Tag: آملیٹ

  • ناشتے میں یہ لذیذ آملیٹ سینڈوچ آپ کا دن خوشگوار بنا دے گا

    ناشتے میں یہ لذیذ آملیٹ سینڈوچ آپ کا دن خوشگوار بنا دے گا

    آملیٹ ناشتے میں کھائی جانے والی نہایت عام شے ہے لہٰذا روزانہ ایک ہی آملیٹ کھا کر اکتاہٹ محسوس ہونے سے پہلے آملیٹ میں کچھ تبدیلی لائیں۔

    آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک منفرد اور ذائقہ دار آملیٹ بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔

    اجزا

    ڈبل روٹی: 4 عدد

    انڈے: 2 عدد

    چکن: ایک پاؤ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں

    شملہ مرچ: آدھی

    پیاز: 1 عدد

    مکھن: تلنے کے لیے

    موزریلا چیز: حسب ضرورت

    نمک: حسب ضرورت

    کالی مرچ: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے ڈبل روٹی کے پیسز لیں اور انہیں اس طرح کاٹیں کہ ان کے کنارے ٹوٹے بغیر علیحدہ ہوجائیں۔

    اب چکن کے پیسز، شملہ مرچ اور پیاز کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔

    فرائی پین میں مکھن گرم کریں اور تمام اشیا اس میں ڈال دیں۔

    اب اسے فرائی میں ہی دو چوکور ٹکڑوں میں تقسیم کریں اور ان کے اوپر ڈبل روٹی کا کھوکھلا ٹکڑا رکھ دیں۔

    انڈے میں نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور اسے پھینٹیں۔

    یہ آمیزہ فرائی پین میں ڈبل روٹی کے اندر ڈالیں اور موزریلا چیز چھڑکیں۔

    اوپر سے ڈبل روٹی کا دوسرا کٹا ہوا ٹکڑا رکھ دیں۔

    جب اچھی طرح تل جائے تو اسے پلٹ کر دوسرا حصہ بھی تل لیں۔ سنہرا ہونے پر نکال دیں۔

    مزیدار ناشتہ تیار ہے۔

  • مسٹرڈ مشروم آملیٹ بنانے کی ترکیب جانیں

    مسٹرڈ مشروم آملیٹ بنانے کی ترکیب جانیں

    روزانہ ناشتے میں آملیٹ یا ہاف فرائی ایگ کھانا آپ کے اہل خانہ خصوصاً بچوں کو نہایت بور کردیتا ہوگا، اسی لیے آج ہم آپ کو آملیٹ ایک نئے طریقے سے بنانا سکھا رہے ہیں جسے مسٹرڈ مشروم آملیٹ کہا جاتا ہے۔


    اجزا

    مشروم (سلائسز): چوتھائی کپ

    انڈے (پھینٹے ہوئے): 3 عدد

    مسٹرڈ پیسٹ: آدھا چائے کا چمچ

    کریم: 2 کھانے کے چمچ

    وائٹ پیپر: حسب ذائقہ

    نمک: حسب ذائقہ

    آئل: حسب ذائقہ


    ترکیب

    کریم، مسٹرڈ پیسٹ، نمک اور وائٹ پیپر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اب اس میں مشرومز اور انڈے شامل کردیں۔

    گرم آئل میں آملیٹ فرائی کرلیں۔

    تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔