Tag: آٹھ افراد ہلاک

  • بنگلہ دیش : خوفناک آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک 50 زخمی، دو سو گھر جل کر خاک

    بنگلہ دیش : خوفناک آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک 50 زخمی، دو سو گھر جل کر خاک

    چٹاگانگ : بنگلہ دیش میں آگ سے جھلس کر آٹھ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ بندرگاہ کے قریب کچی آبادی میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ اتنی شدید تھی کہ دو سو مکانات اس کی زد میں آگئے، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آگ سےجھلس کر آٹھ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور فائرفائٹرز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، عملہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ فائر فائٹروں نے 5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

  • دمشق:دہشت گردوں کےراکٹ حملے،8افرادجاں بحق

    دمشق:دہشت گردوں کےراکٹ حملے،8افرادجاں بحق

    دمشق : شامی دارالحکومت دمشق میں دہشت گردوں کےراکٹ حملےمیں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے.

    تفصیلات کےمطابق سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کا کہناہےکہ دمشق کےقدیم علاقے پردہشت گردوں نےمتعددراکٹ فائر کیے،علاقےمیں واقع ریستوران پر راکٹ کےگرنےسےکم از کم آٹھ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے،راکٹ حلے میں علاقے کی متعددعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا

    سرکاری ایجنسی کاکہناکہ دہشت گردوں نےچار راکٹ فائرکیے،حملےمیں نجی املاک کونشانہ بنایاگیا،شامی آبزرویٹری کاکہناہے دہشت گردوں نے دمشق کے دیگرعلاقوں کوبھی ہدف بنایا.

    *دمشق : شامی شہر حلب پر باغیوں کاحملہ،آٹھ افراد ہلاک

    یار رہے اس سے قبل رواں ماہ شامی شہر حلب پر باغیوں کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے تھے،باغیوں کی جانب سے بیک وقت متعدد محاذوں پر حملے کیے گئے.

    شام میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھاکہ باغیوں نے حملے میں 300 سے زائد گولے داغے تاہم شامی حکومت کی فضائی کارروائی کی وجہ سے باغی کامیابی حاصل نہ کر سکے.

    واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری کشیدگی اور بغاوت کے باعث دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر اطراف کے ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد ہیں.

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، آٹھ افراد ہلاک

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، آٹھ افراد ہلاک

    جامشورو: شھداد کوٹ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار کراچی کے رہائشی آٹھ افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق جامشوروانڈس ہائی وے دڑی گائین چواسٹاپ کے قریب شھداد کوٹ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار کراچی کے رہائشی آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے.

    مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ بچی نعمت بھٹی، بس کا کلینر تیس سالہ شوکت جمالی، چالیس سالہ الیاس سمیت آٹھ افراد جن میں تین بچے بھی شامل ہے.


    At least 8 killed, over 15 injured in Jamshoro… by arynews

    حادثے میں زخمی ہونے والے پندرہ سے زائد افراد کو فوری طور پر مقامی افراد نے پرائیوٹ اور ایدھی کی گاڑیوں کی مدد سے ہیلتھ سینٹر اسپتال منتقل کردیا، جبکہ چار افراد کی حالت نازک ہے.

    بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں حسنا بی بی ،ساجد بھٹی ،جاوید احمد بلوچ ،سعید احمد منگی ،زبیدہ بھٹی،سمیر احمد منگی ،عائشہ سولنگی ،غلام فرید مگسی ،محمد ایوب مگسی ،ساجد ،عارفہ منگی سمیت دیگر شامل ہے،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا.