Tag: آن لائن ٹیکسی

  • کراچی : آن لائن ٹیکسی چھیننے والا ملزم مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

    کراچی : آن لائن ٹیکسی چھیننے والا ملزم مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

    کراچی : سہراب گوٹھ سے آن لائن ٹیکسی بک کرنے کے بعد اسلحہ کے زور پر کار چھیننے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس میں پولیس نے ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم شاہجہان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے سہراب گوٹھ سے آن لائن ٹیکسی بک کرائی تھی۔

    ملزمان نے قائد آباد کے قریب ڈرائیور کو اسلحہ دکھا کر کار سے اتار دیا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور  نے قریب ہی موجود پولیس موبائل کو اطلاع دی۔

    پولیس نے ملزمان کاتعاقب کیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، مقابلے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی میں دو علاقوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ چوتھے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تھی، پہلا مقابلہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، چوتھا گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکو تیموریہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، کیفے پیالہ سے ہی پولیس اہلکار ملزمان کے پیچھے لگے ہوئے تھے اور کئی کلومیٹر دور خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

    دوسری جانب نیو ایم اے جناح روڈ پر قائم پردہ پارک کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑے گئے

    آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑے گئے

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ایک کارروائی میں آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نے کراچی کے علاقے سپر ہا ئی وے میں شہباز گوٹھ پر مبینہ مقابلے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گرفتار افراد میں فیروز علی، عبیداللہ، عامر خان اور شاہد شامل ہیں، یہ ملزمان چھینے ہوئے موبائل سے آن لائن ٹیکسی بک کراتے تھے، اور گاڑی پہنچنے کے بعد اسے چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ چھینی ہوئی گاڑیاں جیکب آباد میں فروخت کرتے ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک چھینی ہوئی گاڑی، اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    وہیکل لفٹنگ ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی

    ادھر دوسری کارروائی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس سے چھینا جانے والا ایک ٹرک برآمد کر کے ملزم عبدالحکیم کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم چوری شدہ ٹرک کو کراچی سے باہر لے کر فرار ہو رہا تھا، تاہم کراچی کے خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

  • کراچی میں کل سے پبلک اور آن لائن ٹرانسپورٹ سڑکوں پر آجائے گی

    کراچی میں کل سے پبلک اور آن لائن ٹرانسپورٹ سڑکوں پر آجائے گی

    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں کل سے پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دے دی، آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بھی بحال کر دی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، اویس شاہ کا مذاکرات کے بعد کہنا تھا کہ کل سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بھی بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ٹرانسپورٹرز کو بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔

    وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف 2 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، ہنگامی صورت حال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص بٹھایا جا سکے گا۔

    آن لائن بس سروس کو سیٹ بائی سیٹ سروس کی اجازت ہوگی، بس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائے گا وہ ایک سیٹ پر ایک مسافر بٹھائے گا۔

    اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کل سے کراچی میں انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ شروع ہو جائے گی، ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر اعتماد میں لیا گیا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ انٹر سٹی بس سروس کی اجازت ابھی نہیں دی جا رہی، ٹرانسپورٹرز اس سے متعلق اپنے تحفظات 15 جون تک جمع کرا سکتے ہیں۔

    ایس او پیز کے مطابق مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینی ٹائزر لازمی قرار دیے گئے ہیں، ماسک اور سینی ٹائزر نہ ہونے پر متعلقہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ صوبائی وزیر اویس شاہ کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن رات تک جاری کر دیا جائے گا۔

  • عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

    عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

    کراچی : نوسر باز عاشق نے آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی نہ بخشا، کرایہ 5 ہزار تک پہنچنے پر لڑکا محبوبہ کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ کے قریب پولیس نے عاشقوں کے ہاتھوں یرغمال ٹیکسی قبضے میں لے لی۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح آن لائن ٹیکسی کو کال کر کے بلوایا گیا، ٹیکسی میں نو سرباز سارا دن اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر گھومتا رہا۔

    اس دوران ٹیکسی کا کرایہ پانچ ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا تو ڈرائیورنے لڑکے سے رقم کا تقاضا کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    بعد ازاں ڈرائیور نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا، پولیس کو طلب کرنے پر گاڑی میں موجود لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹیکسی کو قبضے میں لے لیا، اُس وقت ٹیکسی میں مذکورہ لڑکی بھی موجود تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • آن لائن ٹیکسی سروس اچھی ہے‘اسےریگولیٹ ہوناچاہیے‘ سندھ ہائیکورٹ

    آن لائن ٹیکسی سروس اچھی ہے‘اسےریگولیٹ ہوناچاہیے‘ سندھ ہائیکورٹ

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ کاکہناہےکہ آن لائن ٹیکسی سروس اچھی ہےاسے ریگولیٹ ہوناچاہیےعوام کو دستیاب سہولت کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں چاہتے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں آن لائن ٹیکسی سروس سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں حکومت اور نجی ٹیکسی کمپنیوں کوعدالت نےمعاملات نمٹانے کےلیے5اپریل تک مہلت دے دی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کےدوران ریماکس دیےکہ تمام معاملات قانون کےمطابق طےکیےجائیں۔عدالت نے کہاکہ ٹرانسپورٹ مافیاکےدباؤمیں آکرکوئی فیصلہ نہ کیاجائے۔

    عدالت میں وکیل نے دلائل دیتے ہوئےکہاکہ متعلقہ حکام سےرابطے میں ہیں،توقع ہےمعاملہ حل ہوجائےگا،محکمہ ٹرانسپورٹ نےکہاکہ مدت ختم ہورہی ہے،ٹیکسی مالکان نےرابطہ نہیں کیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں وکیل نےکہاکہ امید ہےآج حکومتی اداروں کیساتھ اجلاس میں معاملہ حل ہوجائےگا۔

    مزید پڑھیں:قانون کے مطابق تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی ہے ناصر شاہ

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے کہاتھا کہ ہم عوامی سیکیورٹی کے لیے کریم اور اوبرکوقانونی فریم ورک میں لانا چاہتے ہیں،قانون کے مطابق تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی ہے۔