Tag: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور

  • میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی دوسری بیوی کو آخری کال

    میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی دوسری بیوی کو آخری کال

    کراچی: مالی مشکلات کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑوں سے تنگ نوجوان آن لائن ٹیکسی ڈرائیورنے سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں ڈوب کر خود کشی کر لی۔

    کراچی میں سی ویو دو دریا کے قریب خود کشی کرنے والے شہری 27 سالہ طاہر محمود کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، ڈوبنے والے شخص کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا، رات کو اس نے ویڈیو کال کر کے میری بہو کو بتایا کہ خود کشی کر رہا ہے، وہ اس وقت سے لاپتا ہے۔

    گھریلو پریشانیوں سے تنگ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان طاہر محمود نے سمندر میں ڈوب کر خود کشی کرنے سے پہلے اپنی دوسری بیوی کو ویڈیو کال کر کے آگاہ کیا، طاہر محمود نے کہا ’’میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو۔‘‘

    پولیس نے ساحل سے کچھ فاصلے پر نوجوان کی گاڑی برآمد کر لی ہے، پولیس کے مطابق طاہر محمود آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا، جس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، اور مالی مشکلات کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑوں سے تنگ تھا۔

    انچارج ایدھی بحری خدمات فاروق بلوچ کے مطابق سمندر کی تیز لہروں کے باعث بحری خدمات کی ٹیموں کو نوجوان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

    نوجوان طاہر محمود کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر نے دو شادیاں کی تھیں، وہ 2 بچیوں کا باپ ہے، جن میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے، رات گئے مجھے بہو نے روتے ہوئے فون پر بتایا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد نے کہا ’’راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی اور بتایا کہ میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہے۔‘‘

    واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ہے، ریسکیو ٹیم سمندر میں طاہر محمود کو تلاش کر رہی ہے، گزشتہ رات کو اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا، جو صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

  • کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو کیوں قتل کیا؟   آن لائن گیم کے شوقین  قاتل کے  اہم انکشافات

    کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو کیوں قتل کیا؟ آن لائن گیم کے شوقین قاتل کے اہم انکشافات

    کراچی : حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے بتایا کہ آن لائن گیم سے متاثر ہوکرکار چھیننے کے ایڈونچرمیں شاہ زیب کی جان لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لائن گیم کے ایڈونچر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے کم عمر ملزم صمد کو گرفتار کرلیا۔

    ٹیکسی ڈرائیور کوقتل کرنیوالے ملزم صمد نے اے آر وائی نیوز کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن گیم سے متاثر ہوکرکار چھیننے کے ایڈونچرمیں شاہ زیب کی جان لی۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ شاہ زیب کی گاڑی کو آن لائن بک کرایا، گاڑی جیسے ہی اسکیم 33میں سمیرا چوک پہنچی تو پستول دکھا کر گاڑی رکوائی اور شاہ زیب کو گاڑی سائیڈ پر لگانے کا کہاتھا، جیسے ہی شاہزیب نے گاڑی روکی توفائرنگ کردی ۔

    یاد رہے حیدرآباد کے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے کراچی میں قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،تفتیشی افسران نے بتایا تھا کہ جائے وقوعہ کے اطراف کی جیوفینسنگ شروع کر دی گئی اور گاڑی میں لگے ٹریکرسے بھی مدد لی جارہی ہے۔

    تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ کار کی ٹریکر کمپنی سے بھی رابطے میں ہیں، شاہ زیب نے کراچی آتے ہوئے ایک ہوٹل پر گاڑی 10 منٹ روکی، ہوٹل اسٹاف سے بھی گاڑی میں موجود افراد سے متعلق پوچھا گیا ہے، جائے وقوعہ سے اسی ہوٹل کی کی چین ملی تھی، اس کی چین میں شاہ زیب کے اپنے گھر کی چابی تھی۔

    مقتول کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹا کوٹری سے کورنگی مسافر لےکر آیاتھا، شاہ زیب کو دوسری سواری گلزار ہجری کی ملی تھی۔

    والد کا مزید کہنا تھا کہ رات میں بیٹےکا موبائل فون بندجارہاتھا،کارٹریکربندکرادیاتھا، بیٹے کی لاش صفوراچورنگی کےقریب جھاڑیوں سےملی۔

  • کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    کراچی : پولیس نے حیدرآباد کے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے کراچی میں قتل ہونے کے واقعے میں جائے وقوعہ کے اطراف کی جیوفینسنگ شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے کراچی میں قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،تفتیشی افسران نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے اطراف کی جیوفینسنگ شروع کر دی گئی اور گاڑی میں لگے ٹریکرسے بھی مدد لی جارہی ہے۔

    تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ کار کی ٹریکر کمپنی سے بھی رابطے میں ہیں، شاہ زیب نے کراچی آتے ہوئے ایک ہوٹل پر گاڑی 10 منٹ روکی، ہوٹل اسٹاف سے بھی گاڑی میں موجود افراد سے متعلق پوچھا گیا ہے، جائے وقوعہ سے اسی ہوٹل کی کی چین ملی تھی، اس کی چین میں شاہ زیب کے اپنے گھر کی چابی تھی۔

    پولیس حکام نے بتاہا کہ جس فیملی کو شاہ زیب کورنگی چھوڑنے آیا تاحال اس سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

    دوسری جانب کراچی میں قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب انصاری کی نماز جنارہ ادا کردی گئی ہے، مقتول کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا کوٹری سے کورنگی مسافر لےکر آیاتھا، شاہ زیب کو دوسری سواری گلزار ہجری کی ملی تھی۔

    والد کا مزید کہنا تھا کہ رات میں بیٹےکا موبائل فون بندجارہاتھا،کارٹریکربندکرادیاتھا، بیٹے کی لاش صفوراچورنگی کےقریب جھاڑیوں سےملی۔

  • کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کو کس نے قتل کیا؟ اہم انکشاف

    کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کو کس نے قتل کیا؟ اہم انکشاف

    کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے قتل میں خاتون سمیت کئی افراد ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ قتل میں ملوث افراد گورنمنٹ آف سندھ نمبرکی گاڑی میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل سمیرا چورک کے قریب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔

    شاہ زیب کے قتل میں خاتون سمیت کئی افراد ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا،پولیس نے کہا ہے کہ قتل میں ملوث افراد گورنمنٹ آف سندھ نمبرکی گاڑی میں تھے، مبینہ قاتل لاش پھینکنےکےبعدمقتول شاہ زیب کی گاڑی چلاکرلے جارہے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شاہ زیب کی گاڑی مبینہ طور پر سفید کپڑوں میں ملبوس شخص چلا رہا تھا، گاڑی کی فرنٹ سیٹ پرایک لڑکی بھی بیٹھی تھی اور گاڑی کا ٹریکر بند ہونے پرلڑکی کوسرکاری گاڑی میں منتقل کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کو مارنے کے بعد خون روکنےکی بھی کئی کوششوں کےشواہد ملے ، خون روکنے کیلئے کن چیزوں کا استعمال کیا گیا وہ الگ مقام سےملے، پھینکی گئی چیزوں میں ایک ہوٹل کے کمرےکی چابی بھی ملی ہے۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ جس ہوٹل کے کمرے کی چابی ملی وہ حیدر آبادکےراستےمیں آتا ہے تاہم پولیس کی ٹیم تفتیش کےلئے ہوٹل بھی روانہ کردی ہے۔

  • حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا بیہمانہ قتل

    حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا بیہمانہ قتل

    کراچی : حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا ، شاہ زیب کی لاش صفورا چوک کے قریب جھاڑیوں سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سے صفوراسمیرا چوک کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، مقتول شاہ زیب حیدر آبادسےسواری لیکر کراچی آیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے والد نے موبائل بندملنےپرکار کا ٹریکر بندکرادیاتھا، لوکیشن پر پہنچے تو کار خالی کھڑی تھی اوراندرخون تھا، کار کی پہلے والی پوزیشن چیک کی تو کچھ فاصلے پر جھاڑیوں سے لاش ملی۔

    مقتول شاہ زیب کے والد ریاض انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حیدرآبادکے رہائشی ہیں ، آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعےحیدرآباد سے کورنگی کی رائیڈ ملی، بیٹے نے فون پر گلزار ہجری سے دوسری رائیڈ کا بتایا، اس کے بعد بیٹے سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی رابطہ نہیں ہوا۔

    ریاض انصاری کا کہنا تھا کہ گاڑی کوٹریکرکی مددسےچیک کیاتوگاڑی سچل کےعلاقےمیں ہی گھوم رہی تھی، ٹریکر کے ذریعے گاڑی بند کر کے پولیس کواطلاع دی ، پولیس نےٹریکرکی مددسےچیک کیاتوگاڑی صفوراکےعلاقے سےملی۔

    مقتول کے والد نے بتایا کہ بیٹےکی نعش گاڑی سےکچھ فاصلےسےملی، مقتول کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی،ایک بیٹاہے، بیٹاحافظ قرآن تھا،ہماری کسی سےکوئی دشمنی نہیں، پولیس حکام واقعےمیں ملوث ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرے۔

  • آن لائن ٹیکسی چلانے والے دو سالہ بچی کے باپ کا قتل

    آن لائن ٹیکسی چلانے والے دو سالہ بچی کے باپ کا قتل

    لاہور: نامعلوم افراد نے لاہور میں نوجوان آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے 26 سالہ علی کو نامعلوم افراد نے جان سے مار دیا، علی دو سالہ بچی کا باپ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق علی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، اس کی دو سال کی بچی بھی ہے، بھوگیوال کا رہائشی علی آن لائن ٹیکسی چلانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہ آیا۔

    مقتول کے پریشان حال والد نے تھانہ شالیمار میں اغوا کا پرچا درج کرایا تھا، لیکن آج لاہور کے علاقے ساندہ سے اس کی لاش مل گئی، مقتول کے غم سے نڈھال سسر کا کہنا ہے کہ علی کی تین سال قبل میری بیٹی سے شادی ہوئی، ملزموں نے ہماری زندگی کا آسرا چھین لیا۔

    پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، حکام کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے-

    شیخ رشید کا وعدہ پورا نہیں ہوا، اسامہ ستی کے والد نے نا امیدی کا اظہار کر دیا

    واضح رہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس چلانے والے ایک اور نوجوان ڈرائیور کی اسلام آباد میں پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں افسوس ناک قتل کا معاملہ بھی ان دنوں شہ سرخیوں میں ہے۔

    21 سالہ اسامہ ستی کو 2 جنوری کو اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہل کاروں نے فائرنگ کر کے جان سے مار دیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ کار سوار کو روکا گیا تھا لیکن وہ کار بھگا کر لے گیا جس کے بعد گاڑی پر فائرنگ کی گئی لیکن ڈرائیور کو بھی گولیاں لگ گئیں۔ تاہم مقتول کے والد نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو گاڑی سے اتار کر سامنے سے گولیاں ماری گئیں۔

  • کراچی، موبائل فون کی واپسی  پر خاتون سے رقم مانگنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

    کراچی، موبائل فون کی واپسی پر خاتون سے رقم مانگنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں موبائل فون واپس کرنے کے لیے خاتون سے رقم کا تقاضا کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون آن لائن گاڑی میں موبائل فون بھول گئی تھیں جس کی واپسی کے لیے خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو کال کی تو وہ رقم کا تقاضا کرنے لگا۔

    خاتون کے بھائی نے پولیس سے شکایت کی جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم نے موبائل فون کی واپسی کے لیے خاتون سے 10 ہزار روپے مانگے تھے جبکہ ملزم نشے کا عادی ہے، ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: کراچی: ٹیکسی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈرائیور گرفتار

    آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم عزیز نے ٹریفک جام میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈرائیور کو گولی ماری تھی۔

    ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ڈر گیا اور گولی چل گئی، نشے کا عادی ہوں غلطی ہوگئی۔