Tag: آندھی

  • کراچی میں آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

    کراچی میں آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    کراچی کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب درخت گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، کورنگی میں دیوار گرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی، حاجی مرید گوٹھ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 سالہ بچی چل بسی۔

    دوسری جانب ٹیپو سلطان سگنل کے قریب اسکول کی چھت گرنے سے 5 طالب علم زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ادھر لانڈھی تین نمبر میں گھر کی دیوار کا حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 ڈی میں گھر کی چھت کا حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

    لیاری چاکیوڑا میں مدرسے کی چھت گرگئی جبکہ جامع مسجد فش ہاربر کی عارضی چھت اڑ گئی جس سے مؤذن زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث بجلی کے تار ٹوٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

    کے الیکٹرک نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اور برقی آلات کا استعمال گیلے ہاتھوں کے ساتھ نہ کریں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • کراچی: گرد آلود تیزہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب

    کراچی: گرد آلود تیزہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بجلی کی عدم فراہمی سے شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرد آلود تیزہوائیں چلنے سے سائن بورڈز، درخت اورکھمبے گر گئے، کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن بھی ٹرپ کرگئی۔

    تیزہوائیں چلنے سے نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی ، نصرت بھٹو کالونی، گلشن اقبال بلاک 13 اے ،عزیزآباد، کورنگی 6 نمبر، ملیر، شاہ فیصل اورملحقہ علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گرد آلود اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

    شہر قائد میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور خنکی پیدا ہونے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارش کے نئے سسٹم کے بعد گزشتہ رات کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا تھا، قومی ایئرلائن کی اسلام آباد کے لیے دوطرفہ11پروازیں منسوخ ہوئیں تھی۔

  • چین میں طوفان اور آندھی  نے تباہی مچادی، 78 افراد ہلاک

    چین میں طوفان اور آندھی نے تباہی مچادی، 78 افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے کم سے کم 78 افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق چین میں طوفان کے باعث زخمی ہونے والے تقریباً پانچ سو افراد میں سے دو سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ درجنوں مکان بھی تباہ ہو گئے ہیں.

    ایک مقامی رہائشی نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شن ہوا کو بتایا کہ ’یہ بالکل ایسا تھا جیسے دنیا ختم ہو گئی ہے۔‘

    ’میں نے تیز آندھی کی آواز سنی تو کھڑکی بند کرنے کے لیے اوپر بھاگا،میں ابھی مشکل سے ہی اوپر کی منزل پر پہنچا تھا کہ میں نے ایک زوردار آواز سنی اور دیکھا کہ کھڑکی سمیت دیوار گر چکی ہے۔‘

    چین کے صدر شی جن پنگ نے طوفان سے متاثرہ افراد کی ’ہر ممکن امداد‘ کا حکم دیا ہے.

    یاد رہے کہ رواں ہفتے کے دوران چین کے بیشترً علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں،ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے سیلاب سے تقریباً دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں.

    واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق ان سیلاب کی وجہ سے معیشت کو 41 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے.

  • پشاورمیں تیزآندھی کے سبب پانچ افرادزخمی ہوگئے

    پشاورمیں تیزآندھی کے سبب پانچ افرادزخمی ہوگئے

    پشاور: پشاور میں 110 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی تیزآندھی کے باعث سے تناآوردرخت اورسائن بورڈز گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

    کےمطابق پشاوراورنوشہرہ میں ایک سودس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی تیزآندھی نے تناآوردرخت زمین سےاکھاڑدیے جبکہ کئی سائن بورڈ گر گئے اس آندھی کی زدمیں آگئے آندھی کی وجہ سے شہرکے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثرہوئی جبکہ ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔

    صوبائی ڈیزاسسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تیزآندھی کی وجہ سے دیوار گرنے اوردیگرحادثات کے نتیجے میں پانچ افرادزخمی بھی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    ،تیزآندھی کے ساتھ بونداباندی سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور موسم بھی خوش گوارہوا،تا ہم شہریوں کا کہنا کہ بارشوں اورآندھی سے نمٹنے کے لیے شہری انتظامیہ کی جانب سے ناکافی انتظامات کیے گئے ہیں۔