Tag: آوارہ گدھے

  • ویڈیو : مردار ہڈیاں کھانے والا ’خاکروب‘ جانور

    ویڈیو : مردار ہڈیاں کھانے والا ’خاکروب‘ جانور

    گِدھ مردار اجسام کو کھانے والا پرندہ ہے جس کا پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن اس کی بھوک ختم نہیں ہوتی، اس کا معدہ انتہائی مضبوط اور مدافعتی نظام غیر معمولی ہوتا ہے جو ہڈیاں تک ہضم کرجاتا ہے۔

    لاشوں کو کھانے والے گدھ خود کوئی شکار نہیں کرتے بلکہ دوسرے شکاری جانوروں کا بچا کھچا کھاتے ہیں۔ انہیں قدرت کا خاکروب بھی کہا جاتا ہے جو مرجانے والے جانوروں کے اجسام کھا کر اس جگہ کی صفائی کردیتے ہیں۔

    vultures

    اویئر انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ان گِدھوں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جسے ’بیئرڈڈ ولچر‘ یا داڑھی والے گدھ کہا جاتا ہے جو صرف مردار ہڈیاں کھاتے ہیں۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں گدھ اور بھیڑیے کے تعلق کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ دونوں جانور اپنے شکار کا صفایا کرتے ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ویران برفانی علاقوں میں ایک گدھ بھیڑیے کا پیچھا کرتا ہے، بھیڑیا عموماً شکار کرنے کے بعد یا مردہ پڑے جسم کو کھاتا ہے۔ اس وقت تک گدھ انتظار کرتا ہے کہ بھیڑیا اچھی طرح اپنا پیٹ بھرلے۔

    بھیڑیے کے وہاں سے ہٹ جانے کے بعد گدھ لاش پر اترتا ہے اور اس کی بقایا ہڈیوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیتا ہے۔

    اس کے بعد وہ اپنی پسند کی ہڈی کا ٹکڑا اٹھا کر فضا میں اڑ جاتا ہے اور اپنے ٹھکانے پر پہنچ کر اسے کھالیتا ہے۔

    گدھ کے اندر دنیا کے تمام جانداروں میں سب سے زیادہ تیز ڈائجسٹو ایسڈ پایا جاتا ہے جو اسے سخت سے سخت غذا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا رپورٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں ضرور کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کریں۔

  • خیرپور: آوارہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ، شہریوں کا گھروں سے نکلنا دشوار ہو گیا

    خیرپور: آوارہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ، شہریوں کا گھروں سے نکلنا دشوار ہو گیا

    خیرپور: سندھ کے علاقے پیر گوٹھ شہر میں آوارہ گدھوں کی تعداد بڑھنے لگی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور کے علاقے پیر گوٹھ میں آوارہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، مقامی لوگوں کو آوارہ گدھوں سے پریشانی لا حق ہو گئی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر جگہ آوارہ گدھے آزادانہ گھومتے نظر آتے ہیں، یہ گدھے دکانوں پر آٹا، گندم اور سبزیاں کھا جاتے ہیں۔

    مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ کو شکایات درج کرا رہے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ گدھوں کی بڑی تعداد کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا بھی دوبھر ہو گیا ہے، وہ گھر سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  خیبرپختونخواہ حکومت کا گدھوں کی افزائش اور ایکسپورٹ کا اعلان

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب میں گدھے کا گوشت عوام کو کھلانے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، معلوم ہوا تھا کہ گدھوں کی کھالوں کی غیر قانونی تجارت کے باعث کاٹے گئے گدھوں کا گوشت تلف کرنے کی بجائے لوگوں کو کھلایا گیا۔

    دو سال قبل کراچی میں گدھوں کی تقریباً 5 ہزار کھالیں پکڑی گئی تھیں، یہ کھالیں لاہور سے کراچی بذریعہ ٹرین بھیجی گئیں، 3 گوداموں میں رکھی گئیں، کراچی اور لاہور کے کئی گروہ اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔

    خیبر پختون خواہ کی حکومت نے رواں سال کے آغاز پر گدھوں کی برآمد سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچانے کی حکمت عملی مرتب کی تھی، جس کے تحت گدھوں کی افزائش کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان اور مانسہرہ میں فارم بنائے جانے کا اعلان کیا گیا۔