Tag: آمدن سے زائد اثاثہ

  • خورشیدشاہ کیس، سماعت آج بھی نہ ہوسکی

    خورشیدشاہ کیس، سماعت آج بھی نہ ہوسکی

    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے اہم رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی، عدالت کی جانب سے سماعت 22جون تک ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے احتساب عدالت کے جج نہ ہونے کی وجہ سے خورشیدشاہ کے کیس کی سماعت ایک بار پھر نہیں ہوسکی، احتساب عدالت میں نئے جج کی تعیناتی عمل میں لانی ہے جس پر ایک ماہ سے عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ عدالت کی جانب سے سماعت 22جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    نیا جج تعینات نہ ہونے کی وجہ سے خورشید کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سمیت دیگر اہم کیسز التوا کا شکار ہیں۔ پی پی رہنما سلیم جان مزاری اور رؤف کھوسو کیس کی سماعت بھی 21جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

    آمدن سے زائداثاثہ جات کیس : خورشیدشاہ 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    اس سے قبل خورشید شاہ کیس کی سماعت 18 مئی کو ہونا تھی تاہم وہ بھی جج نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔ نیب کی جانب سے پی پی رہنما کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔

    خورشید شاہ کا21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ منظور

    واضح رہے 18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا ، بعد ازاں احتساب عدالت نے خورشید شاہ 21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف آج نیب میں طلب

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف آج نیب میں طلب

    لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے آج طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے، طلبی کانوٹس شہبازشریف کی رہائش گاہ پر دے دیا گیا، طلبی پر آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    پوچھ گچھ کے لیے نیب نے بارہ سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی تیار کرلیا، انیس سو پچاسی سے ابتک اثاثوں کی وضاحت مانگی جائے گی۔

    بینکنگ ٹرانزیکشن سے متعلق بھی تفصیلات لی جائیں گئی، نیب شہباز شریف سے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی، فضل داد، قاسم قیوم کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی پوچھا جائے گا۔

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق شہباز شریف سے تحقیقات کرے گی۔ نیب نے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ96ایچ ماڈل ٹاؤن پر دیا جہاں شہبازشریف کےملازمین نے نوٹس وصول کیا۔

    دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، پاور پلے میں انکشاف

    اس سے قبل نیب نے20نومبر2018 اور3دسمبر کو شہباز شریف کو سوالات دیے تھے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنے والد میاں شریف کی جانب سے حصے میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

    اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف سے غیرملکی بینک اکاؤنٹس اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تحفہ میں ملی گاڑیوں کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔