Tag: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

  • ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ

    ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ

    کراچی: ماہ ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگیا، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 71 عشاریہ 52 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 9 لاکھ 78 ہزار 871 ٹن رہی، ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 لاکھ 70 ہزار 692 ٹن تھی۔

    ستمبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی، سیمنٹ کی مجموعی فروخت اس مہینے کے دوران 5.63 فیصد کم رہی، گزشتہ مہینے مجموعی فروخت 3.540 ملین ٹن رہی۔

    ستمبر 2023 کے دوران مجموعی فروخت 3.751 ملین ٹن رہی تھی، جولائی تا ستمبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 8.130 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی فروخت 19.78 فیصد کم رہی۔

    اس عرصے کی ایکسپورٹ 22.19 فیصد اضافے سے 2.140 ملین ٹن رہی، ترجمان نے بتایا کہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جس میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں کمی واقع ہوئی۔

  • سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمد میں نمایاں کمی

    سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمد میں نمایاں کمی

    آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمد میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔

    گزشتہ ماہ اگست کے حوالے سے آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق اگست 2024 میں سیمنٹ کی فروخت میں 25.68 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ اگست میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.366 ملین ٹن رہی، گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی فروخت 4.528 ملین ٹن تھی۔

    اگست 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6 لاکھ 13 ہزار 857 ٹن رہی، اگست 2023 کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمد میں بھی 16 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ جولائی اگست میں مجموعی مقامی و ایکسپورٹ فروخت 6.375 ملین ٹن رہی، جولائی اگست کی فروخت گزشتہ سال اِسی عرصے کے مقابلے میں 17.82 فیصد کم رہی۔

    سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔

  • ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ

    ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ

    گزشتہ ماہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ماہ ستمبر میں 5 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبرمیں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پچھلے مہینے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 19.24 فیصد اضافے سے 5 لاکھ 70 ہزار 101 ٹن رہی۔

    گزشتہ سال ستمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.284 ملین ٹن تھی۔ پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 71.79 فیصد کے اضافے سے 1.751 ملین ٹن رہی۔

    آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق ستمبر 2023 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.544 ملین ٹن رہی۔

    رواں سال پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 11.873 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی۔ جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 10.122 ملین ٹن رہی۔