Tag: آلودہ ترین شہر

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 32 سے  34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر:

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے جبکہ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • لاہور آج بھی دنیا کے نقشہ پر آلودہ ترین شہر، ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 تک جا پہنچا

    لاہور آج بھی دنیا کے نقشہ پر آلودہ ترین شہر، ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 تک جا پہنچا

    لاہور : پنجاب اس وقت شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ لاہور شہر1143 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا پر مسلسل اسموگ کی دبیز تہہ چھائی ہوئی ہے، کئی شہروں میں فضا آج بھی انتہائی مضرصحت ہے۔

    لاہور 1143 پوائنٹس کے ساتھ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی اور ٹریفک کی روانی متاثرہے۔

    سب سے زیادہ آلودگی غازی روڈ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان 425 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔

    پشاور دوسو ستاون پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد دو سوچودہ پوائنٹس کےساتھ چوتھے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ گجرات، وزیرآباد، بہاولنگر، بھکر میں بھی اسموگ چھائی ہوئی ہے۔

    شہری بدترین سموگ سے سخت پریشان ہیں اور گلے اورسینے کی تکالیف کا شکار ہونے لگے ہیں ، جس سے اسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے، شہری ماسک لگاکر خود کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    پنجاب میں دھند کے باعث دھند موٹروے کے مختلف سکیشنز کو تمام تر ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے اور ڈرائیورز کو سفر کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔

    دوسری جانب مارکیٹس 8 بجے بند کروانے اور آؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی کے حکم پرعمل کیلئے انتظامیہ متحرک ہیں ، کارروائیوں میں 75 دکانیں، شادی ہال اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کئے گئے۔

  • لاہورمیں اسموگ کا راج برقرار

    لاہورمیں اسموگ کا راج برقرار

    لاہور میں اسموگ کا راج آج بھی برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔

     ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح دوسواڑسٹھ ریکارڈ کی گئی ہے، شدید دھند کے سبب پنجاب میں مختلف مقامات پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے سبب بند کردی گئی جبکہ موٹر وے ایم ون، رشکئی تا پشاور بھی بند ہے، کے پی، پنجاب اور سندھ کے کئی علاقے رات گئے سے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر ہے، لہہ منفی 11، اسکردو منفی 8، کالام منفی 5، گلگت منفی 4، قلات اور گوپس میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست ہے ، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 209 تک جا پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن، پابندیوں اور بارش کے باوجود لاہور میں اسموگ کم نہ ہوئی، وسطی پنجاب میں اسموگ کا راج آج بھی برقرار ہے اور آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

    کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت دنیا رہا، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شہر قائد آج دوسرے نمبر پر ہے۔

    شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح ایک سو تیرانوے ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا۔

  • کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی کی فضا میں آلودگی کی شرح 244 پر ٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی اور شہر قائد آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضا میں آلودگی کی شرح 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد آج شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم خشک اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔

    صبح کے وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست ہے ، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 415 تک جا پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باوجود لاہور میں اسموگ کم نہ ہوئی، وسطی پنجاب میں اسموگ کا راج آج بھی برقرار ہے اور آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پرٹیکولیٹ میٹرز کی اوسط سطح 415 ریکار ڈ کی گئی جبکہ لاہور کے اپر مال کی فضائی آلودگی 508 میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

    محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 250 ریکارڈ کی گئی۔

    محکمۂ تحفظِ ماحول پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی میں شالے ویلی رینج روڈ پر فضائی آلودگی 194پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔

    دوسری جانب نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 325 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • لاہور میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرا نمبر

    لاہور میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرا نمبر

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبۂ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پھر دوسرے نمبر پر ہے،گزشتہ روز بارش کے بعد اسموگ میں کمی ہوئی تھی تاہم لاہور کی فضائی معیار آج انتہائی خراب ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح لاہور کی فضا خطرناک حد تک مضرِ صحت تھی جس کی فضائی آلودگی 381 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے،کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچوین نمبر پر ہے جس کی فضائی آلودگی آج 182 پرٹیکولیٹ ریکارڈ کی گئی۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر بغداد تیسرے اور کول کاتہ چوتھے نمبر پر ہے۔

  • لاہور میں ایک پھر اسموگ کے خطرات منڈلانے لگے ، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

    لاہور میں ایک پھر اسموگ کے خطرات منڈلانے لگے ، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور ایک پھراسموگ کے خطرات منڈلانے لگے، فضائی آلودگی کے لحاظ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں اسموگ کے بادل چھاگئے اور شہرکے بیشترعلاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 300سے تجاوز کرگئی۔

    فضائی آلودگی کے لحاظ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ، لاہور کی مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 290 تک جا پہنچی ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے انسداد اسموگ سیل قائم کردیا اور انسداد اسموگ اقدامات کیلئے 15 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیتے ہوئے اےسی ایچ آرفوکل پرسن مقررکردیا ہے۔

    ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ انسداداسموگ سیل اسپیشل اسکواڈکی کارروائیوں کی نگرانی بھی کرےگا اور سیل ضلع بھرکواسموگ فری بنانےکیلئےکارروائیوں کادائرہ کاروسیع کرےگا۔

    رافعہ حیدر نے کہا کہ فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانےوالوں کیخلاف مقدمات درج کرائےجائیں گے اور زیادہ دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کوموقع پربندکردیاجائےگا ساتھ ہی فیکٹریوں،زگ زیگ پالیسی پرعمل نہ کرنیوالے بھٹہ مالکان کیخلاف زیروٹالرینس ہوگا۔

  • لاہور  ایک بار دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا

    لاہور ایک بار دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا

    لاہور : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر ترین قرار دے دیا گیا، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 468 تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا، ماحولیاتی آلودگی جانچنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 468 ہے۔

    گزشتہ روز لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 309 تھا اورآج لاہور میں سب سے زیادہ ماڈل ٹاون متاثر ہے ، جس کا ایئرکوالٹی انڈیکس 684 ہے جبکہ گلبرگ کا ایئرکوالٹی انڈیکس 681 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 532 ہے۔

    طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

    ماہرین نے مشورہ دیا کہ سانس کے مریض احتیاط کریں، شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

    سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا لاہورمیں اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کرگئی، اسپتالوں کو فوری طور پر اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہے۔