Tag: آن لائن رائیڈر

  • کراچی :  پیٹرول پمپ پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پیٹرول پمپ پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پیٹرول پمپ پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم طفیل نے گزشتہ ماہ تلخ کلامی پر پیٹرول پمپ پر فائرنگ کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکیم تنتیس غازی گوٹھ میں آن لائن رائیڈر  کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم طفیل نے گزشتہ ماہ تلخ کلامی پر پیٹرول پمپ پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے رائیڈر ذیشان جاں بحق اور پمپ ملازم زخمی ہوا تھا۔

    پیٹرول پمپ پرفائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی تھی۔

    یادر ہے 22 جولائی کو کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پیٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلوانے کے دوران موٹر سائیکل سوار افراد کی پمپ ملازم سے تکرار ہوئی، فائرنگ کی زد میں آکر بائیک رائیڈر جاں بحق ہوگیا تھا.

    پیٹرول پمپ پرفائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی تھی، پمپ ملازم کے مطابق دو افراد پمپ پر اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے آئے تھے، ملزمان پیٹرول پمپ پر رکھی چیزوں سے چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے، دونوں افراد کو کئی بار منع کیا لیکن نہ مانے۔

    پمپ ملازم کا کہنا تھا کہ کہ اس دوران دونوں ملزمان نے مجھ سے جھگڑا شروع کردیا، پمپ پر موجود افراد اور سیکیورٹی گارڈ نے جھگڑا ختم کر ایا، ملزمان نے پمپ سے تھوڑے فاصلے پر جاکر فائرنگ کردی جس سے موقع پر موجود ذیشان کمر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

    مقتول کے ورثا کے مطابق ذیشان چاربچوں کا باپ تھا، تین سال سے آن لائن رائیڈر کا کام کر رہا تھا۔

  • کراچی میں آن لائن بائیک رائیڈر کی ساتھی کے ہمراہ  بے خوف لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی میں آن لائن بائیک رائیڈر کی ساتھی کے ہمراہ بے خوف لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : آن لائن بائیک رائیڈر نے ساتھی کے ہمراہ شہریوں سے بے خوف لوٹ مار کی ، واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں چلتی سڑک پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ، آن لائن بائیک رائیڈر نے ساتھی کے ہمراہ بے خوف لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

    ویڈیو میں سڑک کنارے لوگوں کو کھڑے اور بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے آن لائن بائیک رائڈر کا ہیلمٹ پہنے ایک ملزم موٹر سائیکل ایک پیدل آیا، ملزم ہاتھ میں اسلحہ تھامے شہریوں سے لوٹ مار کرتا رہا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کو بھی لوٹ لیا گیا۔

    واردات کے دوران موٹر سائیکل گشت پر سوار پولیس اہلکار سامنے گلی میں موجود تھے ، ملزمان نے اطمینان سے واردات کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔