Tag: آٹو میکانیکا دبئی 2023

  • دبئی: آٹو سیکٹر کی مشہور ترین تجارتی نمائش کا آغاز

    دبئی: آٹو سیکٹر کی مشہور ترین تجارتی نمائش کا آغاز

    دبئی میں آٹو سیکٹر کی مشہور ترین تجارتی نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے، ”آٹو میکانیکا دبئی 2023 ”2 اکتوبر سے 4 اکتوبر 2023ء تک دبئی میں منعقد ہوگی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں رواں برس منعقد ہونے والے ”آٹومکینکانمائش ”میں 6 پاکستانی کمپنیز بھی اپنی مصنوعات پیش کریں گی، نمائش میں آٹوانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 200 پاکستانی اس نمائش میں شریک ہوں گے۔

    دنیا بھر کی 61 ممالک کی 1912 کمپنیاں ”آٹو مکینکا دبئی 2023 ء ”کی اہم نمائش میں شرکت کریں گی جب کہ 20 ممالک نے نمائش میں قومی پویلین بھی قائم کردیئے ہیں۔

    آٹو مکینکا دبئی 2023ء نمائش کے ساتھ لبریکنٹس ٹیکنالوجی کانفرنس اور اینوویشن فار موبلیٹی بھی منعقد کی جائیں گی۔

    دبئی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں مصنوعات کی 8 کٹیگریز میں پارٹس ایند کمپونینٹس، ٹائر اینڈ بیٹریز، کار واش اینڈ کیئر، ڈائیگناسٹکس اینڈ ریپیئر،ایکسسے سریز اینڈ کسٹمائزیشن، آئل اینڈ لبریکنٹس،باڈی اینڈ پینٹس، الیکٹرانکس اینڈ سسٹمز شامل ہیں۔

    دوسری جانب دبئی ایئر لفٹس کو دیئے جانے والے حکم میں کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ہیومینٹیرین سٹی (آئی ایچ سی) کی طرف سیلاب سے تباہ ہونے والے مشرقی لیبیا میں بڑے انسانی بحران سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے امداد کی روانگی میں سہولت فراہم کریں۔

    دبئی کے انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی کے چیئرمین محمد ابراہیم الشیبانی کا کہنا تھا کہ افسوسناک سانحے کے تناظر میں ہمارے خیالات اور دعائیں لیبیا کے عوام کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ متاثرین کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں، دبئی کا انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔