Tag: آمنہ الیاس

  • والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا: آمنہ الیاس

    والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا: آمنہ الیاس

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی والدہ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیرئیر اور اپنے اہل خانہ سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ہم چار بہنیں تھیں، میری بڑی بہن 20سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، اور جب میں 4 سال کی تھی تو میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

    اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے اور میری والدہ نرس تھیں، ان دونوں کی ملاقات کراچی میں ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے محبت اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا،میرے ماموں، خالائیں، نانی اور ننیال کے باقی افراد تاحال مسیحی ہیں۔

    آمنہ الیاس نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا لیکن میرے والد کے انتقال کے بعد والد کے خاندان والوں نے میری والدہ سے تعلقات ختم کرلیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

    آمنہ الیاس نے کہا کہ میری والدہ غیر مسلم تھیں اور میرے تمام رشتے دار غیر مسلم ہیں، میری والدہ کی فیملی مذہب چھوڑنے کی وجہ سے ان سے ناراض تھے جب کہ دوسری جانب جن کے لیے میری ماں مسلمان بنیں ان کے انتقال کے بعد میرے والد کے خاندان والوں نےوالدہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    آمنہ الیاس نے کہا کہ میری والدہ نے سخت مشکلات اور مصیبتیں دیکھیں، انہوں نے بطور نرس اپنا کیریئر جاری رکھا اور تمام بچوں کی پرورش کرنے سمیت ہمیں اعلیٰ تعلیم دلوائی اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

  • آمنہ الیاس کی انسٹاگرام ویڈیو پر صارفین کی تنقید

    آمنہ الیاس کی انسٹاگرام ویڈیو پر صارفین کی تنقید

    آمنہ الیاس کی کک سیب اور سر میں فرق نہ کر سکی، ایک شخص کے سر پر سیب رکھ کر کک سے نشانہ بنانے کی کوشش میں ان کی کک سیدھی کھوپڑی پر لگ گئی۔

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو ایک شخص کے سر پر سیب رکھ کر اسے کک سے نشانہ بنانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، آمنہ نے اس واقعے کی ویڈیو دو دن قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

    اگرچہ آمنہ الیاس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یہ ویڈیو بناتے ہوئے مذکورہ شخص کو چوٹ نہیں پہنچائی گئی، تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آمنہ کی کک سیدھی اس شخص کی کن پٹی پر لگتی ہے، جس سے وہ ایک طرف گر جاتا ہے۔

    انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور اس پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے ہیں، ویڈیو پر کمنٹس کرنے والے افراد میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں، جنھوں نے اداکارہ کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنے کی بجائے ان کے عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

    تاہم بعض شخصیات نے ویڈیو کو خوف ناک بھی قرار دیا اور کہا کہ ویڈیو سے تشدد کی جھلک دکھائی دیتی ہے، بعض صارفین نے ان کی حوصلہ افزائی کرنے والی شوبز شخصیات پر بھی برہمی کا اظہار کیا، آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر مسکرانے والی شوبز شخصیات میں اداکارہ منال خان، ایمن خان اور سید صائم علی شامل تھے۔

    لوگوں نے کہا جس مرد کے سر پر ’فروٹ‘ رکھ کر اداکارہ پاؤں سے نشانہ لگا رہی ہیں، اس شخص کی جگہ ان اداکارہ کو ہونا چاہیے تھا، ایک صارف نے اسے شرم ناک قرار دیا، اور اکثر نے لکھا کہ اب اس شخص کو بھی موقع دیا جانا چاہیے اسی طرح کک مارنے کا۔

  • اداکارہ آمنہ الیاس کو ’اسکوٹی‘ کا شوق مہنگا پڑ گیا؟ ویڈیو وائرل

    اداکارہ آمنہ الیاس کو ’اسکوٹی‘ کا شوق مہنگا پڑ گیا؟ ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس اسکوٹی چلاتے ہوئے دانستہ طور پر گر گئیں۔

    شوبز سے جڑی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کو اپنی روزمرہ مصروفیات سے متعلق آگاہ رکھنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسکوٹی چلاتی نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس تھوڑی ہی دور گئیں اور اچانک زمین پر گر گئیں۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’جب مذاق حقیقت سے بہتر رہا۔‘ آمنہ الیاس نے مسکرانے کی ایموجی کے ساتھ ’آؤچ‘ (چوٹ لگنے کا درد) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    آمنہ الیاس کی ویڈیو کو تین گھنٹے میں 60 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔