Tag: آل راؤنڈ محمد حفیظ

  • محمد حفیظ انجری کے شکار، دبئی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    محمد حفیظ انجری کے شکار، دبئی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    دبئی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کی انجری کے باعث دبئی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، کپتان مصباح الحق کے مطابق حفیظ کی انجری سے ٹیم کو پریشانی ہوگی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیر سے دبئی میں شروع ہورہا ہے، تجربہ کار کھلاڑی محمد حفیظ کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے اور وہ نیٹ سیشن میں بھی بھرپور انداز سے ٹریننگ نہیں کرسکے ہیں، ٹیم مینجر معین خان کے مطابق حفیظ کی میچ میں شرکت کا فیصلہ فٹنس سے مشروط قرار دیا گیا ہے، محمد حفیظ مکمل فٹ نہ ہوسکے تو انکی جگہ حارث سہیل اور توفیق عمر کھیل کا آغاز کرینگے، اس سے پہلے محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

  • محمد حفیظ کا بھی بالنگ ایکشن  رپورٹ ہوگیا

    محمد حفیظ کا بھی بالنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

    لاہور: پاکستانی اسپنرز آئی سی سی کے نشانے پر آگئے،نیوزی لینڈکے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں آف اسپنر محمد حفیظ کا ایکشن بھی رپورٹ ہوگیا۔

    سعید اجمل کے بعد اب  محمد حفیظ  آئی سی سی کا نشانہ بن گئے، نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں امپائر نے حفیظ کے ایکشن پر اعتراض اٹھادیا، مشکوک ایکشن سے متعلق میچ ریفری نے ٹیم مینجر معین خان کو بھی آگاہ کردیا ہے، حفیظ کو اکیس روز کے اندر بائیو میکنک ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس دوران ان کے میچز کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

  • آل راؤنڈ محمد حفیظ مکمل فٹ ہوگئے ہیں، پی سی بی

    آل راؤنڈ محمد حفیظ مکمل فٹ ہوگئے ہیں، پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل کمیٹی نے آل راؤنڈر حفیظ کو مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔

    آل راؤنڈر محمد حفیظ گزشتہ تین روز سے پی سی بی اسپورٹس میڈیسن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سہیل کی نگرانی میں بیٹنگ فیلڈنگ اور بولنگ کی ٹریننگ کررہے تھے۔

    میڈیکل کمیٹی نے حفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز کیلئے مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔

    محمد حفیظ یو اے ای سیریز کے آغاز سے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

    ٹیسٹ اسکواڈ کیلئے اعلان کردہ ممکنہ انیس کھلاڑیوں میں محمد حفیظ کا نام بھی شامل ہے۔