Tag: آٹے کی قیمت

  • مریم نواز نے 10 کلو آٹے کا تھیلا 750 روپے سے مہنگا فروخت ہونے کا نوٹس لے لیا

    مریم نواز نے 10 کلو آٹے کا تھیلا 750 روپے سے مہنگا فروخت ہونے کا نوٹس لے لیا

    لاہور: آٹے کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا، جس کے بعد محکمہ خوراک حرکت میں آ گیا ہے، اور صوبہ بھر میں فلور ملز، ڈیلرز اور پرچوں فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری ریٹ 750 روپے مقرر ہے، جب کہ بازار میں دس کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے اضافی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔

    گراں فروشی کے خلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 523 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی، گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر 7 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے کیے گئے اور متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

    لاہور ڈویژن میں 25، فیصل آباد 43، ساہیوال میں 33 مقامات چیک کیے گئے، راولپنڈی ڈویژن میں61، سرگودھا میں 77 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جب کہ ملتان ڈویژن میں 38، بہاولپور 35 اور ڈی جی خان میں 89، گجرات ڈویژن میں 85 جب کہ گوجرانوالہ میں37 مقامات کی چیکنگ ہوئی۔

    ایک بیان میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔

  • 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا

    10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا

    اسلام آباد: ملک کے دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌ بڑی کمی آ گئی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا ہے، 1470 سے کم ہو کر دس کلو آٹے کا تھیلا 1200 کا ہو گیا۔

    15 کلو آٹا 2250 سے کم ہو کر 1650 روپے کا ہو گیا، قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی، 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2250 روپے کا ہو گیا ہے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 630 روپے سستا ہو گیا ہے۔

    پنجاب حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہو گیا، کسان جمعہ کو نیا لائحہ عمل طے کریں گے

    چھوٹی اور بڑی ڈبل روٹی کی قیمت بھی 10 سے 20 روپے کم ہو گئی ہے، چھوٹی ڈبل روٹی 130 سے کم ہو کر 120 روپے ہو گئی، بڑی ڈبل روٹی 240 سے کم ہو کر 230 اور 220 روپے ہو گئی۔

    درجہ اول چکی آٹا 170 سے کم ہو کر 160 روپے کلو ہو گیا، درجہ دوم چکی آٹا 160 سے کم ہو کر 150 روپے کلو ہو گیا، اسلام آباد کے مضافات میں چکی آٹا 150 سے کم ہو کر 140 روپے کلو ہو گیا ہے۔

  • کراچی میں آٹے کی نئی قیمت مقرر، اطلاق آج سے ہوگا

    کراچی میں آٹے کی نئی قیمت مقرر، اطلاق آج سے ہوگا

    کراچی : کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کردی ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا اور ہر جمعے کو قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے آٹے کی قیمتوں کا نیا تصحیح شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ، پرانے نوٹیفکیشن میں ایکس مل، فائن اور چکی آٹے کے نرخ جاری نہیں کیے گئے تھے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 120 ، ہول سیل قیمت 123 روپےفی اور ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل سطح پر قیمت 128 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    فائن آٹے کی ایکس مل قیمت 130 روپے فی کلو ، فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 133 اور ریٹیل قیمت 138 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ چکی آٹے کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

    کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، اسسٹنٹ کمشنرز آٹے کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

    سہیل راجپوت نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمتوں پر نظر ثانی ہر جمعے کو کی جائے گی۔

  • 20 کلو آٹے کی قیمت کتنی ہے؟ رپورٹ جاری

    20 کلو آٹے کی قیمت کتنی ہے؟ رپورٹ جاری

    اسلام آباد : ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر14 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ملک میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے، اگست میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت2823.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق ماہ ستمبر میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے، ملتان 2705.00روپے، بہاولپور2773.33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722.47روپے، کوئٹہ 72797.33 روپے اور خضدار میں 2931.54روپے ریکارڈ کی گئی۔

  • رواں ماہ آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے کی کمی آئے گی

    رواں ماہ آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے کی کمی آئے گی

    کراچی: آٹا درآمد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ فی کلو آٹے کی قیمت میں 15 سے 20 روپے کی کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آٹا امپورٹرز نے کہا ہے کہ روس سے گندم کے 3 جہاز جلد کراچی پہنچ رہے ہیں، پہلا جہاز ایم وی بیکس ہلیل 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، جہاز میں 60 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔

    امپورٹرز کے مطابق دوسرا جہاز 23 سے 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، تینوں جہازوں میں 60،60 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے، جہاز پہنچنے سے ملک بھر میں فوری طور پر گندم اور آٹے کی قیمت نیچے آئے گی اور کمی پوری ہو جائے گی۔

    روسی گندم کراچی پہنچ کر فی کلو آٹے کی قیمت 100 روپے پڑے گی، یہ گندم آنے سے پورا سال وافر مقدار میں گندم دستیاب ہوگی، اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 125 روپے اور آٹا 160 روپے فی کلو ہے۔

  • کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمت مقرر کردی

    کراچی : کمشنر کراچی نے شہر میں ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے اور ریٹیل 98 روپے مقرر کی ہے، کمشنر لسٹ میں فائن آٹے کا ریٹ شامل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی میں آٹے کی ایکس ملز قیمت پچانوے اور ریٹیل قیمت اٹھانوے روپے فی کلو مقرر کردی گئی جبکہ چکی مالکان کو آٹا ایک سو پانچ روپے فی کلو فروخت کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت پیر سے چکی والوں کو 58 روپے کلو گندم دے گی جس کا آٹا وہ 105 روپے کلو میں فروخت کریں گے تاہم اس وقت اوپن مارکیٹ میں فی کلو گندم کا بھاؤ 115 روپے کلو ہے اور چکی آٹا 130سے 140 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سے سندھ حکومت مارکیٹ کو 58 روپے کلو گندم فراہم کر رہی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم ہونے کے بجائے ایک کلو پر بارہ روپے بڑھ گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ایک کلو گندم کا بھاؤ 112 بھی ہے اور 115 روپے بھی، چکی مالکان 130سے 140روپے میں آٹا فروخت کررہے ہیں۔

  • کراچی کے شہریوں کو آج سے آٹا 95 روپے فی کلو گرام ملے گا

    کراچی : سندھ بھر میں آٹے کی قیمت میں 55روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی، جس کے بعد کراچی کے شہریوں کو آج سے آٹا پچانوے روپے فی کلو گرام ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کے بحران کے معاملے پر سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت میں 55 فی کلو کم کردی۔

    محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گندم کا اضافی کوٹے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، فلار ملز کو سرکاری گندم ملنے کے بعد آٹےکی قیمت ایک سوپچاس روپے کم ہو کر95 روپے کلو ہوگی۔

    سندھ کی فلار ملز کو 1 لاکھ 65 ہزار ٹن اضافی سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کر دیا گیا ، فلار ملز کو جنوری کے مزید 18 دن کے لیے اضافی گندم کا کوٹہ جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ فلار ملز کو85 روپے فی ٹن سرکاری گندم جاری کی جائے گی اور سرکاری کوٹے کی گندم کا آٹا 95 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق تمام فلارملز روزانہ کی بنیاد پرآٹے کی فروخت پرتحریری رپورٹ جمع کرائیں گی۔

  • بلوچستان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا

    بلوچستان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا

    کوئٹہ: بلوچستان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آٹا فی کلو 125 سے 130 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 6 ہزار سے ساڑھے چھ ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگا ہے۔

    کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا ہونے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں فوری طور پر نمایاں کمی کی جائے۔

    مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کوئٹہ میں ایک سو تیس روپے تک کلو فروخت ہو رہا ہے، جب کہ بیس کلو آٹے کا تھیلا ڈھائی ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت پر آٹا کہیں دستیاب نہیں، اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔

    ادھر پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گندم کا بحران سر اٹھانے لگا ہے، گندم فی من قیمت 4 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گئی، جب کہ آٹے کے 20 کلو کا تھیلا ڈھائی ہزار روپے کا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے نان اور روٹی بھی مہنگی ہو گئی۔

    واضح رہے کہ ملک میں سال 2022 میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گوشت تو پہلے ہی مہنگا تھا، لیکن صورت حال اتنی بدتر ہوئی کہ پھل اور سبزیاں بھی غریب عوام کی قوت خرید سے باہر نظر آئیں۔

    رواں سال مہنگائی کا جن بوتل سے نکل کر لوگوں کی زندگیوں کے گرد چکر لگاتا رہا، مہنگائی میں اہل و عیال کو دو وقت کا کھانا کھلانا بھی مشکل سے مشکل تر ہوگیا، جس کے باعث بچوں کو مناسب خوراک کی فراہمی یقینی بنانا بھی بڑا محاذ ثابت ہوا۔

  • پیٹرول کے بعد  آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عوام پریشان

    پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عوام پریشان

    اسلام آباد : ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی اور شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ، سندھ کے شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ، کراچی میں 20 کلو آٹا 17 سو روپے تک جا پہنچا۔

    پاکستان شماریات بیورو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1640 روپے ، سکھرمیں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1420 اور لاڑکانہ  میں 1360 کا ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھیں، خضدارمیں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1580 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ کوئٹہ میں 15سو، بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 14 سو تک ہے۔

    شماریات بیورو کے مطابق راولپنڈی اوراسلام آباد میں آٹا سستا نہ ہوسکا، قیمت 15سو سے کم نہ ہوسکی، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے  کی قیمت1566 روپے اور راولپنڈی میں 1533 روپے تک ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ پنجاب کے دیگرشہروں میں آٹے کی قیمت میں استحکام رہا، گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت980 روپے ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ ، سرگودھا ، ملتان،بہاولپور میں قیمت 980 روپے تک ہے۔

  • شہباز حکومت  نے پیٹرول کے بعد  عوام پر ایک اور بم گرادیا

    شہباز حکومت نے پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا

    اسلام آباد : شہباز حکومت نے پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزپر 20 کلوآٹے کا تھیلا 980 روپے کا ہوگیا جبکہ دس کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے مہنگا ہوکر 490 روپے کا ہوگیا۔

    اس حوالے سے وزارت صنعت وپیداوارنےآٹےکی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    لاہور:وزارت صنعت وپیداوارنےآٹےکی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے 980 روپے اور 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت400 سے 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ریجنل اکاونٹس آفیسرکو قیمتوں سے متعلق وئیر ہاوسزکا دورہ کرنے اور یوٹیلیٹی اسٹورزوئیر ہاوسزمیں آٹے کے اسٹاک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔