Tag: آن لائن گیم ایڈونچر

  • آن لائن گیم کے رسیا نوجوان نے ٹیکسی ڈرائیور کو ایڈونچر کی خاطر قتل کردیا

    آن لائن گیم کے رسیا نوجوان نے ٹیکسی ڈرائیور کو ایڈونچر کی خاطر قتل کردیا

    آن لائن گیمز کے ایڈونچر ایک اور شہری کی جان لے لی، حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن گیم کال آف ڈیوٹی نے حیدرآباد سے کراچی آنے والے ایک معصوم ڈرائیور شاہزیب کی جان لے لی۔ ایک کم عمر نوجوان یہ گیم کھیل کر اس قدر جنونی ہوچکا تھا کہ اس نے صرف ایڈونچر کے لیے ٹیکسی ڈرائیور کو بلا کر قتل کردیا۔

    ملزم عبدالصمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، میں نے رائیڈ بلائی تھی اور سوچا ہوا تھا کہ جیسے گیم میں ہوتا ہے میں ڈرائیور کو مار دوں گا۔ جیسے ہم گیم میں کرتے ہیں گاڑی ہم چھین لیتے ہیں اور گاڑی ہماری ہوجاتی ہے۔

    عبدالصمد نے کہا کہ وہ مجھے گاڑی نہیں دے رہا تھا اور گاڑی سے اتر نہیں رہا تھا، میں نے کہا کہ گاڑی سے اترو مجھے گاڑی چاہیے جیسے ہم گیم میں کرتے ہیں کال آف ڈیوٹی گیم کا نام ہے۔

    ایسے ہی میں نے سوچا تھا کہ میں ادھر بھی کروں گا، میں نے اسے مارتو دیا پر گیم اور حقیقت میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایک بار ایسا کرنے کی کوشش کی تھی، دارالصحت کے پاس ایسا کرنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام ہوگیا تھا۔

    اس نے کہا کہ صرف میں ہی اس واردارت میں شامل ہوں گاڑی کو موقع سے اس لیے نہیں لے جاپایا کہ جب اسے صاف کررہا تھا تو گاڑی بند ہوگئی۔ میں پانچ سال سے گیم کھیل رہا ہوں اور اس وقت اٹھارہ سال کا ہوں۔

    تفتیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس پراسرار معمے کو حل کیا، اب ملزم کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔