Tag: آلات

  • ہزاروں ملازمتیں، سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان

    ہزاروں ملازمتیں، سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان

    سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ایک اور کمپنی ’آلات‘ کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جس کے باعث ہزاروں افراد کو ملازمتیں میسر آئیں گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی قائم کی گئی کمپنی ’الات‘ الیکٹرانکس اور جدید صنعتوں کا اہم ادارہ ہوگا۔ نئی کمپنی سے براہ راست 39 ہزار ملازمتیں ملیں گی۔

    شہزادہ محمد بن سلمان پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں۔ جبکہ اس سے سال 2030 تک تیل کے ماسوا مجموعی پیداوار میں اس کا براہ راست حصہ 35 بلین ریال تک پہنچ جائے گا۔

    نئی قائم کی جانے والی کمپنی سے صنعتی اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں بھی مقامی سطح پر ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ مملکت میں جدت طرازی اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔

    لانچ کی جانے والی نئی کمپنی ’آلات‘ کے تحت مملکت میں صاف توانائی کی پیداوار پر خاص اہمیت اہمیت دی جائے گی۔ 2060 تک کاربن نیوٹرل اہداف تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے پائیدار مینوفیکچرنگ حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

    ’الات‘ کمپنی کا قیام پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی حکمت عملی کے مطابق ہے جس سے بین الاقوامی صنعتی کمپنیوں کو مملکت کی معیشت اور یہاں کے منفرد جغرافیائی محل وقوع اور تکنیکی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے۔

    سعودی فرمانروا کی ضیافت میں عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ

    علاوہ ازیں اس کا مقصد مملکت کی معیشت کو متنوع بنانا اور پائیدار ترقی حاصل کرنا ہے جو سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔ اس کے باعث مختلف صنعتوں اور دیگر ترجیحی شعبوں سے متعلق امور کے حوالے سے مقامی سطح پر بھی مزید بہتری آئے گی۔

  • ماہ صیام کے دوران مکہ سیکرٹریٹ میں 11 ہزار ملازمین 876 آلات کے ساتھ مامور

    ماہ صیام کے دوران مکہ سیکرٹریٹ میں 11 ہزار ملازمین 876 آلات کے ساتھ مامور

    ریاض : سعودی حکام کی جانب سے ماہ صیام کے دوران مکہ معظمہ میں معتمرین کے قیام و طعام کے لیے 1100 ہوٹلوں کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق : مکہ معظمہ میں ماہ صیام کے موقع پر صحت وصفائی اور دیگر امور کے لیے 11 ہزار ملازمین کو 876 آلات کے ساتھ مامور کیا گیا ہے۔

    مقدس دارالحکومت کے سیکرٹری انجینیر محمد القویحص نے بتایا کہ مرکزی امور کی انجام دہی کے لیے فیلڈ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو پبلک مقامات پر حفظان صحت اور صفائی سمیت دیگر امور کی کڑی نگرانی کریں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ تمام ذبحہ خانوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ شہریوں کو معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیش ور ویٹرنری ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے موقع پر مکہ معظمہ میں معتمرین کی سلامتی اور حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

    مکہ معظمہ کے شہری دفاع کے ڈائریکٹر میجر جنرل سالم بن مرزوق المطرفی نے کہا کہ شہری دفاع کی تمام سیکیورٹی یونٹوں کو ماہ صیام کے دوران فعال اور متحرک رکھا جائے تاکہ معتمرین کی حفاظت اور ان کی مدد کو یقینی بنانے کے ساتھ کسی بھی حادثے سے فوری نمٹنے کی کوشش کی جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ مسجد حرام اور اس کے اطراف میں شہری دفاع کا چوکس عملہ ہمہ وقت اپنی ذمہ داریوں پر مامور ہوگا تاکہ مسجد میں بہت زیادہ رش کے اوقات میں نمازیوں اور معتمرین کو درپیش مشکلات میں ان کی مدد کی جاسکے۔

    درایں اثناء سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مشیر اور سعودیہ میں مقیم شہریوں کی کمیٹی کے رکن فواز بدری نے ایک بیان میں بتایا کہ ماہ صیام کے دوران مکہ معظمہ میں معتمرین کے قیام و طعام کے لیے 1100 ہوٹلوں کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حالیہ ایام میں ہوٹلوں میں معتمرین کی طرف سے کمروں کی بکنگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام سے کم سے کم فاصلے پر العزیزیہ، الششہ اور العتیبیہ کے مقامات پر ہوٹلوں اور رہائشی فلیٹوں میں کارپٹڈ، صاف ستھرے اور ہوادار کمرے دستیاب ہیں۔

    مقامی کاروباری شخصیت اور ہوٹلنگ کے امور کے ماہر عبدالحکیم الحمود نے بتایا کہ مکہ معظمہ میں ہوٹلوں میں ایک رات کے قیام کے لیے تین ستارہ ہوٹلوں میں 150 ریال سے 350 ریال تک اجرت مقرر کی گئی ہے۔ مسجد حرام کے قریب ترین ہوٹلوں میں ایک دن کے قیام کا کرایہ 1500 ریال ہے جب کہ پنج ستارہ ہوٹلوں میں ایک ماہ کا کرایہ 80 ہزار ریال ہے۔