Tag: آل پارٹیز کانفرنس

  • دہشت گردی پر قابو کیلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے، آرمی چیف

    دہشت گردی پر قابو کیلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے، آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکہا ہے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے خلاف افغان انٹیلیجنس کا آپریشن کامیابی سےجاری ہے، دہشتگردوں کے خلاف سخت قوانین بنانا ہوں گے۔

    آل پارٹیز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے سخت قوانین اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت آل پارٹیز کانفرنس میں آرمی چیف نے بریفنگ میں بتایا کہ افغان آرمی چیف اور ایساف کمانڈر کے ساتھ ملاقات بہت کامیاب رہی، دونوں کمانڈرز نے دہشتگردی کے خلاف تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ تحریکِ طالبان پاکستان کے خلاف ایساف اور افغان انٹیلیجنس کا آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، افغان سرحد کے قریب آپریشن میں ڈیڑھ سو دہشتگرد ہلاک کئے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ فوج نےدہشتگردوں کے خلاف مختلف آپریشنز شروع کر رکھے ہیں، آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ون کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضربِ عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

  • وزیراعظم کےغیرآئینی استعفی پراصرارنہ کیا جائے، اے پی سی

    وزیراعظم کےغیرآئینی استعفی پراصرارنہ کیا جائے، اے پی سی

    پشاور: ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر پشاور میں جمیعت العلمائےاسلام کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔

     آل پارٹیز کانفرنس میں رہنماؤں نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے وزیراعظم سے غیرآئینی استعفے پراصرارنہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

    جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی، اے این پی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق سمیت بارہ جماعتوں کے صوبائی قائدین نے شرکت کی، اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے میں وزیراعظم سے غیر آئینی استعفے پر اصرارنہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں آئین کے تحفظ کو یقینی بنانے، تقریباً تمام مطالبات تسلیم ہوجانے پراحتجاج ختم کرنے اور پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو کام کرنے دیئے جانے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔

    اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابات میں ہمیشہ دھاندلی ہوئی لیکن اسمبلی میں آنے اور ایک صوبے میں حکومت بنانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں کو جعلی قراردیا جا رہا ہے۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احتجاج کا غیرجمہوری اورغیر سیاسی طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔