Tag: آوارہ کتے

  • بھارتی سپریم کورٹ نے 8 ہفتوں میں دہلی کے لاکھوں آوارہ کتے پکڑنے کا حکم دے دیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے 8 ہفتوں میں دہلی کے لاکھوں آوارہ کتے پکڑنے کا حکم دے دیا

    نئی دہلی (12 اگست 2025): بھارتی سپریم کورٹ نے 8 ہفتوں میں دہلی کے لاکھوں آوارہ کتے پکڑنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر چھوٹے بچے ریبیز کا شکار نہیں ہونے چاہئیں۔

    روئٹرز کے مطابق پیر کو بھارت کی سپریم کورٹ نے دہلی کے حکام کو آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا تمام آوارہ کتوں کو پکڑ کر جانوروں کی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جائے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی اور اس کے مضافات میں حکام کو ہدایت جاری کر دی ہیں، کتے کے کاٹنے سے ریبیز کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے حکام کو آٹھ ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کسی بھی قیمت پر چھوٹے بچے ریبیز کا شکار نہیں ہونے چاہئیں، واضح رہے دہلی میں لگ بھگ 10 لاکھ آوارہ کتے ہیں، جب کہ مضافاتی علاقوں نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام میں کتوں کی آبادی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


    بین الاقوامی ثالثی عدالت نے مغربی دریاؤں کے پانی سے متعلق بھارت کو حکم جاری کر دیا


    عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں لاکھوں آوارہ کتے ہیں اور دنیا میں ریبیز سے ہونے والی کُل اموات میں سے 36 فی صد بھارت میں ہوتی ہیں۔ یاد رہے کہ ہندوستانی حکومت نے اپریل میں کہا تھا کہ جنوری میں ملک بھر میں کتے کے کاٹنے کے تقریباً 430,000 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جب کہ 2024 کے دوران یہ تعداد 37 لاکھ تھی۔

    مارس پیٹ کیئر کے اسٹیٹ آف پیٹ ہوم لیسنس سروے کے مطابق ہندوستان میں 52.5 ملین آوارہ کتے ہیں، جب کہ 8 ملین آوارہ کتے پناہ گاہوں میں ہیں، دہلی میں آوارہ کتوں کے بچوں کو کاٹنے کی مقامی میڈیا میں کئی رپورٹس کے بعد بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے یہ کیس اٹھایا۔

  • سندھ اسمبلی میں آوارہ کتوں کے خلاف تحریک التویٰ جمع

    سندھ اسمبلی میں آوارہ کتوں کے خلاف تحریک التویٰ جمع

    کراچی (02 اگست 2025): سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم نے آوارہ کتوں کے خلاف تحریک التویٰ جمع کرا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے واقعات کے خلاف ایم کیو ایم رکن اسمبلی نے سندھ اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کرا دی۔

    رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے تحریک التویٰ میں مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو مارنا حل نہیں ہے، سندھ حکومت اس سلسلے میں مؤثر حکمت عملی بنائے، کیوں کہ روزانہ بچے اور بزرگ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو رہے ہیں، جس سے خوف اور بے چینی پھیل چکی ہے۔

    آوارہ کتے ایم کیو ایم سندھ اسمبلی
    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی میں ہفتے کو آوارہ کتوں کے حوالے سے تحریک التویٰ جمع کرا رہے ہیں

    تحریک التویٰ کے مطابق عامر صدیقی نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کو ریبیز ویکسین دی جائے، اور ہر تحصیل میں ڈاگ شیلٹرز قائم کیے جائیں، نیز عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

    ایم کیو ایم رکن اسمبلی نے تجویز دی کہ مسئلے کے حل کے لیے ماہرین اور این جی اوز کی مشاورت سے حکمتِ عملی بنائی جا سکتی ہے، یہ عوام کی صحت اور تحفظ کا مسئلہ ہے، جس پر فوری، سنجیدہ اور ہمدردانہ اقدامات ناگزیر ہیں۔


    کے فور منصوبے پر کتنے ارب روپے خرچ ہو چکے، کتنا کام ہو گیا؟


    واضح رہے کہ سندھ سمیت پاکستان میں کتے کے کاٹے کے تکلیف دہ واقعات کس حد تک بڑھ چکے ہیں اور حکومت اس حوالے سے کتنی خاموش ہے، اس کا اندازہ گزشتہ برس جون کے محض ایک ہفتے کی رپورٹ سے ہوتا ہے، این آئی ایچ نے بتایا تھا کہ ایک ہفتے میں ملک میں کتے کے کاٹے کے سب سے زیادہ 5 ہزار 259 کیسز پنجاب سے رپورٹ ہوئے تھے، جب کہ سندھ میں 1 ہزار 886 شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔ خیبر پختونخوا میں 635، بلوچستان میں 110، آزاد کشمیر میں 66، گلگت بلتستان میں سگ گزیدگی کا 1 کیس رپورٹ ہوا۔

  • آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کی جان لےلی

    آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کی جان لےلی

    صادق آباد میں آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کی جان لےلی، گھرجاتے ہوئے آوارہ کتوں کےغول نے بچے پر حملہ کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ صادق آباد میں واقع تھانہ احمد ہور لمہ کے علاقے بستی مردان میں مذکورہ واقعہ پیش آیا، جہاں 8 سالہ شہباز پر گھر جاتے ہوئے آوارہ کتوں کےغول نے اس پر حملہ کیا۔

    بستی مردان میں کتوں کے حملے سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، بچے کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

    اس سے قبل پاکپتن کے کمیریاں گاؤں میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 7 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، کتے نے گھر میں گھس کر بچے نوچ کھایا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ کتے کے کاٹنے سے 7 ماں کا بچہ جاں بحق ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران بچے نے دم توڑا۔

    کچھ ہفتے قبل سندھ کے شہر ٹنڈوالہٰیار کے بہار خان میرجت میں بھی ایک ہی خاندان کے 7 افراد پر کتے نے حملہ کردیا تھا، متاثرہ افراد میں 2 خواتین، 3 مرد اور 2 بچے شامل تھے۔

    کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرین کو ٹنڈوالہٰیار کے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ویکسین نہ ہونے پر انھیں ڈاکٹرز نے حیدرآباد ریفر کردیا تھا۔

  • آوارہ کتے نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کاٹ لیا

    آوارہ کتے نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کاٹ لیا

    ٹنڈوالہٰیار: سندھ کے شہر میں آوارہ کتے نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کاٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہٰیار کے بہار خان میرجت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد پر کتے نے حملہ کردیا، متاثرہ افراد میں 2 خواتین، 3 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔

    کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرین کو ٹنڈوالہٰیار کے سول اسپتال منتقل کیا گیا، ویکسین نہ ہونے پر انہیں ڈاکٹر نے حیدرآباد ریفر کیا۔

    متاثرین نے بتایا کہ سول اسپتال آنے والے مریضوں کیلئے ویکسین کیساتھ ایمبولینس بھی ناپید ہے، ایمبولینس نہ ملنے پر متاثرہ افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

  • کراچی :  آوارہ کتے نے 2 سالہ بچے کو  بھنبھوڑ ڈالا

    کراچی : آوارہ کتے نے 2 سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا

    کراچی : نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں آوارہ کتے نے دو سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا ، ذوہان کے چہرے پر 25 ٹانکے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر ہیں، نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں دو سالہ ذوہان کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا اور گال کی بوٹی ہی نوچ لی۔

    ذوہان کے چہرے پر 25 ٹانکے آئے، جناح اسپتال میں یومیہ کتے کے کاٹ مریض ہونے کاسلسلہ جاری ہے۔

    ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ کراچی کے تین بڑے اسپتالوں میں صرف 6ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے کے 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ دس شہری کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز کا شکار ہوکر زندگی ہار چکے ہیں۔

    شفٹ انچارچ ڈوگ باییٹ یونٹ سندھ میں ایک اندازے کے مطابق کتوں کی تعداد لگ بھگ 30 لاکھ ہے، سال 2023 میں بھی کراچی کے تین بڑے اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کے کیسز 42 ہزار سے کیسز رپورٹ ہوئے اور دس شہری جان سے گئے۔

  • الکرم اسکوائر کی بالکونیوں میں دہشت پھیلانے والے آوارہ کتے پکڑ لیے گئے

    الکرم اسکوائر کی بالکونیوں میں دہشت پھیلانے والے آوارہ کتے پکڑ لیے گئے

    کراچی: الکرم اسکوائر کی بالکونیوں میں دہشت پھیلانے والے آوارہ کتے پکڑ لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد، الکرم اسکوائر میں کتوں نے رہائشی بالکونیوں میں آزادانہ گھوم پھر کر دہشت پھیلائی ہوئی تھی، کتوں نے کئی رہائشیوں کو کاٹ کر زخمی بھی کیا تھا۔

    گزشتہ روز اے آر وائی نیو پر خبر چلنے کے بعد اینمل ریسکیو کی ٹیمیں الکرم اسکوائر پہنچ گئیں، اور اپارٹمنٹس کے چاروں بلاکس میں آپریشن کر کے شہریوں پر حملہ کر کے انھیں زخمی کرنے والے آوارہ کتوں کو پکڑ لیا۔

    الکرم اسکوائر کے رہائشیوں نے اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا، ایک شہری نے کہا درست خبر چلنے کے باعث آج ہمارا مسئلہ حل ہوا، آوارہ کتوں کی وجہ سے ہم سب پریشان تھے، کئی شہری زخمی ہو گئے تھے اور ہمارے لیے فلیٹوں سے نکلنا مشکل ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز الکرم اسکوائر کی بالکونی سے ایک کتا نیچے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ میڈیا میں نمایاں ہوا، اس سے قبل مکین خطرناک آوارہ کتوں کی وجہ سے سخت مصیبت میں مبتلا تھے، متعدد شکایات کے باوجود حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

    حکام کی غیر ذمہ داری کے باعث اپارٹمنٹس کے یونین کے صدر نے خاکروب کو بلا کر کتے کو پھینکنے کے لیے کہا، کتا پھینکے جانے کے بعد اینیمل ریسکیو حکام خواب غفلت سے اچانک بیدار ہو گئے، اور الکرم اسکوائر پہنچ کر خاکروب قاسم کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔

  • آوارہ کتے اتنی بیتابی سے ٹرین آنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

    آوارہ کتے اتنی بیتابی سے ٹرین آنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

    ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے کے ساتھ ہی وہاں گھومتے آوارہ کتے ریل گاڑی کی طرف لپکتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ حیران کن ہے۔

    کہتے ہیں محبت کا رشتہ عجیب ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی جڑ جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک ریلوے اسٹیشن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پلیٹ فارم پر موجود آوارہ کتے ٹرین آنے کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں اور اس کے قریب آتے ہیں ساتھ دوڑنا شروع کردیتے ہیں۔

    کتوں کو ٹرین کے ڈرائیور اور انجینئر کے اسٹیشن پر پہنچنے کا انتظار رہتا ہے کیوں کہ وہ تقریباً روزانہ ان آوارہ جانوروں کے کھانے کے لیے کچھ نہ کچھ ساتھ لاتے ہیں۔

    دونوں افراد کے اس رحم دلانہ طرز عمل اور کتوں کی بیتابی کو وہاں موجود کسی شخص نے کیمرے میں قید کرلیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    ویڈیو کے ساتھ مذکورہ صارف نے لکھا کہ ٹرین ڈرائیور اور انجینئر روزانہ ان کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں جس کی وجہ سے ان بےزبانوں کو اپنے محسنوں کا انتظار رہتا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو یکم مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپ لوڈ کی گئی تھی جسے اب تک ڈھائی ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو 56 ہزار سے زائد لائکس بھی مل چکے ہیں۔

  • آوارہ کتے کا معصوم بچے پر وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    آوارہ کتے کا معصوم بچے پر وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    حیدرآباد: بھارت کے پرانے شہر میں آوارہ کتے نے ایک معصوم بچے پر وحشیانہ حملہ کرکے  شدید زخمی کردیا جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرانے شہر حیدرآباد میں کتے کے حملے میں 6 سالہ معصوم بچہ شدید زخمی ہو گیا، بچہ اپنے علاقے میں کھیل رہا تھا اس دوران کتے نے حملہ کردیا۔

    دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک کتا بچے کے پیچھے پڑ گیا، حملہ کر کے لڑکے کو زمین پر گرایا ساتھ ہی اسے بار بار گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    https://twitter.com/ShabazBaba/status/1729058073292247163?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1729058073292247163%7Ctwgr%5E610fe4cbdfc862b4d4ab04831d229aa971a6530c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furduleaks.com%2Ftelangana%2Fa-stray-dog-attacked-an-innocent-child-in-the-old-city-of-hyderabad209397%2F

    رپورٹ کے مطابق اس حملے میں بچہ  شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی مہم چلائے تاکہ دوبارہ کوئی اور بچہ اس طرح حادثے کا شکار نہ ہو۔

  • آوارہ کتے کا بچے پر حملہ، ماں نے اپنے لعل کی کیسے جان بچائی: ویڈیو دیکھیں

    آوارہ کتے کا بچے پر حملہ، ماں نے اپنے لعل کی کیسے جان بچائی: ویڈیو دیکھیں

    حیدرآباد: بھارت میں آوارہ کتے نے سڑک پر ماں کے ساتھ گزرنے والے معصوم بچے پر حملہ کردیا۔

    بھارت کے پرانے شہر حیدرآباد میں معصوم بچے پر کتے کے حملے کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پانچ سالہ بچے پر گلی کے آوارہ کتے نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں  آگے بڑھتی ہے جبکہ بچہ پیچھے تھا کہ اچانک اس پر کتے نے حملہ کر دیا، حملے میں لڑکا نیچے گر پڑا جس کے ساتھ ہی وہ زور زور سے رونے لگا۔

    https://twitter.com/scribe_parody/status/1700094543545487503?s=20

    بچے کی چیخ پکار سن کر اس کی ماں دوڑتی ہوئی اپنے بیٹے کے پاس پہنچی اور اس نے اپنے بیٹے کو کتے سے بچانے کی کوشش کی۔

    اس دوران کتے نے ماں پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی قریب میں موجود ایک لڑکے نے پتھر مار کر کتے کو وہاں سے بھگا دیا۔

    بعد ازاں ماں اور بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا بچے کہ حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

  • جی 20 اجلاس، مودی سرکار کا دہلی میں آوارہ کتوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    جی 20 اجلاس، مودی سرکار کا دہلی میں آوارہ کتوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں آج سے منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس کے سلسلے میں مودی سرکار کی جانب سے دہلی میں آوارہ کتوں کے خلاف بھی بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روئٹرز اور جانوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ دہلی کی سڑکوں پر گھومنے والے سیکڑوں آوارہ کتوں کو حکام نے پکڑ کر پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا ہے۔

    اس سے قبل دہلی حکام نے بندروں کو بھی عوامی مقامات سے ڈرا کر بھگانے کے لیے لنگوروں کی کٹ آؤٹ تصاویر لگا دیے تھے، اور یہی نہیں، حکام نے شہر میں کئی کچی آبادیوں کا بھی بے دردی سے خاتمہ کر دیا تھا۔

    میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے آوارہ کتے ہٹانے کے عمل کو جی ٹوئنٹی اجلاس سے نہیں جوڑا، اور عجیب مؤقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کتوں کو ’’صرف فوری ضرورت کے تحت‘‘ اٹھایا جا رہا ہے۔ تاہم دوسری طرف روئٹرز کے مطابق کتوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے جن ایمبولینسوں کا استعمال کیا گیا ان پر ’’آن ڈیوٹی G-20‘‘ کے بورڈ آویزاں تھے۔

    نئی دہلی میں جی 20 اجلاس، بھارتی صحافی اروندتی رائے برس پڑیں

    واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں 60 ہزار سے زیادہ آوارہ کتے موجود ہیں، میونسپل کارپوریشن نے اگست میں آوارہ کتوں کو G-20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر نمایاں مقامات کے آس پاس سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا، لیکن پھر رد عمل کے باعث دو دن بعد ہی یہ ہدایات واپس لے لی گئی تھیں۔