کراچی:ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی گئی،پاکستان مخالف نعروں پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما منحرف نظر آنے لگے۔
قومی موومنٹ کے سابق وفاقی وزیر اور اہم رہنما بابر غوری نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ان کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
Pakistan Zindabad
— Babar Khan Ghauri (@BabarKGhauri) August 22, 2016
ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ صرف اور صرف ایک پاکستان پریقین رکھتا ہوں اور پاکستان سے پہلے کچھ نہیں۔
I believe one & only #Pakistan comes first Nothing else — Abdul Rashid Godil (@ARashidGodil) August 22, 2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر غازی صلاح الدین نے ذمہ داری اور ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاکستان زندہ باد ہے اور زندہ باد ہی رہے گا۔
Dr #AamirLiaquat‘s Tweet:
پاکستان زندہ باد تھااورپاکستان زندہ باد ہی رہے گا۔۔ ان ش اللہ ۔ خداحافظ�… https://t.co/XimtfzsVzR— Amir Liaquat (@IamAamirLiaquat) August 22, 2016
متحدہ کے سینیٹر طاہر مشہدی نےٹوئٹ کیا ہےکہ مجھے پاکستان کی خدمت کرنے پر فخر ہے اور میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دوں گا۔ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے بھی اپنے ٹوئٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
May we see a just #Pakistan for everyone, as that’s what Motherland means#PakistanZindabad — Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) August 22, 2016
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خالد بن ولایت نے اسمبلی کی رکنیت اور ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیے دیا اور انہوں نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ خالد بن ولایت اب ایم کیو ایم کا حصہ نہیں رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کی گئی زہر فشانی کو کسی بھی طرح درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔
قبل ازیں ارم عظیم فاروقی مستعفی ہونے کا اعلان کرچکی ہیں اب رشید گوڈیل نے بھی کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگارہا ہوں اور میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہی۔
#Pakistan Zindabad
I condemn those who call it Murdabad— Irum Azeem Farooque (@Irumf) August 22, 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے متعدد عہدے دار اور کارکنان پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پہنچ گئے اور اس میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی، نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج رشید حمید پی ایس پی میں شامل ہوگئے اور پی ایس پی کے دفتر پہنچ گئے۔
ایم کیو ایم چھوڑنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ
اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والے رہنمائوں سے حکومت نرمی برتے گی اور ان کے خلاف مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے جبکہ بدستور ایم کیو ایم میں رہنے والے رہنمائوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے رہنمائوں اور کارکنان کی فہرست مرتب کرلی ہے، ایف آئی آر کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، جلد مقدمہ درج کرلیا جائےگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیمپ میں بیٹھے افراد پر پاکستان مخالف تقریر میں معاونت کی دفعات عائد کی جائیں گی۔