Tag: آٹے

  • 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    لاہور میں فلار ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد تھیلے کی قیمت 2650 سے بڑھا کر 2750 کر دی گئی۔

    فلار ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا نہیں کیا، مارکیٹ میں گندم 4300  سے بڑھ کر 4700 روپے من ہوگئی۔

    فلار ملز مالکان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 3500 سے 3900 روپے من کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی۔

  • آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پولیس نے پانچ ملزمان گرفتار کر کے آٹے سے لدے چار ٹرک پکڑلئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    پولیس نے بتایا کہ آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آٹے سے لدے چار ٹرک قبضے میں لے کر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور مقدمات درج کرلیے ہیں۔

    حکام نے کہا کہ ٹرکوں سے بیس کلو کے 3300 تھیلے اور پچاس کلو کے 440 تھیلےبرآمد ہوئے، زیرحراست ملزمان آٹے کی نقل و حمل کے متعلق کوئی پرمٹ پیش نہیں کرسکے۔

    دوسری جانب بہاولنگر میں بھی چینی اورگندم کی اسمگلنگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے گندم اور چینی سے بھرے 3 ٹرک پکڑ لئے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹرکوں سے 3000 بوری چینی اور 1760بوری گندم برآمد ہوئی ، پکڑی گئی چینی اور گندم کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔

  • ملک میں آٹے کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    ملک میں آٹے کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    پاکستان میں حالیہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور گھر میں اکثر فاقوں کی نوبت آگئی ہے ایک طرف لوگ بھوک سے مررہے تو دوری طرف مفت آٹے لینے کی لائن میں بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار رہے۔

    تاہم رپورٹ بتاتے ہیں کہ اسلام آباد میں ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 3 ہزار 160 روپے تک پہنچ گیا صرف ایک ہفتے کے اندر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہوا ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں ایک ہفتے میں آٹےکا 20 کلو تھیلا 250 روپے تک مہنگا ہوا  جبکہ راولپنڈر اور گوجرانوالہ میں 200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

    ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا اسلام آباد میں 160 ، بنوں میں 100 ، حیدرآباد میں 40 اور بہاولپور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 26 روپے 34 پیسے تک بڑھی ہے۔

     رپورٹ کے مطابق شہراقتدار میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 3160، راولپنڈی میں 3133، پشاور میں 3050 گوجرانوالہ میں 3 ہزار جبکہ کراچی کوئٹہ اور بنوں میں 2900 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ خضدار میں 2850,حیدر آباد میں 2780 ملتان میں 2773، بہاولپور میں 2693، لاڑکانہ میں 2560، سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 2460 روپے تک ہے۔

  • آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں آٹےکی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا 1970 سے بڑھ کر 2100 کا ہوگیا ہے، جبکہ 80 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں نان بائیوں نے تندور کی روٹی مزید 5 روپے مہنگی کردی ہے۔

  • 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

    20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

    کوئٹہ: بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 3 روز قبل 2300 میں فروخت ہونیوالا 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2600 میں فروخت ہونے لگا۔

    اس کے علاوہ سستا آٹا مہم کے تحت حکومت کی طرف سے 20 کلو آٹا 1399 میں دیا جارہا تھا تاہم اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹا غائب ہوگیا جس کے وجہ سے عوام پریشان ہوگئے۔

    ملز مالکان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی 18 ملز کو یومیہ 25 ہزار گندم بوری کی ضرورت ہے، حکومت 9 سے 10 لاکھ گندم بوری کا فوری بندوبست کرے۔

    محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ گندم کی بوری کا معاہدہ کیا ہے۔

  • چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

    چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

    لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔

    آٹا چکی مالکان نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کااضافہ کردیا جس کے بعد چکی آٹے کی نئی قیمت 135روپے فی کلو ہوگئی۔

    اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ گندم کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے اور  ہمیں سرکاری گندم بھی نہیں دی جارہی، بازار سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں اس لیے قیمت بڑھانا مجبوری ہے، جب گندم  کی قیمت کم ہو گی تو آٹاکی قیمت نیچے آئے گی ۔

    دوسری جانب لاہور میں مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان جاری ہے اور مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ مرغی کی فی کلو قیمت 23 روپے اضافے کے بعد 467 روپے ہو گئی ہے۔