Tag: آٹے کی قیمتوں

  • ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا کردیا، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہفتے کےدوران آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوا اور کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

    ادارہ شماریات نے کہا کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 140 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1960 روپے ہوگیا۔

    خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2720 روپے، کوئٹہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 2650، بنوں 2550، سکھر میں 2520 روپے تک پہنچ گئی۔

    گوجرانوالہ میں آٹے کا تھیلا 2533، پشاور 2450روپے، ملتان میں 2320 روپے ، جڑواں شہروں میں 1295 روپے، سیالکوٹ، فیصل آبادمیں 1295 روپے میں دستیاب ہے۔

  • آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں آٹےکی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا 1970 سے بڑھ کر 2100 کا ہوگیا ہے، جبکہ 80 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں نان بائیوں نے تندور کی روٹی مزید 5 روپے مہنگی کردی ہے۔

  • ‘عوام مزید مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں’

    ‘عوام مزید مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں’

    لاہور: فلوملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے فلور ملز کو سرکاری گندم مہنگی کرنے کا کہہ دیا، جس کے بعد جڑواں شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ، اس حوالے سے فلوملزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھی فلور ملز کو سرکاری گندم مہنگی کرنے کا کہہ دیا ، جس کے بعد راولپنڈی ،اسلام آباد میں ایکس مل ریٹ 105روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 3500 روپے فی من فروحت ہو رہی ہے ، اوپن مارکیٹ سے خریدی گئی گندم کے 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے ایکس ملز ہے۔

    فلور ملز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بھی سرکاری گندم کی قیمت بڑھانے کا کہہ دیا، 20 ستمبر سے حکومت 2300 روپے فی من گندم جاری کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گندم کی فی من قیمت میں 535 روپے اضافے کا کہا گیاہے ، اسوقت سرکاری گندم کی فی من قیمت 1765 روپے مقرر ہے۔

    ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اسوقت سرکاری آٹے کی قیمت 980 روپے فی 20 کلو تھیلا مقرر ہے جبکہ گندم کے سرکاری نرح بڑھنے سے 20 کلو کا تھیلا 1300 میں فروحت ہو گا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کا  ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس ، اہم ہدایات جاری

    وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس ، اہم ہدایات جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قیمت حکومتی اعلان کے مطابق کرنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا اور متعلقہ وزارتوں اور وزرا سے رپورٹ طلب کرلی۔

    ملک میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق کرنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی اور شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔

    سندھ کے شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ، کراچی میں 20 کلو آٹا 17 سو روپے تک جا پہنچا جبکہ راولپنڈی اوراسلام آباد میں آٹا سستا نہ ہوسکا، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت1566 روپے اور راولپنڈی میں 1533 روپے تک ہے۔

    اسی طرح پنجاب کے دیگرشہروں میں آٹے کی قیمت میں استحکام رہا، گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت980 روپے ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ ، سرگودھا ، ملتان،بہاولپور میں قیمت 980 روپے تک ہے۔