Tag: آٹھ سالہ بچے

  • پنجاب : خون سفید ہوگیا، آٹھ سالہ بچے کا قاتل اسی کا باپ نکلا، ملزم گرفتار

    پنجاب : خون سفید ہوگیا، آٹھ سالہ بچے کا قاتل اسی کا باپ نکلا، ملزم گرفتار

    ہارون آباد : پنجاب میں آٹھ سال کے بچے کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا بچے کا قاتل اسی کا سنگدل سگا باپ نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں اولاد کے لیے جان دینے والا باپ اپنے بچے کی جان لینے والا قاتل بن گیا، ہارون آباد میں قتل ہونے آٹھ سالہ بچے کا قاتل اس کا سگا باپ نکلا۔

    چند روز قبل آٹھ سال کے احمد حسین کی نعش کھیتوں سے ملی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کی، دوران تفتیش پولیس نے جب مقتول احمد حسین کے باپ سے پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا کہ اس نے خود ہی اپنے بیٹے کا قتل کیا ہے۔

    ملزم نے بتایا کہ بچے کو کپڑے سے منہ دبا کر اور سانس روک کر قتل کیا، ملزم کا کہنا ہے کہ اسے کئی لوگوں کا قرض دینا تھا قرض داروں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئےبچے کو مار ڈالا۔

    ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس ہارون آباد پرویز بھٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم باپ کا اپنے لخت جگر کو اپنے ہاتھوں ہی ہاتھوں قتل کرنا دل دہلا دینے والی لرزہ خیز واردات ہے جس کا ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

  • آٹھ سالہ بچے کا دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیلئے پچاس ڈالر کا عطیہ

    آٹھ سالہ بچے کا دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیلئے پچاس ڈالر کا عطیہ

    لاہور / کراچی : آٹھ سالہ بچے نے پاک فوج کیلئے اپنے ننھے جذبات کا انوکھا اظہار کردیا،پاک فوج کیلئے اپنی جیب خرچ سے پچاس ڈالربھیج دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے رہائشی تیسری جماعت کے طالب علم محمد یوسف معین نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کو ایک خط تحریر کیا ہے۔

    مذکورہ خط میں یوسف معین کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے، لیکن ابھی اس کی عمراس کیلئے کم ہے، تاہم بچے نے خط میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاک فوج اور ملک و قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔

    اس نے لکھا کہ میرے پاس ایک یہ ہی طریقہ تھا کہ جس سے میں پاک فوج کی مدد کر سکتا ہوں، اس کیلئے میرے پاس پچاس ڈالرکی رقم جو میں نے اپنی پاکٹ منی سے جمع کی ہے وہ بھیج رہاہوں۔جس سے آپ طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے گولیاں خرید سکتے ہیں۔

    آخر میں کمسن طالب علم محمد یوسف معین نے خود کو مستقبل کا فوجی افسر لکھتے ہوئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سر زمین پاکستان کے ایک ننھے بچے کا یہ جذبہ ہو تو ہمیں یقین ہے کہ اس ملک خداداد کی طرف کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔