Tag: آپریشن

  • پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

    پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور کے علاقہ سکھیو ملک سے 7 افراد کو مبینہ اغوا کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کیا ہے، پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کئے گئے افراد میں 4 سالہ سلیمان، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد تمام لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایس ایس پی راجن پور عتیق طاہر کے مطابق راجن پور کے علاقے روجھان میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد حملہ آور 7 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

    ایس ایس پی راجن پور کے مطابق مغوی اہلکاروں میں لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدر اور مزمل شامل تھے۔

    عتیق طاہر کا کہنا ہے کہ پٹ گینگ کے سربراہ عطااللہ پٹ نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا جب کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن، 2 خوارج ہلاک

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن، 2 خوارج ہلاک

    سیکورٹی فورسز نے آج (جمعہ) کے روز ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں واصل جہنم کردیا گیا۔ کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یعنی فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشاورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان شاء اللہ خوارج کو شکست ہوگی۔

    دوسری جانب جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم اسلام آباد نے 3 مقدمات درج کر لیے۔

    ایف آئی اے نے مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت صحافی احمد نورانی، شفیق احمد ایڈووکیٹ اور آئینہ درخانی کے خلاف درج کیے گئے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکایا اور کالعدم تنظیموں کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی۔

    پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا جو جعلی خبریں پھیلا رہا تھا اسے بھی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے مزید اکاؤنٹس کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

    جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ را اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات پھیلانے میں مصروف ہے، بھارتی چینلز نے حملے کی بی ایل اے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی خبر دی جسے بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا۔

    بھارتی چینلز حسب روایت اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے بنی ویڈیوز اور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جعلی ویڈیو بھارتی اور مخصوص جماعت کے اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے کے ساتھ مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس بھی حصہ لے رہے ہیں اور مخصوص سیاسی جماعت اور بھارتی میڈیا ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پِتے میں 6 ہزار سے زائد پتھریاں، اپنی نوعیت کا انوکھا آپریشن

    پِتے میں 6 ہزار سے زائد پتھریاں، اپنی نوعیت کا انوکھا آپریشن

    بھارت میں ایک انوکھے آپریشن کے بعد 70 سالہ شخص کے پتے سے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی چھوٹی پتھریاں کامیابی سے نکال لی گئیں۔

    بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کوٹہ میں ایک مریض کی انوکھی سرجری کی گئی جس میں اس کے پتے کے مثانے سے کم از کم 6 ہزار 110 پتھریاں نکالی گئیں جن کا سائز دگنا ہوگیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر دنیش جندال نے مریض کا آپریشن کیا۔ سرجری میں تو صرف 30 منٹ لگے لیکن پتھریاں گننے میں ڈھائی گھنٹے کا وقت لگ گیا۔

    مریض کو کئی سالوں سے پیٹ میں درد، الٹی اور دیگر پیچیدگیوں کی شکایت تھی ہر ممکن علاج کے باوجود اسے کوئی آرام نہیں ملا تھا۔

    لیپروسکوپک سرجن دنیش جندال نے مریض کا آپریشن کیا، جندال نے میڈیا کو بتایا کہ مریض کی سونوگرافی سے پتہ چلا کہ پِتہ پتھری سے بھرا ہوا تھا اور پتے کا سائز تقریباً دوگنا ہو کر 7×2 سینٹی میٹر سے 12×4 سینٹی میٹر ہو گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ "یہ ایک نازک معاملہ تھا کیونکہ پِتے میں پتھری مریض کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ وہ لبلبہ میں سوزش، یرقان اور یہاں تک کہ کینسر کا شکار ہو سکتا تھا”۔

    ڈاکٹروں نے آپریشن جمعہ کو کیا اور مریض کو اگلے دن ڈسچارج کر دیا گیا تھا، اب وہ مکمل طور پر فٹ ہے اور گھوم پھر رہا ہے،ڈاکٹر جندال کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران بہت زیادہ احتیاط برتنی پڑی کیونکہ پتے میں سوراخ ہونے کی وجہ سے پتھری پیٹ میں پھیل سکتی تھی اور مریض کو انفیکشن کا خطرہ تھا۔

  • کراچی میں غیرقانونی گھروں کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن

    کراچی میں غیرقانونی گھروں کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 5 میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا جس پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا کے علاقے میں غیرقانونی گھروں کو مسمارکرنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کشیدگی دیکھنے میں آئی ،مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

    علاقہ مکینوں کی مزاحمت کے بعد پولیس نے کئی افراد کوحراست میں لےلیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارک کی زمین پر غیرقانونی 190 سے زائد مکان بنے ہوئے ہیں۔ عدالت نے غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔ فلاحی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات کی گئیں۔ پارک کی جگہ پر 200 گھر غیرقانونی بنے ہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے۔ توڑ پھوڑ کرنے والے کئی افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آپریشن میں پولیس اور دیگر اداروں کی نفری شریک ہے۔ آپریشن سے متعلق گزشتہ روز ہی تمام اداروں کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

  • ضلعی انتظامیہ کا رات گئے مری کے مختلف علاقوں میں آپریشن

    ضلعی انتظامیہ کا رات گئے مری کے مختلف علاقوں میں آپریشن

    ضلعی انتظامیہ نے مری میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ نے رات گئے مری کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں، کارروائیاں جھیکاگلی، مسیاڑی، ایکسپریس ہائی وے، شوالہ، فورتھ ویو روڈ پر کی گئیں ۔

    اے ڈی سی آر کا کہنا ہے مری میں تعمیرات اور تعمیراتی میٹریل لانے پر مکمل پابندی ہے، اس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جارہی ہے۔

  • سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسزکی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردکمانڈر سمیت5دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد کمانڈر کی شناخت راہ زیب عرف خارے کے نام سے ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے۔

    پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، آرمی چیف

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کو سراہا گیا، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

  • غزہ: اسپتالوں کے صحن میں بغیر بے ہوش کیے آپریشن کئے جانے لگے

    غزہ: اسپتالوں کے صحن میں بغیر بے ہوش کیے آپریشن کئے جانے لگے

    غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، مرنے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ہر جانب آہیں اور سسکیاں باقی رہ گئی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کی گئی سخت ناکہ بندی کے باعث اسپتالوں میں بنیادی سہولیات ناپید ہوشکی ہیں، ڈاکٹر اسپتالوں کے صحن میں بے ہوش کیے بغیر آپریشن کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

    اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے تازہ ترین حملوں میں عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    اسپتال پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایک ہی روز میں مزید 500 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، تازہ حملوں کے بعد شہادتوں کی تعداد ساڑے 3ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ ہزاروں زخمی اسپتالوں میں تڑپ رہے ہیں۔

    اسرائیل نے غزہ کے مزید اسپتالوں کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے، القدس اور الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر کے قریبی علاقوں پر 30 منٹ تک بمباری کی گئی،جس سے جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی جارحیت اور تیل کی کمی کے باعث غزہ کے 14 اسپتال بند ہو گئے ہیں۔ جو اسپتال زخمیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    غزہ میں ایک بڑے اسپتال کو ایک گھنٹہ جنریٹر چلا کر اور پھر ایک گھنٹہ بند کر کے چلایا جا رہا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اسرائیلی فوج نے الشفاء سمیت 24 اسپتالوں کو خالی کرنے کا کہا ہے۔

    اقوام متحدہ نے غزہ کے لوگوں کیلیے پانی کی کمی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد غزہ کیلئے پانی زندگی اور موت کا معاملہ بن گیا ہے۔

  • سندھ میں اسکول وینز، کوسٹرز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ

    سندھ میں اسکول وینز، کوسٹرز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے اسکول وینز، کوسٹرز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے فوری آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ حکومت نے گاڑیوں سے سی این جی کٹس ہٹانے اور غیر قانونی بس اسٹینڈ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ اسکول وینز،کوسٹرز سے فوری سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کیا جائے۔

    شرجیل میمن نے اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بس اسٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کر کے مقدمات درج کئے جائیں۔

    شرجیل میمن نے ہدایت دی کہ غیر قانونی بس اسٹینڈ  کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ کمشنرز، ڈی سیز کو خطوط لکھے جائیں۔

    سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں غیر قانونی بس اسٹینڈز چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے بس اسٹینڈز  پر غیر قانونی قبضے ختم کرائے جائیں، قبضے ختم کرانے کے لئے متعلقہ حکام سے مدد لی جائے۔

  • رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کردیا گیا

    رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کردیا گیا

    لاہور: سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر رہائشگاہ کے قریب رکھنے کنٹینرز کو ہٹایا جارہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کے ساتھ اس آپریشن کو شروع کیا گیا ہے کرینوں کی مدد سے زمان پارک کے قریب رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹاکر راستے کھولے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل نگراں حکومت اور عمران خان کے درمیان زمان پارک کی تلاشی پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا تھا۔

    ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں حکومتی ٹیم زمان پارک آئی تھی اور ان سے مثبت گفتگو ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے زمان پارک کی تلاشی دینے سے انکار کردیا

    عمران خان نے بتایا کہ آپریشن کرنے والے پولیس افسران سمیت ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سرکاری حکام کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دی انہیں باور کرایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے تلاشی لینے چاہیں تو لے لیں۔

    اس سے قبل عمران خان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی تھی۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سے تجاوزات ختم کرے ، تجاوزات کے ہٹتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔