Tag: آلودہ ترین

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے، کراچی تیسرے نمبر پر

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے، کراچی تیسرے نمبر پر

    لاہور کی فضائیں ایک بار پھر انتہائی مضر صحت ہوگئیں، دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر رہا۔

    ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کو لاہور کی فضائیں انتہائی مضرصحت ریکارڈ رہی اسی باعث دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پھر سے پہلے نمبر پر آگیا۔

    لاہور  کا ایئر کوالٹی انڈیکس 412 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی خراب رہا، شہر قائد میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 209 ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت کا دارالحکومت دہلی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لاہور شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند پڑی ہے جبکہ سردی میں اضافہ ہوا ہے، صبح سویرے درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج  بھی موسم خشک، صبح اور رات میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، شہر کا اس وقت موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

  • پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر

    پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر

    کراچی: پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج  تیسرے نمبر پر ہے اور شہر کا فضائی معیار انتہائی آلودہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مضر صحت ایئر کوالٹی کے اعتبار سے کراچی آج تیسرا نمبر پر آگیا، اس وقت ہوا میں آلودگی کے زراعت 168 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

    ماہرین نے ماسک لازمی استعمال کرنے، پانی ابال کر پینے، سبزیوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

  • پاکستان کا آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرا نمبر

    پاکستان کا آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرا نمبر

    اسلام آباد: پاکستان دنیا میں آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔

    دنیامیں فضائی آلودگی، آب و ہوا کی تبدیلی، شدید گرمی کی لہر، پانی کی قلت سمیت دیگر ماحولیاتی خطروں کا بڑے پیمانے پر سامنا کرنے والے 100 بڑے شہروں میں سے 99 جنوبی ایشیائی خطے میں واقع ہیں۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس  کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرصحت قرار دیدیا گیا ہے۔

    154 ایئرکوالٹی انڈیکس کیساتھ کراچی دنیا کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں  نمبر پر آگیا، جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 272 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 154سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت ، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتاہے۔