Tag: آٹھ بار صفر پر آؤٹ

  • جونی بیئراسٹو نے بھارت کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    جونی بیئراسٹو نے بھارت کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    انگلش بیٹر جونی بیراسٹو کو بھارت کے خلاف سیریز میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    راجکوٹ ٹیسٹ میں بھی مڈل آرڈر بیٹر جونی بیئر اسٹو کی کارکردگی مایوس کن رہی اور انھیں بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن صفر کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ بھارت کے خلاف آٹھویں بار صفر کی شرمندگی سے دوچار ہوئے۔

    وہ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ بار بغیر کوئی رن اسکور کیے آؤٹ ہونے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ بھارتی باؤلنگ اٹیک کے خلاف بیئراسٹو کی جدوجہد پوری سیریز میں واضح رہی ہے

    کلدیپ یادیو کا سامنا کرتے ہوئے، 34 سالہ کرکٹر کوئی بھی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے اور چار گیندیں کھیلنے کے بعد ہی کوئی رن بنائے بغیر وہ ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    جونی بیئراسٹو ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف آٹھویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے انھوں نے ناپسندیدہ فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اب تک سیریز کی پانچ اننگز میں وہ محض 19.60 کی اوسط سے صرف 98 رنز بناپائے ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ڈک حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست آٹھ صفر کے ساتھ جونی بیرسٹو پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد 7، 7 ڈکس کے ساتھ دانش کنیریا اور ناتھن لیون دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

    اس کے علاوہ جیمز اینڈرسن 6، شین وارن 6 اور مروین ڈیلن بھی بھارت کے خلاف چھ بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوچکے ہیں۔