Tag: آٹو پارٹس

  • آٹو پارٹس اور دیگر استعمال شدہ سامان خریدنے والے ہوجائیں ہوشیار!

    آٹو پارٹس اور دیگر استعمال شدہ سامان خریدنے والے ہوجائیں ہوشیار!

    کراچی: آئی جی سندھ کی جانب سے شہریوں کو آٹو پارٹس اور دیگراستعمال شدہ سامان خریدنے سے متعلق آگاہی کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایسے شہری جو آٹوپارٹس اور دیگراستعمال شدہ سامان خریدتے ہیں وہ ہوشیار ہوجائیں اور خریداری کرتے وقت آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری ہدایت کا خیال رکھیں۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ شہری اسکریپ یا پرانے پارٹس و دیگر اشیا کی خریداری میں احتیاط برتیں۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ استعمال شدہ سامان کباڑ یا اسکریپ ڈیلرز سے لیا جاتا ہے۔

    غلام نبی میمن نے شہریوں کے لیے آگاہی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کباڑ یا اسکریپ ڈیلرز غیرقانونی یا مال مسروقہ کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کا ایسے اسکریپ ڈیلرز کیخلاف 3 روز سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہری ایسے سامان کی خریداری حکومتی مستند رجسٹرڈ اور جاننے والے ڈیلرز سے کریں۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف سندھ پولیس اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔