Tag: آواران

  • آواران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن، حوالدار شہید

    آواران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن، حوالدار شہید

    کوئٹہ: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آواران کے علاقے سلک کور میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع آواران میں سلک کور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک گرفتار کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شعیب شہید ہو گئے۔

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، 22 سالہ سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

    یاد رہے کہ دو دن قبل بھی سیکورٹی فورسز نے آواران میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، یہ کارروائی آواران کے علاقے کیل کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

    اس سے ایک دن قبل بھی پاک فوج نے آوران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے تھے جو اسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوگئے۔

  • آواران میں پاک فوج کا تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے

    آواران میں پاک فوج کا تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں پاک فوج کی جانب سے تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے کردیا گیا، ماڈل ولیج صرف 6 ماہ میں تیار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آواران کے علاقے مشکئی میں گھر اور دکانیں تعمیر نو کے بعد متاثرہ افراد کے حوالے کردی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے ماڈل ولیج تیار کیا گیا ہے جو تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ماڈل ولیج میں اسکول، مارکیٹ، واٹر سپلائی اور سولر بجلی کی سہولتیں دی گئی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 6 ماہ کے عرصے میں تمام سہولتوں سے آراستہ ماڈل ولیج تیار کیا ہے، ولیج کا انتظام کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ نے مقامی افراد کے حوالے کر دیا۔

    خیال رہے کہ مشکئی میں سنہ 2013 میں آنے والے زلزلے میں کئی دیہات بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ ستمبر میں آںے والے زلزلے کی شدت 7.7 اعشاریہ تھی جس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان، بھارت اور افغانستان کو بھی متاثر کیا تھا۔

    4 روز بعد انہی علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.8 تھی، دونوں زلزلوں میں مجموعی طور پر ساڑھے 8 سو کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • آواران میں فوجی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

    آواران میں فوجی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع آواران میں آریشن کے ردالفساد کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی رمز علی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف ملک میں جاری آپریشن رد الفساد تحت بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب جھاؤ میں کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران بی ایل ایف کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ سیکیورٹی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی شہید،نائیک یعقوب زخمی ہوئے ہیں، 24 سالہ شہید رمز علی کا تعلق خیر پور میرس سے ہے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد رواں سال ماشکئی میں فوجی قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھے, رواں برس ہونے والے حملے میں پاک فوج کے 5 شپاہی شہید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے سال 2017 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ملک کو اسلحے سے پاک کیا جاسکے اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    خیال رہے کہ مختلف مواقعوں پر دہشت گردوں کی جانب سے پاک افواج پر حملے بھی کیے گئے ہیں

  • آواران، بارودی سرنگ دھماکا،  کیپٹن اور دو فوجی اہلکار شہید

    آواران، بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن اور دو فوجی اہلکار شہید

    آواران : بلوچستان کے علاقے آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر سمیت تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں گشت پر مامور فوجی قافلے کی گذرگاہ پر موجود بارودی سرنگ عین اس وقت پھٹ گئی جب ایک فوجی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔


    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادار ے کے مطابق آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں
    کیپٹن طہٰ سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن اعزاز، سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہترجان شامل ہیں جو قافلے کی صورت میں وہاں سے گذر رہے تھے کہ بارودی سرنگ دھماکے سےاُڑ گئی۔

  • آواران : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ۔ تین دہشت گرد ہلاک

    آواران : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ۔ تین دہشت گرد ہلاک

    آواران : سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور واکی ٹاکی برآمد کرلی گئی ۔

    دہشت گردوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کے لئے مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔