Tag: آٹے کے بحران

  • کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ

    کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ

    کراچی : فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے بعد شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بحران کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، فلور ملز مالکان نے آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف کے مطابق ہول سیل میں فائن آٹے کی فی کلو قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 95 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو قیمت 89 روپے تک جا پہنچی۔

    انتظامیہ نے فائن آٹے کی سرکاری قیمت 78 روپے اور ڈھائی نمبر آٹے کی 66 روپے فی کلو مقرر کی تھی، تاہم ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹا 110 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

    چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی فی کلو قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں۔ شہریوں کو خدشہ ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو شہر میں آٹے کا سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

  • کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ

    کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ

    کراچی : فلورملز ایسوسی ایشنز نے احتجاجا ملزبند کرنے کااعلان کردیا ، جس سے کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔

    کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ ، گزشتہ روز چھاپوں پررات گئےفلورملز ایسوسی ایشنز نےاحتجاجا ملزبند کرنے کااعلان کردیا، آج ہنگامی جنرل باڈی میٹنگ طلب،مکمل ہڑتال سمیت مزیدفیصلے کیے جائینگے، کراچی میں چاراورضلع بےنظیرآباد میں فلورملزکوجھوٹےالزامات پرسیل کیاگیا،

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کے چھاپوں پرفلور ملز ایسوسی ایشن نے کراچی میں تمام فلور ملز کی فوری بندش کا اعلان کر دیا۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں ہڑتال سمیت مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کوٹے سے متعلق محکمہ خوراک کے گمراہ کن اور جھوٹے وعدوں کے خلاف فلور ملز بند کردی جائیں گی۔

    ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک نے گندم کی ناکافی مقدار، ناقص اور کم وزن گندم فراہم کی، محکمہ خوراک کوٹے کے مطابق گندم فراہم نہیں کر رہا اور کم نرخوں پر آٹا فراہم کرنے پر اصرار کر رہا ہے۔

    کراچی میں چار اور اندرون سندھ تین فلور ملز کو جھوٹے الزامات پر سیل کیا گیا، فلور ملز مالکان کسی بھی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔

    فلور ملز نے فوری گندم کی پسائی اور آٹے کی پیداوار روک دی ہے، کوئی فلور مل اب سرکاری گوداموں سے گندم نہیں اٹھائے گی۔