Tag: آٹھ افراد زخمی

  • استنبول میں کار بم دھماکہ، 8 افراد زخمی

    استنبول میں کار بم دھماکہ، 8 افراد زخمی

    استنبول : ترکی کےشہر استنبول میں کاربم دھماکے کےنتیجےمیں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں فوجی بیرکس کے قریب کار بم دھماکہ کیاگیا، دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے. استنبول کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ فوجی اہلکار اور تین شہری زخمی ہوگئے، جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے.

    اناطولیہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نےدھماکے پر تحقیقات کا آغاز کردیا.

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک کھڑی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا، جب فوجی گاڑی وہاں سے گزری توگاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے اُڑادیاگیا.

    دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا. دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا.

  • کراچی میں فائرنگ : ایک پولیس اہلکار جاں بحق، آٹھ افراد زخمی

    کراچی میں فائرنگ : ایک پولیس اہلکار جاں بحق، آٹھ افراد زخمی

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق صدر جہانگیر پارک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، مقتول پولیس اہلکار کی شناخت ابراہیم اور زخمی کی شناخت عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں پولیس اہلکار گارڈن ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔

    ذررائع کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کیلئے اضافی نفری  پریڈی تھانے کو دی گئی تھی، پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دودھ کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوبھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت ارسلان ،ریحان اور طاہر کے ناموں سے ہوئی۔

    جوڑیا بازار میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ لیاری سنگولین میں بھی فائرنگ دو افراد زخمی ہوگئے۔