Tag: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز

  • سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 4600 روپے اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 3000 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 3000 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2572 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالرز کم ہو کر 2415 ڈالرز فی اونس ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہو گئی۔

    گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے اضافہ ہوا تھا اور سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر جا پہنچا تھا۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 44 ہزار  400 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2364 ڈالر کا ہوگیا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2800 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار  600 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2401 روپے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہو گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے بلند ترین سطح  2278 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1285 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے 2214 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار  پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونا بھی 86 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 100  روپے کا ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرکمی سے 2056 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی  کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی۔