Tag: آن لائن ایپ

  • کراچی میں آن لائن ایپ پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنے والا 6 رکنی گروہ پکڑا گیا

    کراچی میں آن لائن ایپ پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنے والا 6 رکنی گروہ پکڑا گیا

    کراچی : آن لائن ایپ پرچوری کی گاڑیاں فروخت کرنے والا6 رکنی گروہ پکڑا گیا، ملزمان رینٹ آکار سےگاڑی لے کر ڈپلیکیٹ چابی بنالیتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اے وی ایل سی نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

    ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ آن لائن ایپ پرچوری کی گاڑیاں فروخت کرنےوالا6 رکنی گروہ کو پکڑا ہے ، ملزمان رینٹ آکار سےگاڑی لے کر ڈپلیکیٹ چابی بنالیتے تھے۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمان کار واپس کرتے وقت ٹریکر بھی لگا دیتے تھے اور کار چوری کرکے چیسس اور انجن نمبر تبدیل کردیا جاتا تھا،۔

    انھوں نے بتایا کہ اپریل میں موٹرسائیکل اسنیچنگ لفٹنگ میں واضح کمی ہوئی، موٹرسائیکل اسنیچنگ 12ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ، عارف اسلم راؤ نے مزید کہا کہ نئی موٹرسائیکلیں چھیننے والےگروہ کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان سے2لاکھ نقدی 2نئی موٹرسائیکلیں برآمدکی گئیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نےموبائل ایپ سے 5 لاکھ ٹرانسفر کیے تھے۔

    بن قاسم سےاسلحے کےزور پر ٹرالر چھیننے والا ملزم گرفتار کیا، تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے وین اور ٹرک چھینے والے 3 ملزمان گرفتارکئے، ملزمان کو حب ساکران سے پکڑا اور گاڑیاں برآمد کی گئیں

    پنجاب کابدنام زمانہ کارلفٹر اورکراچی پولیس کو انتہائی مطوب ملزم گرفتارہوا، ملزم سےٹریکر ناکارہ بنانے والا جیمرنمبرپلیٹس اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

  • بھارت میں بھی آن لائن ایپ سے لون لینے والے خودکشی کرنے لگے

    بھارت میں بھی آن لائن ایپ سے لون لینے والے خودکشی کرنے لگے

    بنگلورو: پاکستان کے بعد بھارت میں آن لائن ایپس کے ذریعے لون لینے والے نوجوان نے قرض کی واپسی کے تقاضوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں آن لائن ایپس کے ذریعے لون لینے والے نوجوان نے قرض کی واپسی کے تقاضوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی، مرنے سے قبل اس نے اپنے والدین کے نام پر ایک خط بھی چھوڑا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 22 سالہ تجاس نامی نوجوان انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا، نوجوان نے آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے لون لیا تھا جسے واپس نہ کرنے پر  کمپنی کی جانب سے ہراسا کا سامنا تھا۔

    آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر 42 سالہ شخص نے خود کشی کرلی

    آن لائن ایپلی کیشن نے لون  واپس نہ کرنے پر تجاس کو بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے قرض ادا نہیں کیے تو اس کے موبائل فون میں محفوظ تصاویر کو وائرل کردیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق تجاس کے اہلخانہ نے بتایا جب بیٹے کے قرض لینے کے حوالے سے علم ہوا تو انہوں نے ایپلی کیشن کے نمائندوں سے بات کرکے رقم قسطوں میں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے مسعود کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا

    اس کے باوجود موبائل ایپلی کیشن کے نمائندوں نے نوجوان کے گھر پر بار بار چکر لگانا اور اسے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا تھا۔

    خودکشی سے قبل نوجوان نے اپنے گھر والوں کے نام ایک تحریر بھی چھوڑی تھی، جس میں اس نے لکھا کہ ’’میں نے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں، میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، اور میں اپنے نام پر موجود دیگر قرضوں کو ادا کرنے سے قاصر ہوں، یہ میرا آخری فیصلہ ہے، الوداع۔‘‘

    واضح رہے کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ راولپنڈی میں گزشتہ دنوں پیش آیا تھا، جس میں 42 سالہ محمود مسعود نامی شخص نے ایک آن لائن کمپنی سے 13 ہزار قرض لینے کے بعد اس کی ادائیگی نہ کرنے پر خودکشی کرلی تھی۔

  • آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے مسعود کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا

    آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے مسعود کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا

    راولپنڈی: آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے مسعود کا آخری آڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں، آئی ایم سوری۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آن لائن ایپ سے قرض لینے والے نے خودکشی کرلی، دو بچوں کے بیالیس سالہ باپ مسعود نے موت کو گلے لگانے سے پہلے آڈیو پیغام ریکارڈ کیا۔

    مسعود نے آخری آڈیو میں خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے بیوی سے معافی مانگی اور کہا کہ جن کو قرض دینا ہے انہوں نے جینا حرام کر رکھا ہے، بہت سارے لوگوں کے سود کے پیسے دینے ہیں ، خودکشی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، آئی ایم سوری

    مسعود نے بتایا لون ایپ سے بائیس ہزار روپے لیا تھا، جو واپس نہ کرسکا، لون کمپنی کی جانب سےسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب آن لائن لون ایپ کےنمائندے کی مسعود کے بھانجےسے فون پر گفتگو بھی سامنے آگئی ہے ، نمائندہ دھمکیاں دے رہا ہے۔

    آن لائن ایپ نمائندہ کا کہنا تھا کہ مذاق بنارکھاہےم تم سب فراڈیے ہو، سب باہر نکلو گے، ساری معلومات ہیں ہمارے پاس۔

    یاد رہے مسعود کی بیوہ نے بتایا تھا کہ نوکری چھوٹی تو شوہر نے تیرہ ہزار روپے قرض لیا، سود بڑھا تو قرض اتارنے کے لیے مزید قرضہ لیا۔

  • آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر 42 سالہ شخص نے خود کشی کرلی

    آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر 42 سالہ شخص نے خود کشی کرلی

    راولپنڈی : آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایک شخص نے خود کشی کرلی، محمد مسعود نےآن لائن لون ایپ سے22 ہزاروں روپے قرض لے رکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چاکرہ کےرہائشی نے آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔

    تھانہ ریس کورس نے محمد مسعود کے بھائی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے، 42 سال کے محمد مسعود نے آن لائن لون ایپ سے 22 ہزاروں روپے قرض لے رکھا تھا۔

    مقتول کے بھائی نے کہا کہ متعلقہ کمپنی نےشہری کاڈیٹا لیک کرنے اور گھر کی خواتین کو دھمکیاں دیتے رہے، دو بچوں کے باپ محمد مسعود نے مسلسل دباؤ سے آکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا کہ محمد مسعود نے لون کمپنی سےقرض لیا جو مقررہ وقت تک واپس نہ کرسکا، ایزی لون کمپنی ہرماہ انٹرسٹ ریٹ بڑھاتےرہے اور اب لاکھوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔