Tag: آن لائن سروس

  • کویت: شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن سروس ”بیما“ کا اعلان

    کویت: شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن سروس ”بیما“ کا اعلان

    کویت کی وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری کی جانب سے کویت میں ”بیما“ نامی نئی آن لائن سروس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل انور البرجس کا انشورنس ریگولیٹری یونٹ کے ڈائریکٹر محمد العتیبی سے کہنا تھا کہ وہ‘سہل’ایپلی کیشن کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی تجدید کو‘بیما’ نامی الیکٹرانک دستاویز کے نظام کو فعال کرنے کے فیصلے کے اجراء کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائیں، تاکہ اس حوالے سے منتقلی کی کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق العتیبی کو بھیجے گئے خط میں البرجس نے اشارہ کیا کہ یہ وزارت داخلہ کی ڈیجیٹل تبدیلی بالخصوص فراہم کردہ خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دینے کی ہدایات کی تعمیل کرتا ہے۔

    البرجس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزارت تمام خدمات بشمول گاڑیوں کی ملکیت کی تجدید اور منتقلی آن لائن کرنے کی خواہشمند ہے جیسا کہ کویت انشورنس فیڈریشن کے نمائندوں کے ساتھ 27 نومبر 2023 کو صبحان میں وزارت داخلہ کے انفارمیشن سسٹم جنرل ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ یہ اعلان گزشتہ ہفتے سامنے آیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹریفک قانون کے انتظامی ضوابط میں قرارداد 81/1976 کے مطابق، یہ آن لائن سروس یکم جنوری 2024 سے شروع ہوگی۔

    دوسری جانب سال 2023 میں پولیس اور اینٹی نارکوٹکس عملے نے منشیات کے اسمگلروں کیخلاف سخت اور کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار اور ملک بدر کیا گیا۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے رواں سال کے اختتام پرکویتی وزارتوں اور حکومتی اداروں کی طرف سے گزشتہ 12 ماہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    کویت کی وزارت داخلہ کے پہلے نائب وزیر شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایات کے تحت پولیس ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔

    کویت: کیا 2024 میں غیر ملکیوں کو ویزہ جاری ہوگا یا نہیں؟

    رپورٹ کے مطابق کامیابیوں کے لحاظ سے وزارت نے بائیو میٹرک فنگر پرنٹ سسٹم کو نافذ کیا اور منشیات کے اسمگلروں سے سختی سے نمٹا جو کہ 15 ملین نشہ آور گولیاں ضبط کرنے میں کامیاب رہی۔

  • سعودی عرب: کاروباری اداروں کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

    سعودی عرب: کاروباری اداروں کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

    ریاض: سعودی وزارت انصاف نے تجارتی اداروں کے لیے آن لائن سروس شروع کردی، یہ پورٹل ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت انصاف نے تجارتی اداروں کے لیے اپنے ناجز پورٹل کے ذریعے آن لائن سروس شروع کر دی ہے۔

    اس خدمت سے اداروں اور کمپنیوں کو کسی پریشانی کے بغیر اپنی قانونی ضروریات اور دستاویزات آن لائن مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

    کسی بھی قسم کے کاروبار کے لیے وزارت انصاف کے ناجز پورٹل پر ایک اکاؤنٹ بنانا ضروری ہوگا تاکہ تمام قسم کی عدالتی خدمات حاصل کی جا سکیں۔

    بزنس انٹر پرائزز اکاؤنٹس ای سروس متعدد نوعیت کی خدمات پیش کرتی ہے جن میں کسی بھی زیر التوا درخواستوں کی حیثیت کے بارے میں استفسار کی سہولت شامل ہے، ان ای سروس اکاؤنٹس کو قانونی طور پر مقرر کیے جانے والے نمائندوں کے ذریعے سنبھالا جاسکتا ہے۔

    یہ پورٹل عدالتی کارروائی کو یکجا کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے، نیا پورٹل مملکت کی تمام عدالتوں میں اختیار کردہ طریقہ کار کی تنظیم نو کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔