Tag: آمنے سامنے

  • 2 مسافر طیارے آمنے سامنے ، خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    2 مسافر طیارے آمنے سامنے ، خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    کراچی : کراچی کی فضاء میں دو مسافر طیارے خو فناک حا دثہ سے بال بال بچ گئے، دو نوں پائلٹس نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچایا۔

    تفصیلات کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لا ئن طیا رے آمنے سا منے آگئے تاہم دونوں پائلٹس نے طیاروں کو کسی بڑے حادثے سے بچالیا۔

    پی آئی اے کی پرواز اسلا م آباد سے کراچی آرہی تھی جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی پر واز دہلی ریجن جاتے ہوئے نواب شاہ سے گزر رہی تھی۔

    اس دوران پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہی تھی اور طیارہ 40 ہزار فٹ بلندی پر تھا اور غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 35 ہزار فٹ بلندی کی پر ٹرازٹ ٹریفک پر تھی، دونو ں طیارے در میان فاصلہ پا نچ میل سے انتہائی کم رہ گیا تھا۔

    پی آئی اے بوئنگ 777 میں موجود TACAS سسٹم فعال ہو گیا تھا تاہم دونو ں کپتانو ں حا ضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہوئے دونوں طیاروں کو بچایا، پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا جبکہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے واقع کا نو ٹس لے لیا اور مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کر نے والے اس وقت ڈیوٹی پر مو جود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا جبکہ تینوں اے ٹی سی کو SOLO ڈیو ٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

    ذرئع کا کہنا تھا کہ تینوں ائیر ٹریفک کنٹرولر کے خلا ف تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں، دونو ں طیاروں کے آمنے سا منے آنے کا واقع گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔

  • سندھ پولیس میں تبادلے ،  سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے

    سندھ پولیس میں تبادلے ، سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے

    کراچی : تبادلوں کے معاملے پر سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے آگئے ، سندھ حکومت نے ایس ایس پی عمرکوٹ کی خدمات واپس نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وفاق نے ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کی خدمات واپس لےلی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں ایک اور تبادلے پر تنازع کھڑا ہوگیا اور سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے آگئے ، سندھ حکومت نے ایس ایس پی عمرکوٹ کی خدمات واپس نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ایس ایس پی اعجازشیخ سندھ میں کام کرتے رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کےاحکامات پرمتعلقہ حکام کااعجاز شیخ کو چارج نہ چھوڑنے کا حکم دیا جبکہ سندھ حکومت نےوفاق کوایس ایس پی اعجازشیخ کاتبادلہ روکنےسے تحریری آگاہ کردیا ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے وفاقی حکومت کوخط لکھا گیا، جس میں کہا گیا ایس ایس پی عمرکوٹ اعجازشیخ کی ضرورت ہے،صوبہ بدرنہیں کیا جاسکتا۔

    خیال رہے وفاق نے ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کی خدمات واپس لےلی تھیں۔

    سینئرافسران کےتبادلے، فردوس شمیم نقوی کا چیف سیکریٹری سندھ کو خط


    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر اورایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ کیا گیا، جس کے بعد سینئرپولیس افسران کےتبادلے پراپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نےچیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہاگیاہے کہ بغیر کیس انکوائری کےسینئرافسران کےتبادلےمشکوک ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کا تبادلہ کیاگیا، اظفر مہیسر نے یوسف ٹھیلے والے کا بیان قلمبند کیاتھا،یوسف ٹھیلے والے نے بیان میں کہا تھا وزیراعلیٰ سےملنے جاتا تھا۔

    خط میں کہا گیا ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ردعمل کا اظہار کرتےہوئے پولیس افسر کا تبادلہ کیاتھا اور الزام عائد کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے

    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ ایکٹ کے مطابق پولیس افسران کابغیرانکوائری تبادلہ نہیں کیاجاسکتا، آئی جی افسران کے تبادلے پر راضی نہیں تھے، ان کی مرضی کے بغیر تبادلے کئےگئے، بحیثیت چیف سیکریٹری ایمانداری اورشفافیت سے کام کرنا چاہیے، پولیس افسران کے تبادلوں کے فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے۔

    یاد رہے چند روز قبل ڈاکٹر رضوان کو صوبہ بدر کرنے کے معاملے پر مزید اختلافات سامنے آ گئے تھے اور چیف سیکریٹری کے حکم کے باوجود ایس پی ڈاکٹر رضوان نے عہدہ نہیں چھوڑا تھا۔

    آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس پی ڈاکٹر رضوان کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا تھا ، ذرایع کا کہنا تھا کہ آئی جی نے سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد ڈاکٹر رضوان کو عہدہ چھوڑنے سے منع کیا ہے۔

  • امریکی اور چینی جنگی طیارے آمنے سامنےآگئے

    امریکی اور چینی جنگی طیارے آمنے سامنےآگئے

    واشنگٹن : امریکی بحریہ کا پی تھری طیارہ اور چینی فوجی طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں ایک مرتبہ پھر آمنےسامنے آگیا، امریکی پیسفک کمانڈ کا کہناہےکہ ہم مناسب سفارتی اور فوجی چینلز میں مسئلے کوحل کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی حکام کےمطابق امریکی بحریہ اور چین کےجنگی طیارے بدھ کے روز جنوبی بحیرہ میں 305میٹر کی حدود میں غیردانستہ طور پرایک دوسرے کے قریب آگئے۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل سال 2016میں صرف دو ایسے واقعات رونما ہوئےجس میں چینی اور امریکی طیارے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آئے ہوں۔

    امریکی پیسیفک کمانڈ کے مطابق جنوبی بحیرہ چین میں امریکی طیارے بین الاقوامی قانون کےمطابق معمول کے مشن پر تھے۔

    امریکی حکام نےکہاکہ دفاع اور امریکی پیسیفک کمان کا شعبہ ہمیشہ چین کےفوجی دستوں کےساتھ غیر محفوظ بات چیت کے بارے میں فکر مند ہے۔امریکی پیسفک کمانڈ کا کہناہےکہ ہم مناسب سفارتی اور فوجی چینلزکے ذریعے اس مسئلے کوحل کریں گے۔

    دوسری جانب چین کی وزارت دفاع اور محکمہ خارجہ کی جانب سے بحیئرہ چین میں دونوں ممالک کےجنگی طیاروں کےقریب آنے کے حوالے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں:بیجنگ : چین نے بین الاقوامی ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا

    یاد رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں بین الاقوامی ثالثی عدالت نے جنوبی بحیرہ چین پر فلپائن کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے چین کے خلاف فیصلہ سنایاتھا۔

    مزید پڑھیں:چین جنوبی بحیرہ کی سمندری حدود کا قبضہ چھوڑ دے،امریکا

    بعدازاں امریکہ نے چین کو خبردارکیاتھا کہ وہ عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے جنوبی بحیرہ چین کی سمندری حدود کا قبضہ چھوڑ دے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں چینی سفیر نے کہاتھا کہ امریکہ سمیت کچھ ممالک اس خطے میں چین کےگرد گھیرا ڈالنےکی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑےگی۔