Tag: آنسو گیس

  • پیرس میں مہاجرین پرلاٹھی چارج اورشیلنگ

    پیرس میں مہاجرین پرلاٹھی چارج اورشیلنگ

    پیرس : فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تارکین وطن کے کیمپوں کوختم کرنے کےلیےپولیس نےپتھروں کے بلاکس کا استعمال کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پیرس میں پولیس نےمہاجرین کےغیر قانونی کیمپوں کےخاتمے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کا استعمال کیااور ان کے بیگز اور دیگر اشیاء بھی ضبط کرلیں۔

    post-1

    پیرس میں ٹریفک جزیرے کےنام سے مشہور جگہ ہےجہاں مہاجرین کوسونےکے لیے کمیپس لگانے سے روکنے کےلیے پولیس نےپتھروں کے بڑے بلاکس رکھ دیے۔

    post-2

    ریلوے پل کی یہ جگہ مہاجرین کےلیےمقرر کی گئی پناہ گاہ سےکچھ ہی دوری پر واقع ہے لیکن وہاں صرف 400 بستر موجود ہیں جبکہ مہاجرین کی تعداد بہت ذیادہ ہونےکی وجہ سےانہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    post-3

    محمد نامی تارکین وطن کا کہناہےکہ چونکہ حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی جگہ پر صرف 400 لوگوں کے رہنے کی گنجائش ہے جو بہت کم ہےاور اگر کوئی شخص اس جگہ کے آس پاس بھی سوتا ہےتووہاں اس کےساتھ غیرانسانی رویہ اپنایاجاتاہے۔

    post-4

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس وقت تقریباََ آٹھ ہزار تارکین وطن موجود ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    post-5

    دوسری جانب پیرس سٹی کونسل کے ترجمان کا کہناہےکہ ہم مہاجرین کے خلاف نہیں،انہوں نےکہا ہمارے اس اقدام کا مقصد ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ اس طرح ریلوے پل کےنیچےیاریلوے اسٹیشن کے قریب سونا خطرناک ہے۔

    post-6

    واضح رہےکہ تارکین وطن کا کہناہے کہ پیرس حکومت چاہتی ہے کہ ہم یہاں سے چلے جائیں اسی لیےان کی جانب سے ہمارے خلاف لاٹھی چارج اور آنسوگیس کا استعمال کیاگیا۔

    post-8

  • کراچی: اساتذہ کا احتجاج منتشر کرنے کیلئے پولیس کا تشدد ،3اساتذہ زخمی

    کراچی: اساتذہ کا احتجاج منتشر کرنے کیلئے پولیس کا تشدد ،3اساتذہ زخمی

    کراچی: اساتذہ کی ریلی پر سندھ پولیس ٹوٹ پڑی لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، متعدد استاتذہ کو حراست میں لے لیا۔

    قومی پرچم اٹھائے سندھ پروفیسر اینڈ لیکچر رزایسوسی ایشن کے اساتذہ نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا جن کا مطالبہ تھا کہ انہیں تنخواہیں ادا کی جائیں، سپلا مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی شروع کی تو پولیس نے ڈی جے سائنس کالج کے قریب انہیں روک لیا۔

    ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، پولیس نے نہتے اساتذہ پر واٹر کینن کا استعمال کرکے اساتذہ کی دھلائی کرڈالی دھلائی سے پولیس کا دل نہیں بھرا تو اساتذہ پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردی۔

    پولیس تشدد سے خاتون سیمت تین اساتذہ زخمی ہوگئے ، جبکہ متعدد استاتذہ کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

    ڈی جے سائنس کالج کے باہر سندھ بھر کے کالج اساتذہ پر پولیس کی جانب سے تشدد اور واٹر کینن کے استعمال کے خلاف کل ملک بھر کے تمام سرکاری کالجوں میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے اساتذہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سپلا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    ڈی جے سائنس کالج میں ہنگامی جنرل باڈی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپلا سندھ کے صدر مرتضیٰ علی نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے کالج اساتذہ کو بھی چار درجاتی فارمولے کے تحت ترقیاں دی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاجواز واٹر کینن استعمال کی گئی ، جس کے بعد پچیس اپریل کو ڈی جے سائنس کالج میں سندھ کے اساتذہ کا جنرل کنونشن طلب کیا گیا ہے اور جنرل کنونشن کے بعد دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے ۔

    اساتذہ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ سیکریٹری تعلیم نے تضحیک آمیز زبان استعمال کی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ریحان بلوچ پر سپلا نے کرپشن کے سنگین نوعیت کے الزام عائد کیے ہیں۔