Tag: آٹا

  • فائن آٹے کی برآمد پر پابندی، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    فائن آٹے کی برآمد پر پابندی، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    اسلام آباد: حکومت نے فائن آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، وزیر اعظم نے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس میں فائن آٹے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام تک سستی روٹی اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور سستے آٹے کی راہ میں حائل ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ پر بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ متحرک اور ماہر افراد پر مشتمل بورڈ آف گورنرز قائم کیا جا رہا ہے، اسمیڈا کے سی ای او کی تعیناتی دسمبر تک ہو جائے گی، صنعتوں کے فروغ کے لیے 3 سالہ اسٹریٹجی پلان منظور کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سہولتیں دیں گے، روپے کی قدر مستحکم ہو گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ کے اعشاریے بھی تیزی سے اوپر جا رہے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ترسیلات میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔

    اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ بینکنگ کورٹس میں کل 46,940 کیسز زیر التوا ہیں، ان کیسز کے حل کے لیے قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم نے اجلاس میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا، اور معاشی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو مبارک باد دی، انھوں نے کہا رینکنگ میں بہتری پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے، معاشی ٹیم کے ساتھ متواتر اجلاسوں کا مقصد معیشت میں بہتری ہے، معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ تعمیرات اور چھوٹے کاروبار کو ترویج دینا معاشی ٹیم کا مشن ہونا چاہیے، ہم نے روزگار کے مواقع بڑھا کر معیشت کا پہیا چلانا ہے۔

  • وزیراعظم نے آٹےکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے آٹےکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےآٹےکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ اور پنجاب سےترسیل رکنےکانوٹس لیتے ہوئے دونوں صوبوں کی اعلیٰ قیادت کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کیا ہے۔ وزیراعظم نےخیبرپختونخوا اورپنجاب کی صوبائی قیادت کا ہنگامی اجلاس آج بلالیا ہے۔

    اجلاس میں وزیراطلاعات کےپی شوکت یوسفزئی سمیت دیگرحکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان کومیدہ اور سوجی کےپرمٹ پرآٹےکی اسمگلنگ کاخدشہ ہے جب کہ پنجاب بارڈرپر10سےزائدمانیٹرنگ پوائنٹ سےمسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کےپاس آٹے کا اسٹاک موجود ہے اور بحرانی کیفیت سےنمٹنےکیلئےاسٹاک سےآٹا نکال لیاہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نےآٹےکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ اور پنجاب سےترسیل رکنےمعاملہ پارٹی ترجمانوں کےاجلاس میں اٹھایاتھا جس پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

  • پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

    پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

    کراچی: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے اثرات ظاہر ہونے لگے، فلور ملز مالکان نے آٹا بھی مہنگا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا، فلور ملز مالکان نے آٹا مہنگا کردیا۔ ڈھائی نمبر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 15 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

    قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 355 سے بڑھ کر 370 روپے ہوگئی۔ ڈھائی نمبر آٹے کی 50 کلو بوری 75 روپے اضافے سے 1825 کی ہوگئی جبکہ فائن آٹے کا 50 کلو تھیلا بھی 75 روپے اضافے سے 2000 روپے کا ہوگیا۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 300 روپے اضافے سے 3300 روپے من فروخت کی جارہی ہے۔

    ایسوی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت میں کمی ہوئی تو آٹا سستا کردیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 108 روپے ہوگیا ہے۔