Tag: آٹھ ملزمان گرفتار

  • لاہور میں پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار

    لاہور میں پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار

    لاہور:صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور میں پولیس نے کارروائیوں کےدوران ڈکیٹی اور چوری کی واردتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کینٹ ڈویژن پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کریک ڈاﺅن کرکےآٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نےچار ملزمان کو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ،دو ڈیفنس اے اوردوکو باغبان پورہ پولیس نے گرفتار کیا،جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نقدی،اسلحہ اور موبائل فونزبرآمد کر لیےگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے خلاف چوری اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیاتھاجس میں 20سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کردیں مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان گرفتار کرکے مغوی خاتون کوبازیاب جبکہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادنمبر پانچ میں رینجرزنےٹارگٹڈکارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا،ادھر سکھرپولیس نے لیاری میں کارروائی کرکے مغوی خاتون کو بازیاب کراکر اغواکارگرفتارکرلیا،ملزم نےایک ماہ پہلےخاتون کوسکھرسےاغواکیاتھا.

    دوسری جانب اورنگی قصبہ موڑپرلوٹ مارکرنےوالاملزم مقابلےکےبعدگرفتارکرلیا گیا،جبکہ گلشن سکندرآبادسےملزم وہاب کو گرفتار کرکے منشیات برآمدکرلی گئی پولیس کے مطابق ملزم پندرہ مقدمات میں مطلوب تھا.

  • آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لاہور : پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

    لاہور میں بڑی جدید اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ آٹھ ملزمان دھر لئے گئے۔ سی سی پی لاہور امین وینس نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے برآمد کیا گیا اسلحہ اور آٹھ ملزمان کو پیش کیا۔

    سی سی پی او نے بتایا کہ برآمد کئے گئے اسلحہ میں بارہ ریپیٹر، تیس بور کے تیس پسٹل، دو خودکار بندوقیں، دس بارہ بور کی رائفلیں، سولہ پسٹل اور چوبیس ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ہونے والوں میں حاجی خان، سحر گل، مبشر حسین، ذوہیب حسن، رانا عادل، شاہ زواللہ، دلاور اور صابر رحمان شامل ہیں۔

    سی سی پی او نے بتایا کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنےو الے نیٹ ورک کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں بہت جلد گرفتار کرلیں، انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

  • کراچی، خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی، خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس حکام کے مطابق کلفٹن کے ساحل کے قریب سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی، جسے ریسکیو اداروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سپر ہائی وے ہاشم آباد سے بھی ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔ اورنگی ٹاون چشتی نگر کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے کی گئی۔

    منگھوپیر میانوالی کالونی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ، لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، اورنگی ٹاون مہاجر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے بعد دوزخمی سمیت چار ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا،فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار ملزمان گرفتارکئے گئے جن کے قبضے سے چار ایوان گولے اور اسلحہ برآمد ہواملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔