Tag: آن لائن بزنس

  • پاکستان میں آن لائن بزنس کرنے والے ہزاروں آئی ٹی اور ای سیلرز کے اکاؤنٹس بند

    پاکستان میں آن لائن بزنس کرنے والے ہزاروں آئی ٹی اور ای سیلرز کے اکاؤنٹس بند

    کراچی :انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث آن لائن بزنس کرنے والے ہزاروں آئی ٹی اور ای سیلرز کے اکاؤنٹس بند ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کئی ہفتوں سے جاری انٹرنیٹ بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا جس کی وجہ سے نہ صرف صارفین کو پیغام رسانی میں مشکلات ہیں بلکہ ڈیجیٹل بزنس کرنے افراد بھی کام بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.

    انٹرنیٹ کی کم اسپیڈ اور رکاوٹ نے پاکستانیوں کےمسائل بڑھا دیے، آن لائن بزنس کرنے والے ہزاروں آئی ٹی اور ای سیلرز کے اکاؤنٹس بند ہوگئے۔

    ای ٹریڈنگ کم ہونے سے ملک کو زرمبادلہ کی مد میں بھی لاکھوں ڈالرزکا نقصان ہورہاہے۔

    آئی ٹی ایکسپرٹ آئی ٹی اور ای کامرس ماہرین قاسم ثنا رامے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے مسائل حل نہ ہونے سے ملک کے لئے مستقبل میں کروڑوں ڈالر زرمبالہ کے راستے بند ہورہے ہیں۔

    ای کامرس ایکسپرٹ ماہرین نے کہا کہ حکومت جلد سے جلد انٹرنیٹ بار بار بندش اور کم سپیڈ کا حل نکالے تاکہ آن لان بزنس کرنے والے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔

    یاد رہے مقبول ترین فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور نے اپنے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر متعدد پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس اسٹیٹس غیرفعال کر دیے تھے۔

    سوشل میڈیا پر پاکستانی فری لانسرز نے ایسے کئی اسکرین شاٹس شیئرکیے، جن میں اُن کے فائیور اکاؤںٹس کوغیرفعال کیے جانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

  • آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

    آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور : آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کوئٹہ سے ایران جانا چاہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن بزنس کے ذریعے کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم یاسر حیات مظفرگڑھ سے گرفتار ہوا ، وہ کوئٹہ سے ایران جانا چاہتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آن لائن فراڈ میں ملوث دوسرا ملزم احمد ندیم تاحال فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    ملزمان نے کیپیٹل ایف ایکس اور بیٹ فائر نامی کمپنیاں بنا کر کروڑوں روپے اکٹھے کیے ، لاہور چیمبر آف کامرس کےممبرکی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • سعودی عرب: مقامی آن لائن بزنس میں اضافہ

    سعودی عرب: مقامی آن لائن بزنس میں اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں آن لائن خریداروں کی جانب سے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کی جگہ مقامی پلیٹ فارمز اور بزنس سے خریداری کرنے کا رجحان بن رہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کا ریٹیل سیکٹر اپنی ای کامرس مارکیٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ مملکت میں آن لائن خریداروں میں سے 74 فیصد کے عالمی سے مقامی پلیٹ فارمز پر منتقل ہونے کی توقع ہے۔

    معروف عالمی مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم کیرنی اور سعودی کنسلٹنگ کمپنی مکاتفہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ مقامی اور ہائبرڈ کھلاڑی چین، خلیج تعاون کونسل، یورپ اور امریکا کے اپنے انٹرنیشل ہم منصبوں کے خلاف مضبوط پیش رفت کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 19.3 ارب ریال کی لاگت والی مملکت کی ای کامرس مارکیٹ مجموعی طور پر 347.2 ارب ریال ریٹیل مارکیٹ کا 6 فیصد ہے اور 2026 تک مجموعی ریٹیل مارکیٹ کے 7.5 فیصد تک پہنچنے کے لیے مزید 34.7 بلین ریال تک بڑھنے کی توقع ہے۔

    توسیع پذیر ای کامرس ماحولیاتی نظام مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق جدت، ملازمت کی تخلیق اور نجی شعبے کی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

    کیرنی مڈل ایسٹ کے پارٹنر محمد ضدی نے کہا کہ ترقی کرتا ہوا ای کامرس ماحولیاتی نظام شہریوں کو وژن 2030 کے تحت حکومتی انیشی ایٹوز کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے اختراعی اختیارات استعمال کرنے کا اختیار دیتا ہے تاکہ اس شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی رہنمائی کی جا سکے۔

    مثال کے طور پر کیش لیس لین دین میں اضافہ اور ای کامرس کی جغرافیائی کوریج کو مملکت کے بڑے شہروں سے باہر کی ترسیل بڑھانا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقامی اور ہائبرڈ ای کامرس پلیئرز کی ترقی صارفین کے مفادات کے تحفظ اور روزگار کے مواقع کے ساتھ مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراس بارڈر آن لائن شاپنگ سے کم آمدنی ہونے کی توقع ہے کیونکہ مقامی اور ہائبرڈ کمپنیاں اٹریکشن حاصل کر رہی ہیں۔

    کراس بارڈر آن لائن شاپنگ 2021 میں تمام ای کامرس ریوینوز 59 فیصد سے کم ہو کر 2026 تک 49 فیصد رہ جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق تمام ای کامرس شرکا کے لیے برابری کا میدان بنانے، صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مزید مدد فراہم کی جانی چاہیئے۔

    مکاتفہ کے سی ای او ولید السعود نے کہا کہ یہ ایک مضبوط علامت ہے کہ مقامی ای کامرس کے کاروبار مارکیٹ میں زیادہ توجہ حاصل کر رہے ہیں، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ ان کاروباروں کو سرحد پار اکاؤنٹس کی مدد حاصل ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ددآمد کی مقدار پر حدیں متعارف کروائی جا سکتی ہیں اور سرحد پار پلیئرز کے لیے مقامی معیارات کو لازمی قرار دیا جا سکتا ہے، اگر ہم تمام ای کامرس پلیئرز کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ بنانا چاہتے ہیں تو اس قسم کے اقدامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔

  • سعودی عرب میں آن لائن کاربار میں کئی فیصد اضافہ

    سعودی عرب میں آن لائن کاربار میں کئی فیصد اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں صرف چند ماہ کے دوران آن لائن کاروبار میں 32 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں آن لائن کاروبار میں سالانہ کی بنیاد پر 32 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

    وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ سنہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 4 ہزار 93 سجل تجاری (لائسنس) جاری ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ان کی تعداد 3 ہزار 499 تھی۔

    وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ سنہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آن لائن کاروبار کے لیے سب سے زیادہ سجل تجاری ریاض ریجن میں جاری ہوئے جن کی تعداد 13 ہزار 195 ریکارڈ کی گئی۔

    مکہ مکرمہ میں 8 ہزار 605، مشرقی ریجن میں 5 ہزار 294، مدینہ منورہ میں 16 سو 49 اور القصیم میں 11 سو 7 لائسنس جاری ہوئے۔

    خیال رہے کہ مملکت بھر میں مؤثر ہوم ڈلیوری سروس کے باعث آن لائن کاروبار کا دائرہ بھی وسیع ہوا ہے جس سے وقت کی بھی بچت ہو رہی ہے۔

  • متنازع فلم دی انٹرویو دیکھنے والوں کو گولی مارنے کا حکم

    متنازع فلم دی انٹرویو دیکھنے والوں کو گولی مارنے کا حکم

    نیویارک: متنازع فلم دی انٹرویو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، فلم نے اکتیس ملین ڈالرز کا آن لائن بزنس کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے، شمالی کوریا میں فلم دیکھنے والوں کو فوراََ ہی گولی ماردینے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سونی پکچرز کی متنازع فلم دی انٹرویو جسے ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شمالی کوریا اس فلم سے ناراض ہے، فلم کا اسکرپٹ بھی چوری ہوا مگر پھر بھی دی انٹرویو نے ریکارڈز توڑے۔

    فلم نے صرف دس دن میں اکتیس ملین ڈالرز کا شاندار بزنس کیا جبکہ اب تک ساڑھے چار ملین لوگوں سے اسے انٹرنیٹ پر دیکھا ہے، اس متنازع فلم نے اپنی ریلیز کے صرف چار دن بعد ہی آن لائن پر اس اسٹوڈیو کی آج تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ بھی اپنے پاس محفوظ کیا۔

    یہ فلم شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کے قتل کی فرضی سازش پر مبنی ہے، جسے دیکھنے پر شمالی کوریا میں پابندی عائد ہے اور حکومت نے اس فلم کو دیکھنے والے کو گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

    یہ پہلی بار ہے کہ کوئی بھی فلم سینما گھروں اور آن لائن پر ایک ساتھ دکھائی جا رہی ہے، سونی پکچرز نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان پر بنائی جانے والی اس مزاحیہ فلم کو سائبر حملے کے بعد ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    لیکن بعد میں سونی پکچرز نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس کامیڈی فلم کو کرسمس کے دن ریلیز کیا تھا۔

    یہ فلم بنائے جانے پرسونی پکچرز کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی اور گزشتہ دنوں ساڑھے نو گھنٹے تک شمالی کوریا میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی۔