Tag: آن لائن ٹیکسی ایپ

  • لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے شہریوں سے  لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار

    لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار

    لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ایپ کا ہی سافٹ ویئر آپریٹر ہی مختلف جعلی اکاؤنٹس بنا کر لوٹ مار کی وارداتیں کرواتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔

    پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے، گینگ کا ماسٹر مائنڈ ایپ کا ہی سافٹ ویئر آپریٹر نکلا، جو مختلف جعلی اکاؤنٹس بنا کر لوٹ مار کی وارداتیں کرواتا تھا۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم فرحان آن لائن ٹیکسی سروس کے ایپ آفس میں ملازم تھا اور وہ اپنے تین ساتھیوں کو جعلی اکاؤنٹس بنا کر دیتا تھا، جن کے ذریعے یہ گروہ شہریوں کی کوریئر کی گئی قیمتی اشیاء چوری کرتا اور فرار ہو جاتا۔

    ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، جس میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق یہ گروہ اب تک لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء لوٹ چکا ہے۔

    کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ الیکٹرانک اشیاء، کپڑے، دو پستول اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

  • چوہدری نثارنے موبائل ایپ ٹیکسی سروس پرپابندی کا نوٹس لے لیا

    چوہدری نثارنے موبائل ایپ ٹیکسی سروس پرپابندی کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد : اسلام آباد میں بھی آن لائن ٹیکسی ایپ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ غیر قانونی طور پر چلنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلی گئیں، وفاقی وزیرداخلہ نے موبائل ایپ ٹیکسی سروس پر پابندی کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنرسے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی آن لائن ٹیکسی سروسز (کریم اور اوبر سروس) کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے متعلقہ حکام کو کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کمپنیاں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے مسائل پیدا کرسکتی ہیں، سیکرٹیری ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ غیرقانونی طور پر چلنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : اوبر اور کریم ٹیکسی سروس ‌غیر قانونی قرار، کریک ڈاؤن کا آغاز

    کارروائی کسی ایک کمپنی کے خلاف نہیں بلکہ تمام غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف ہوگی، دریں اثناء وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے موبائل ایپ ٹیکسی سروس پر پابندی کا نوٹس لے کر ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری سواری سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔