Tag: آن لائن ایف آئی آر

  • امریکا میں بیٹھے پاکستانی شہری نے کراچی ایسٹ زون میں آن لائن ایف آئی آر درج کروا لی

    امریکا میں بیٹھے پاکستانی شہری نے کراچی ایسٹ زون میں آن لائن ایف آئی آر درج کروا لی

    کراچی: شہر قائد کے زون شرقی میں آن لائن پولیس کمپلین سسٹم نے کام شروع کر دیا، امریکا میں بیٹھے ایک پاکستانی شہری نے آن لائن ایف آئی آر بھی درج کروا لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایسٹ زون میں آن لائن پولیس کمپلین سسٹم کی لانچنگ کے بعد امریکا میں بیٹھے پاکستانی شہری نے مقدمہ درج کروا دیا، یہ پہلا آن لائن مقدمہ ہے جو اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر درج ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق پاکستانی شہری کامران کی گاڑی گلشن جمال میں گھر کے باہر سے چوری ہو گئی تھی، جس پر نیویارک سٹی میں رہائش پذیر کامران نے پولیس کو آن لائن درخواست دی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ واٹس ایپ کمپلین میں شہری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اس کی گاڑی چوری ہو گئی ہے، جس پر کامران علی کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہوا، ایف آئی آر اندراج کے بعد کیس پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے اس پر اپنے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

    ویڈیو: گلشن حدید میں چلتی سڑک پر ڈاکو کار روک کر 8 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار

    غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ آن لائن کمپلین سسٹم کی شروعات چند روز قبل کی گئی تھی، کراچی سے اب تک کئی آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، انھوں نے کہا عوام کی شکایات کا ازالہ کر کے انصاف فراہم کرنا پولیس کا کام ہے، اور ملزم اور ظالم کو قانونی گرفت میں لانا پولیس کا اوّلین فریضہ ہے۔

  • کراچی: آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم

    کراچی: آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم

    کراچی: شہرِقائد شہریوں کو آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    نیو سینٹرل پولیس آفس کمپلیکس میں ہونے والی تقریب میں آن لائن ایف آئی آر رجسٹریشن کا افتتاح عبدالستار ایدھی نے کیا، میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ تھانوں میں شہریوں کی دادرسی نہ ہونے کی شکایات پر آن لائن ایف آئی آر کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

    شہری کسی بھی واقعہ کی رپورٹ ویب سائٹ، فون کال، ایس ایم ایس، ای میل اور فیکس کے ذریعے درج کراسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ایف آئی آر سےان جرائم کا بھی اندراج ہوسکے گا جو ریکارڈ پر نہیں آتے۔