Tag: آفتاب سلطان

  • سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور ،نوٹیفکیشن جاری

    سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا ہے کہ آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا۔

    یاد رہے 21 فروری کو چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوبات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہوگئے تھے اور چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو نیب کے اختیارات میں کمی پر تحفظات تھے۔

  • چیئرمین نیب  آفتاب سلطان نے الوداعی خطاب میں  عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتادی

    چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے الوداعی خطاب میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتادی

    اسلام آباد : چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے الوداعی خطاب میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ایک پلاٹ والے کو کہا جاتا ہے اندر کر دو،اربوں روپے والے باہرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بطور چیئرمین نیب مستعفی ہونے کے بعد آفتاب سلطان نے نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آئین اور قانون کے تحت کام کیا

    آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ مجھ سے یہ نہیں ہوتا کہ یہ زمین دلادیں یا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، دوسرے کیخلاف کیسز بنواتے ہیں خود 10،10 ارب بیرون ملک رکھے ہیں۔

    سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ایک اچھا ادارہ ہے صرف ایک فیصد لوگ غلط کام کر رہے ہیں، نیب افسران ان ایک فیصد لوگوں کی بات نہ مانیں۔

    الودعی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نیب میں دیگر اداروں کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتا، میں نہ کچھ لے کر آیا تھا نہ ہی کچھ لےکرجا رہا ہوں۔

    آفتاب سلطان نے بتایا کہ ایک ایک پلاٹ والےکوکہا جاتا ہے اندر کر دو،اربوں روپے والے باہر ہیں۔

    انھوں نے روز دیا کہ نیب افسران صرف قانون کی سنیں اور مداخلت برداشت نہ کر دیں، نیب افسران ڈٹ کر آزادی سے کام کریں۔

  • فواد چوہدری نے آفتاب سلطان کے استعفیٰ دینے کی اہم وجہ بتادی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آفتاب سلطان نے ان کے کام میں مداخلت کیخلاف استعفیٰ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کا خیرمقدم کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے، آفتاب سلطان نے ان کے کام میں مداخلت کیخلاف استعفیٰ دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن 22 افسران کو پنجاب میں مداخلت کیلئے لگایا گیا وہ خود کو اس نظام سےعلیحدہ کریں، یہ ملک اوربیوروکریسی دونوں کےمفادمیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کےاستعفےمیں بڑاپیغام ہے، چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے مؤقف کی توثیق ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نظام احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، مجرموں نے سازش سے اقتدارملتےہی سب سےپہلےنیب کوتباہ کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے 1100ارب کی چوری بچانےکیلئےنیب قانون میں شرمناک ترامیم کیں، ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کے بجائے آئین وقانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی راج انشااللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اورعوام کو آگے بڑھنا ہے۔

  • چیئرمین نیب آفتاب سلطان  نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ وجوہات سامنے آگئی

    چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ وجوہات سامنے آگئی

    اسلام آباد : چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفیٰ دینے کی وجوہات سامنے آگئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر عمران خان کیخلاف کیسز بنانے کیلئے دباؤ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور وزیراعظم کا ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

    جس کے بعد چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفیٰ کی وجوہات سامنے آئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب سلطان پر عمران خان کیخلاف کیسز بنانے کیلئے دباؤ تھا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہوگئے تھے اور چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو نیب کے اختیارات میں کمی پر تحفظات تھے۔

    یاد رہے 21جولائی کو آفتاب سلطان چیئرمین نیب کےعہدے پر نامزد ہوئے تھے۔

    خیال رہے آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں، ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔

  • وزیراعظم  نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا

    وزیراعظم نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کااستعفیٰ منظورکرلیا، ذرائع نے کہا ہے کہ آفتاب سلطان پرعمران خان کیخلاف کیسز بنانے کیلئے دباؤ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نےآفتاب سلطان کااستعفیٰ منظور کرلیا۔

    یاد رہے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوبات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہوگئے تھے اور چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو نیب کے اختیارات میں کمی پر تحفظات تھے۔

    یاد رہے 21جولائی کو آفتاب سلطان چیئرمین نیب کےعہدے پر نامزد ہوئے تھے۔

    خیال رہے آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں، ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔

    آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی دورمیں انٹیلی جنس بیوروکےسربراہ رہے، پرویزمشرف دور حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے اور پرویزمشرف دورمیں ہی آفتاب سلطان کو معطل کیا گیا تھا۔

  • ڈائریکٹر جنرل آئی بی آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں توسیع

    ڈائریکٹر جنرل آئی بی آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں توسیع

    اسلام آباد : وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیوروکےسربراہ آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی بیورو آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں توسیع غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کاکنٹریکٹ دو اپریل دو ہزار سولہ تک بڑھادیا گیا۔دو ہزار تیرہ میں آفتاب سلطان کو انٹیلی جنس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں بھی ڈائریکٹر جنرل آئی بی آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی۔