Tag: آموں کا تحفہ

  • آپ کیلئے آموں کا تحفہ بھجوارہا ہوں،وزیراعظم  کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے گفتگو میں مینگو ڈپلومیسی

    آپ کیلئے آموں کا تحفہ بھجوارہا ہوں،وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے گفتگو میں مینگو ڈپلومیسی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ آپ کیلئے آموں کا تحفہ بھجوارہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان دنیا کےبہترین اور لذیذ آم پیدا کرتا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کیلئے آموں کا تحفہ بھجوارہا ہوں، احترام اور تحسین کے جذبے کے طور پر پاکستانی آموں کا تحفہ بھجوانا میرے لئے ایک اعزاز ہو گا۔

    وزیراعظم نےایم ڈی آئی ایم ایف کےپروفیشنل ازم اور لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایم ڈی آئی ایم ایف کےغریب عوام کے لئےجذبےاوراحساس کوبھی سراہا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ نے جس طرح پاکستان کی مدد کی شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔

    یاد رہے ایم ڈی آئی ایم ایف سے پیرس ملاقات کے بعد وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا تھا ، جس کے بعد وزیر خزانہ نےمعاشی ٹیم کیساتھ ملکر دن رات کوشش کی اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔

    وزیراعظم نےاپنی معاشی ٹیم کوآئی ایم ایف کی شرائط پرہر سوال کا جواب دینےکی ہدایت کی تھی اور ان شرائط پرسوالات کےجوابات سےآئی ایم ایف معاہدہ ہونے کی راہ ہموار ہوئی۔

    وزیراعظم نے دونوں فریقین کو معاہدے پر متفق ہونے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی کوششوں اور رابطوں کی وجہ سے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ہوا۔

  • صدر پاکستان کا دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ

    صدر پاکستان کا دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاٹریڈڈپلومیسی اور پاکستانی آم کی شوکیسنگ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عارف علوی کی جانب سے تحفے سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا جس میں 17ممالک کے سربراہان مملکت کو پاکستانی آموں کا تحفہ بھیجنے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آموں کا تحفہ کویت، سعودی عرب، ترکی، قطر، اومان، ملائیشیا، موروکو، نیپال، سنگاپور، اسپین، برطانیہ، اٹلی سمیت دیگر دوست ممالک کو بھیجا جائے گا۔

    ایوی ایشن سے ترک، قطر اور ایمریٹس ائیرلائن کاجولائی اور اگست کا شیڈول طلب کرلیا گیا، جولائی اور اگست کے مہینے کا قومی ائیرلائن کا متعلقہ ممالک کا شیڈول بھی طلب کیا گیا ہے۔

    17ممالک کے صدور کو 4 ہزار 810کلو آم پہنچائے جائیں گئے۔ سی اے اے کو خصوصی کارگو اور دیگر سروسز ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ آموں کی بروقت اور بحفاظت ترسیل پرسول ایوی ایشن سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔