Tag: آماجگاہ

  • افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

    افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

    پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عبوری حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا، فتنہ الخوارج کے نورولی، مزاحم کا افغانستان میں رہائش کیلئے سرکاری اسپیشل پرمٹ  سامنے آگیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کے سرغنہ نورولی محسود کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سرکاری کارڈ جاری کیا گیا، مفتی مزاحم کو جاری پرمٹ کابل اور افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں کیلئے ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرمٹ کا مقصد خوارج کی افغانستان میں اسلحہ کے ساتھ آزادانہ نقل وحرکت ہے، دستاویزات سے ثابت ہے، افغان حکومت دہشتگردوں کی سہولت کاری کررہی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی سینئر قیادت، تربیتی مراکز افغانستان میں ہیں، پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد فراہم کئے۔

  • کراچی کی ٹوٹی سڑکیں لٹیروں کی آماجگاہ بن گئی

    کراچی کی ٹوٹی سڑکیں لٹیروں کی آماجگاہ بن گئی

    کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پر گاڑی کتنی بھی بڑی یا چھوٹی ہو اس کو ہچکولے کھاتے ہوئے گزرنا پڑتا ہے، قیوم آباد انٹر چینج ہو، کورنگی کاز وے ہو یا ناظم آباد ہو، ہر جگہ ان دنوں یہ مناظر عام ہیں۔

    شہر کی خراب سڑکوں کے باعث سفر کرنے والے ہر عمر کے افراد ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اڑنے والی دھول مٹی ان کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے جب کہ تقریباً ہر علاقے میں سیوریج سے زیر آب سڑکیں اور اندرونی راستے آمد و رفت میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

    کراچی میں موٹر سائیکل عام سواری ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے وسائل پہلے ہی محدود ہیں جبکہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہی نہیں ہے۔

    ایسے میں دو کروڑ سے زائد آبادی والے اس شہر میں ملازمت یا تعلیمی اداروں تک جانا ہو یا تفریح کے لیے باہر نکلنا ہو، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کا زیادہ تر انحصار موٹر سائیکل جیسی سواری پر ہی ہے۔

    ان ہی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر جب موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نکلنے والی عام عوام کبھی سڑک حادثے کا شکار ہوجاتی ہے یا کبھی ڈکیت کے ہاتھ لگ جاتی ہے، ٹوٹی سٹرکیں لٹیروں کی آماجگاہ بن گئی ہیں جہاں وہ بآسانی لوٹ مار کرتے ہیں۔