Tag: آمنہ بلوچ

  • آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

    آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : آمنہ بلوچ نے بطور سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ اسلام آباد اور بیرون ملک اہم سفارتی عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آمنہ بلوچ نے سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وہ پاکستان کی 33ویں سیکرٹری خارجہ ہیں۔

    وہ اسلام آباد اور بیرون ملک اہم سفارتی عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں، انھوں نے 2014 سے 2017 تک چینگڈو،چین میں پاکستان کی قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وہ 2019 سے 2023 تک ملائشیا میں ہائی کمشنر رہیں جبکہ یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں 2023 سے 2024 تک سفیر رہیں ہیں۔

  • نئی سیکریٹری خارجہ کے لئے آمنہ بلوچ کے نام کی منظوری

    نئی سیکریٹری خارجہ کے لئے آمنہ بلوچ کے نام کی منظوری

    اسلام آباد : وزاعظم شہباز شریف نے نئی سیکریٹری خارجہ کے لئے آمنہ بلوچ کے نام کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سیکریٹری خارجہ کی بھی منظوری دے دی ہے، پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکریٹری خارجہ ہوں گی۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس اور جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔

    کویت میں تعینات پاکستانی سفیر ملک فاروق جنوبی افریقہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے جبکہ یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہوں گے۔