Tag: آل پاکستان مسلم لیگ

  • نواز شریف مجرم ہیں ڈیل نہیں ہونی چاہیے، پرویز مشرف

    نواز شریف مجرم ہیں ڈیل نہیں ہونی چاہیے، پرویز مشرف

    اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے باعث نااہل ثابت ہو چکے ہیں اس لیے شریف برادران سے کوئی ڈیل نہیں ہونی چاہیے.

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کر رہے تھے، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا مقصد فوج پر دباؤ ڈالنا ہے جس کی انہیں پرانی بیماری ہے اور مجھے بھی دباؤ میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ نوازشریف کی سعودی عرب میں ڈیل سےمتعلق پتہ نہیں البتہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب نے دونوں بھائیوں کو تحقیقات کے لیے بلایا ہوں کیوں کہ وہاں کرپشن کے خلاف مہم جاری ہے اور نواز و شہباز کے وہاں بھی کاروباری معاملات تھے.

    سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پریوز مشرف نے کہا کہ ملک مشکل دور گزر رہا ہے گو حکومت میرا راستہ روکنے کے لیے مختلف حربے اپنا رہی ہے اور ویزہ و پاسپورٹ کے حوالے سے مجھے تنگ بھی کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود میں درست موقع پرضرور پاکستان آؤں گا.

    انہوں نے جیو نیوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میری غصے میں کہی گئی بات کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا اور سب جانتے ہیں کہ میں نے خواتین کے حقوق کے لیے بہت کام کیے ہیں اور میرے ہی دور میں سیکڑوں خواتین نے میڈیا میں ملازمتیں حاصل کیں.

    پرویز مشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو کم سن ہیں اس لیے اپنے سے بڑے عمر کے افراد کے لیے زبان و بیان میں تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، انہوں نے مجھ پر اپنی والدہ کے قتل کا الزام لگا کر میرے خلاف نعرے بازی کروائی حالانکہ سب جانتے ہیں کہ بی بی کہ شہادت سے سب سے زیادہ فائدہ آصف زرداری کو ہوا.

    الیکشن کے انعقاد سے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ ملک کے حالات کشیدہ ہیں جو کہ انتخابات کے لیے موزوں نہیں اور اس سیاسی کھینچا تانی اور لڑائی جھگڑے کے دوران مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں.

    سابق صدر پرویز مشرف کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکا سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور اس تعلقات میں اتار چڑھاؤ امریکا کی ہی وجہ سے آتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں جس کا اعتراف کرنا چاہیے.

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات پاکستان کا اچھا اقدام تھا جس سے پاکستان کے انسانی حقوق اور رواداری کے سے بھرپور کردار کا پتہ چلتا ہے جس کے لیے پوری دنیا کو پاکستان کا معترف ہونا چاہیے.

  • تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ کریں گے، پرویز مشرف

    تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ کریں گے، پرویز مشرف

    کراچی : سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے اور اس سیاسی خلاء کو میں اور میری اتحادی جماعتیں پورا کرسکتی ہیں جس کے لیے جلد پاکستان آرہا ہوں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کا خاتمہ کردیں گے اور سندھ کے لوگوں کو کرپٹ اور نا اہل پیپلز پارٹی سے نجات ملے گی.

    سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بہت جلد پاکستان آکر انتخاب میں بھرپور حصہ لوں گا اور آل پاکستان مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی صورت میں عوام کو نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے جو ان کے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہو گی.

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوسرا کامیاب جلسہ ہے جس میں شہریوں نے روایتی اور باسی سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر اے پی ایم ایل میں شرکت کا عندیہ دیا ہے اور آئندہ ہونے والے الیکشن میں ہم بڑی کامیابی حاصل کریں گے.

    سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں کراچی اورحیدرآباد کی شکل تبدیل کردی تھی اور یہاں پُل، سڑکیں، انڈر پاس اور پارکس بنوائے جب کہ پانی، بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے رکھا.

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر اے پی ایم ایل آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوتی ہے تو ایک بار مرتبہ پھر کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیں گے اور شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بناتے ہوئے امن و امان کو ہر صورت بحال رکھیں گے.

    آخر میں انہوں نے جلسہ کے شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی کامیابی کے لیے آپ کا اتحاد اور آپ کا ساتھ درکار رہے گا.

  • اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پرویزمشرف

    دبئی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پنجاب میں چھوٹی قوتوں کو ساتھ ملا کر بڑا اتحاد قائم ہوسکتا ہے، بیت المقدس کے معاملے پر امت مسلمہ متحد ہوکرامریکا پردباؤ ڈالے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں سیاسی اورانتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، قوانین پر عمل درآمد اور چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام ہونا بھی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں تمام قومیتوں کے لوگ آباد ہیں، پاکستانیت شہر قائد سے شروع ہوتی ہے، اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر15سے20صوبوں کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ پیرپگاڑا کے ساتھ مل کر دیگر جماعتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سندھ میں تمام قومیتوں اور پنجاب میں چھوٹی طاقتوں کو ساتھ ملاکر سیاسی اتحاد بنایا جاسکتا ہے،23جماعتی پاکستان عوامی اتحاد مزید بڑھے گا تو دوسری جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔

    سابق صدر نے کہا کہ بیت المقدس کے معاملے پرامت مسلمہ متحد ہوکرامریکا پردباؤ ڈالے، دنیا میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے مگر اتحاد کا فقدان ہے، ہمیں عالمی سطح پروہ بات کرنی چاہیےجوقومی مفادمیں ہو، مسلم ممالک امداد بند ہونے کے ڈرسے امریکا کےخلاف نہیں بولتے۔

  • ایم کیو ایم لندن کو مہاجروں کا درد نہیں، امجد خان

    ایم کیو ایم لندن کو مہاجروں کا درد نہیں، امجد خان

    کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل امجد خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن والے بھارت کی بات کرتے ہیں، انہیں مہاجروں کا درد نہیں اس لیے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو مہاجروں کے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیئے۔

    امجد خان کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرہے تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن والے پاکستان کی مخالفت کر کے مہاجروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اردو بولنے والوں کی محب الوطنی کو مشکوک بنارہے ہیں۔

    سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ نے ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے متوقع اتحاد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد اے پی ایم ایل پرویز مشرف نے ایک سال پہلے ان دونوں جماعتوں کو متحد رہنے کا کہا تھا۔

    امجد خان نے مزید انکشاف کیا کہ پرویز مشرف ہی نے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو نام اور قائد تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں آباد اردو بولنے والے مہاجروں کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا کہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے دونوں جماعتوں کو یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ مہاجروں کے علاوہ سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص آباد باقی قومیتوں کی بھی سیاست کریں اور تمام قومیتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں۔

    سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ نے کہا کہ لندن والے پاکستان مخالف بات کرتے ہیں، لندن والے بھارت کی بات کرتے ہیں ، انہیں مہاجروں کا درد نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کے پی کے میں صرف دعوے ہوئے ہیں کام نہیں، پرویز مشرف

    کے پی کے میں صرف دعوے ہوئے ہیں کام نہیں، پرویز مشرف

    پشاور : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومتی انتظام نااہلوں کے ہاتھ میں ہے تاہم امید ہے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ آئے گا اور ملک کی تقدیر جاگ اٹھے گی۔

    پرویز مشرف نے پشاور میں ایک اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں صرف دعوے کیے جا رہے ہیں پر کام ہوتے ہوئے نظر کچھ نہیں آرہا ہے بلکہ حالات خراب ہی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نےعوام کی خوش حالی کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور میرے دور میں پاکستان کا دنیا کے 11 ترقیاتی ممالک میں شمار ہوتا ہے لیکن اب سب کیے کرائے پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔

    سابق آرمی چیف نے کہا کہ آج کل کرپٹ لیڈر شپ حکومت چلا رہی ہے جس نے ملک کو پاناما لیکس کی بدنامی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اور آئندہ بھی ان سے خیر کی امید نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد آئے تا کہ ملک کا نظام آگے بڑھے اور یہاں لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کے لیے کوئی جگہ باقی نہ بچے۔

    واضح رہے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کمر درد کے مرض میں مبتلا ہیں اور آج کل علاج کے غرض بیرونِ ملک مقیم ہیں جب کہ ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کے مقدمے کی سماعت بھی جاری تھی۔

  • ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھریں گے، پرویز مشرف

    ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھریں گے، پرویز مشرف

    سکھر : سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ جلد پاکستان آﺅں گا اور پارٹی کو منظم کر کے تیسری بڑی قوت کہ طور پر سامنے آئیں گے جس کے لیے اچھی شہرت رکھنے والے سیاستدانوں کو بھی اپنے ساتھ ملائیں گے۔

    یہ اعلان انہوں نے سکھر کے قریب سانگی میں ورکرز کنوینشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہی اپنے خطاب میں انہوں نے درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش حملے پر قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روضہ پر خودکش حملہ بدترین دھشت گردی ہے۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا درگاہوں پر حملہ کرنے والا کا کوئی مذہب نہیں ہے دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور دہشت گردوں سے آھنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔

    اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جلد پاکستان آﺅں گا اور ملک میں سیاسی طور پر تیسری قوت کے طور پر سامنے آئیں کراچی میں ایم کیو ایم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تا ہم ہم اچھے سیاستدانوں کو ساتھ ملا کر نئی جدو جہد کا آغاز کریں گے۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان سے باہر دبئی میں موجود ہوں لیکن یہاں بیٹھے رہنے میں سکون نہیں جلد ہی پاکستان آﺅں گا اور پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کروں گا۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ میرے آنے تک کارکنان پارٹی کو فعال کرنے کی کوششیں تیز کریں اور تنظیمی پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں تا کہ ہماری جماعت ملک میں تیسری طاقت بن کر سامنے آئے گی۔

  • ایم کیو ایم لسانی جماعت ہے، قیادت نہیں سنبھال سکتا،پرویز مشرف

    ایم کیو ایم لسانی جماعت ہے، قیادت نہیں سنبھال سکتا،پرویز مشرف

    نیویارک : سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ 12 مئی کو فسادات کا حکم نہیں دیا تھا،ایک لسانی جماعت کی قیادت نہیں سنبھال سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بارہ مئی 2007کے واقعات کےبارے میں کچھ علم نہیں،فسادات میں کوئی بھی ملوث ہو اُسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔

    انہوں نے اس تاثر کو بھی یکسر مسترد کیا کہ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کو کسی بھی قیمت پر روکنے کے لیے ایم کیوایم کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اُن کا کوئی ذاتی جھگڑا یا عناد نہیں تھا بلکہ بات آئین کی بالادستی، کرپشن کے خاتمے اور اقربا پروری سے اجتناب برتنے کی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں ’’وقت‘‘ کا درست استعمال کرنا سب سے اہم امر ہے اس لیے حالات سازگار ہونے پر دوبارہ سے سیاسی اننگز کا آغاز کروں گا اور درست وقت آنے پر ہی پاکستان واپس آؤں گا۔

    ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں ایک لسانی جماعت کی قیادت کیسے کر سکتا ہوں ؟ ایم کیو ایم لسانی جماعت ہے اور ذبان کی بنیاد پر سیاست کرنا میرا طریقہ کار نہیں۔

    واضح رہے کہ پرویز مشرف سابق صدر اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جنہیں اپنے دور میں کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اختلاف کے بعد  وکلاء تحریک کا سامنا کرنا پڑا تھا اور چوہدری افتخار کی 12 مئی 2007 کو کراچی آمد کے موقع پر کراچی میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

    بعد ازاں 2008 میں الیکشن کرانے کے بعد اپنی حمایت یافتہ جماعت مسلم لیگ (ق) کی بشکست فاش کے بعد صدر پاکستان سے عہدہ دئ کر اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی تھی اور تاحال اس جماعت کے صدر ہیں اور علاج کے غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

     

  • پرویز مشرف کا علاج ملک میں ممکن نہیں، احمد رضا قصوری

    پرویز مشرف کا علاج ملک میں ممکن نہیں، احمد رضا قصوری

    کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے،وہ بسترسےبھی نہیں اٹھ سکتے،ان کا ملک میں علاج ممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احمد رضاقصوری نےپرویز مشرف کی صحت پرتشویش کا اظہارکردیا۔ کہتےہیں سابق صدر بسترسےبھی نہیں اٹھ سکتے.

    ان کا کہنا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہےجوویٹ لفٹرز اورپیرا گلائیڈرز کو ہی ہوتی ہے۔ ان کا علاج ملک میں ممکن نہیں۔

    احمد رضا قصوری نے بوکھلاہٹ میں بےنظیرقتل کیس میں مشرف کی جگہ بھٹو کا نام لے دیا۔ غلطی کا خیال آیا تو گڑبڑا کرتصحیح کی۔

    قصوری نے کہا کہ احتساب کا پہلا جھونکا پنجاب میں داخل ہو چکا ہے ابھی تو گینڈے نے شیر کی دم پر پاؤں رکھا ہے کہ چیخیں نکل گئیں۔

  • کشمیر میں لڑنے والے دہشت گرد نہیں مجاہد ہیں، پرویز مشرف

    کشمیر میں لڑنے والے دہشت گرد نہیں مجاہد ہیں، پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیر میں لڑنے والے دہشت گرد نہیں مجاہد ہیں،مودی پاکستان کودباناچاہتے ہیں ،ان کی سوچ بدلنے تک معاملہ آگے نہیں بڑے گا۔

    برطانیوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ کشمیر میں لڑنے والے طالبان نہیں ہم انہیں مجاہدین یا فریڈم فائٹرز کہتے ہیں، انھیں کشمیر اور پاکستان میں بہت بڑی مدد حاصل ہے، سابق صدر نے کہا کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے۔

    سابق صدر نے کہا نریندر مودی پاکستان کو مروڑنا اور دبانا چاہتے ہیں ان کی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہیں اگر وہ سوچ تبدیل نہیں کریں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑے گا۔

    سابق صدر نے لال مسجد آپریشن کے فیصلے کو درست قرار دیا او کہا کہ انھوں نے جو کیا وہ درست تھا۔

  • خارجی امور پر مضبوط فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے، سابق صدر پرویز مشرف

    خارجی امور پر مضبوط فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے، سابق صدر پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر چار نکات پر اتفاق ہوا تھا اور عالمی سطح پر اس وقت پوری دنیا کی نظریں اس خطے پر ہیں، خارجی امور پر مضبوط فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مضبوط کیس پیش کیا تھا، خارجی معاملات میں کامیابی کا تعلق مضبوط فیصلوں سے ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی رہنماؤں سے مشاورت کی تھی ،کشمیر کے مسئلے پرچار نکاتی ایجنڈ اپیش کیا تھا ،جس پر پاک بھارت کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ خورشید قصوری کی کتاب میں ملک کے خارجی معاملات پر بات کی گئی ہے ،جس میں میرے دور کی خارجہ پالیسی واضح ہے ،خورشید قصوری جب وزیرخارجہ تھے تو اس کو میری مکمل حمایت تھی۔

    اس موقع پر خورشید قصوری کاکہنا تھا کہ بھارت کی اکثریت شیو سینا کو پسند نہیں کرتی،شوسینا نے کلکرنی کے چہرے پر کالا پینٹ کردیا تھا،کلکرنی کو کہا کہ چہرہ صاف کرکے تقریب میں بیٹھو مگر اس نے انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود بمبئی میں کتاب کی تقریب رونمائی کی ،بھارتی عوام نے کتاب کی پذیرائی کی ، کتاب کی اشاعت کی وجہ اہم حالات کو بیان کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ واجپائی اور من موہن سنگھ نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھایا ، واجپائی 2007 میں پاکستان میں آتے تو کافی مسائل حل ہوجاتے ، نہ جانے کس نے واجپائی کو پاکستان آنے سے روکا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ میرے دور میں وزراء کو درست سمت میں ہدایات ملتی تھیں،پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ پاک فوج مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتی ہے اورپاکستانی فوج بھارت میں امن کے خلاف نہیں ہے۔