Tag: آن لائن لیک

  • سلمان خان کی فلم "سکندر” ریلیز سے چند گھنٹوں قبل آن لائن لیک

    سلمان خان کی فلم "سکندر” ریلیز سے چند گھنٹوں قبل آن لائن لیک

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی نئی فلم سکندر کو سینما گھروں میں آنے سے چند گھنٹے قبل ہی آن لائن لیک کر دیا گیا۔

    پائریسی کے باعص سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے کیوں کہ بڑی اسکرین پر آنے سے چند گھنٹے قبل ہی ہیکرز نے اسے آن لائن لیک کر دیا ہے، فلم اتوار کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق، اسے ہفتے کی رات دیر گئے آن لائن لیک کر دیا گیا، تاہم متعلقہ حکام نے کئی ویب سائٹس سے فلم کے پائریٹڈ ورژن کو ہٹا دیا ہے۔

    ’سلمان خان کی ’سکندر‘ میں اوریجنل کچھ نہیں سب کچھ کاپی ہے‘

    فلم تجزیہ کار کومل ناہٹا نے ٹوئٹ میں بتایا کہ "یہ کسی بھی پروڈیوسر کے لیے سب سے برا خواب ہے۔ ایک فلم تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی لیک ہو رہی ہے۔ بدقسمتی سے، کل شام ساجد نڈیاڈوالا کی ‘سکندر’ کے ساتھ ایسا ہی ہوا، جو آج سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔”

    انھوں نے مزید کہا کہ فلم میکرز، نڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ نے درخواست پر حکام نے کارروائی کی اور لیک ورژن کو سینکڑوں ویب سائٹس سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    کومل نے لکھا کہ پروڈیوسر نے حکام کو کل رات 600 سائٹس سے فلم کو ہٹانے کے لیے کہا تھا لیکن فلم کو اس عمل سے نقصان ہو چکا تھا، یہ قابل مذمت فعل جس کی وجہ سے سلمان کی فلم اور پروڈیوسر کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

    ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں کہ ‘سکندر’ کیسے لیک ہوئی اور لیک ہونے والا ورژن کہاں سے آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میکرز نے پولیس سے رابطہ کیا ہے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/salman-khan-bold-prediction-regarding-sikandar-box-office/

  • کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے اور جس کی ریلیز سے پہلے ہی پری بکنگ کروڑوں روپے تک جا پہنچی تھی، لیکن دوسری طرف ایسی فلمیں بھی ہیں جن پہ بھارتی شائقین پیسہ خرچ کرنا نہیں چاہ رہے اور انہیں غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

    معروف بھارتی ادکار کارتک آریان اور کیرتی سنن کی نئی فلم شہزادہ ریلیز کے اگلے ہی دن پائریسی کا شکار ہو کر آن لائن لیک ہوگئی۔

    فلم شہزادہ اس وقت بے شمار ویب سائٹس پر دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

    فلم کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر فلم فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ریلیز سے قبل خاصی ہائپ بنا چکی تھی لیکن ریلیز ہوتے ہی فلاپ ہوگئی۔

    فلم کا کل بجٹ 85 کروڑ بھارتی روپے تھا تاہم فلم نے پہلے دن صرف 6 کروڑ کمائے جو کہ انتہائی کم ہے۔ فلم اپنی لاگت بھی پوری نہیں کرسکی جس کے بعد ہیرو کارتک آریان نے اپنا معاوضہ بھی واپس کردیا۔

    ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ابتدا میں فلم کے لیے انہیں بطور پروڈیوسر نہیں لیا گیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنی فیس وصول کی تو بحران آگیا۔ اس پر انہوں نے اپنا معاوضہ چھوڑا اور فلم کے شریک پروڈیوسر بن گئے۔