Tag: آن ارائیول ویزہ

  • آن ارائیول ویزے سے متعلق کویت کا بڑا اعلان

    آن ارائیول ویزے سے متعلق کویت کا بڑا اعلان

    کویت سٹی (11 اگست 2025): کویت نے غیر کویتی جی سی سی رہائشیوں کے لیے آن ارائیول ویزہ کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت نے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف کے حکم سے آن ارائیول ویزہ سے متعلق ایک نیا ضابطہ جاری کیا ہے جو اتوار سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور جس نے 2008 کے سابقہ قانون کی جگہ لے لی ہے۔

    خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے ممالک کے غیر کویتی رہائشیوں کے لیے کویت میں داخلے کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے، کویت الیوم میں شائع گزٹ کے مطابق خلیجی تعاون کونسل کے کسی بھی رکن ملک (عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اور بحرین) میں رہائش رکھنے والے غیر ملکیوں کو اب سیاحت کی غرض سے پیشگی ویزا منظور کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔


    عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ


    گزٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت غیر ملکی اب کویت میں پیشگی ویزہ منظوری کے بغیر بھی کویت میں داخل ہو سکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ اُن کی رہائش کی میعاد کم از کم 6 ماہ یا اس سے زیادہ ہو۔

    وزارتِ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ اس فیصلے کا مقصد خطے میں مقیم بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کے لیے سفر کو آسان بنانا اور کویت کی ویزا پالیسی کو اُن وسیع تر خلیجی رجحانات کے مطابق لانا ہے، جو نقل و حرکت اور علاقائی انضمام کو فروغ دیتے ہیں۔

  • پاکستان کی گلف ممالک کے لیے ویزہ پالیسی میں تبدیلی ! مسافروں کے لیے اہم خبر

    پاکستان کی گلف ممالک کے لیے ویزہ پالیسی میں تبدیلی ! مسافروں کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب ،بحرین ، قطر ،عمان،کویت ،متحدہ عرب امارات کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا، ان ممالک کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہم کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گلف دوست ممالک کے لیے ویزہ پالیسی میں تبدیلی کردی اور سعودی عرب ،بحرین ، قطر ،عمان،کویت ،متحدہ عرب امارات کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ویزہ پالیسی کے تحت ایف آئی اے امیگریشن دوست ممالک کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہم کرے گا اور 24 گھنٹے کے اندر کیس کا جائزہ لیکر ویزادرخواست کا جواب دے گا۔

    تمام زونل ڈائریکٹر ویزا کوڈیڈ لائن کے اندر پراسس کروانے کےپابند ہوں گے ، تمام زونل ڈائریکٹر امیگریشن کاونٹرز پر نئی ویزاپالیسی کا اطلاق کروائیں گے، زونل ڈائریکٹرامیگریشن کاونٹرز پر بیٹھنے والے افسران کا خود انٹرویو کریں گے

    امیگریشن کاونٹر پر دوست ممالک کے مسافروں کو ”ویلکم ٹو پاکستان“ کہنا لازم ہوگا، آن ارائیول امیگریشن کاونٹر پر خواتین کا کاونٹر بھی لازمی بنایا جائے گا۔

    ہرا ئیرپورٹ پرایف آئی اے کا’’فیسلیٹیشن آفیسر ‘‘لازمی تعینات ہوگا، ’’فیسلیٹیشن آفیسر ‘‘اپنےعہدےکا“آرم بینڈ”لازمی استعمال کرےگا ، نئی پالیسی سے باقاعدہ ویزا درخواست کے بغیرآن ارائیول ویزا فراہم کیا جائے گا۔

  • آن ارائیول ویزہ سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے، ایرانی قونصل جنرل

    آن ارائیول ویزہ سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے، ایرانی قونصل جنرل

    کراچی: ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے 3 ایرانی فضائی کمپنیاں سروس فراہم کر رہی ہیں، جب کہ سیاحوں کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہمی کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’’ایران تصاویر کے آئینے میں‘‘ کے عنوان سے تیسری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، قونصل جنرل ایران نے اس کانفرنس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کو سمندری راستے تک توسیع دی جائے گی۔

    صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ باہمی تجارت دنوں ممالک کی معیشیت کے لیے بہتر ہے۔

    اس کانفرنس میں ایران کے ثقافتی ورثے، مذہبی و تاریخی عمارات سمیت کئی ہزار سال پرانی تاریخ، موسیقی اور مختلف سیاحتی مقامات کے حوالے سے ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ کانفرنس میں معروف تاریخ دان اور محقق افتخار صلاح الدین نے ایران کے مختلف ادوار میں طرز حکمرانی، شاعری، اور ثقافت پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے مفصل جائزہ پیش کیا۔

    کانفرنس میں شہر کے تاجروں، صنعت کاروں اور مختلف سفارت کاروں نے شرکت کی۔

  • آن ارائیول ویزے کے اعلان کے باوجود غیر ملکی شہری ڈی پورٹ

    آن ارائیول ویزے کے اعلان کے باوجود غیر ملکی شہری ڈی پورٹ

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آن ارائیول ویزے کے اعلان کے باوجود غیر ملکی شہری کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے ملائیشین شہری کو ایف آئی اے نے ڈی پورٹ کر دیا، حکومت کی جانب سے آن ارائیول ویزے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

    چن چینگ پرواز ای وائی 233 پر ابوظبی سے اسلام آباد پہنچا تھا، امیگریشن کاؤنٹر پر ملائیشین شہری اور ایف آئی اے حکام میں بحث و تکرار ہوئی۔

    چن چینگ کا کہنا تھا کہ حکومتی ویب سائٹ پر ویزا آن ارائیول ملائیشین شہریوں کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اسی وجہ سے ویزا حاصل نہیں کیا۔ تاہم ایف آئی اے نے ملائیشین شہری کو پرواز ای وائی 234 سے واپس روانہ کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان آنے کے خواہش مند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا

    دوسری طرف ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آن ارائیول ویزے کے لیے اسپانسر یا چیمبرز آف کامرس سے منظوری لازمی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان آنے کے خواہش مند سیاحوں نے آن لائن ویزے کا استعمال شروع کر دیا ہے، 2249 سیاحوں نے ویزے کے لیے درخواستیں دے دی ہیں، درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ، فن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔

    اس سلسلے میں 175 ممالک سے درخواستیں نادرا کو موصول ہو چکی ہیں۔