Tag: آپریشن بلیو اسٹار

  • آپریشن بلیو اسٹار کے 39 برس مکمل، سکھ سراپا احتجاج

    آپریشن بلیو اسٹار کے 39 برس مکمل، سکھ سراپا احتجاج

    لندن: سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے کے انتالیس برس مکمل ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھوں کے خلاف آپریشن بلیو اسٹار کے 39 برس مکمل ہو گئے، سکھ فیڈریشن کے زیر اہتمام لندن میں ٹریفلگر اسکوائر پر بھارت کے خلاف آزادی ریلی نکالی گئی، فریڈم ریلی میں سکھوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    ریلی میں شرکت کرنے کے لیے لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی بکنگھم پیلس سے ہوتے ہوئے ٹریفلگر اسکوئر پہنچی، شرکا میں خواتین، بچوں اور بوڑھے بڑی تعداد میں شریک تھے۔

    سکھ رہنماؤں نے عالمی طاقتوں سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1984 میں سکھوں کو بے دردی سے قتلِ عام کیا، برطانیہ سکھوں کو انصٓاف دلائے۔

    شرکا نے مختلف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، جن پرانیس سو چوارسی کے واقعات کے بارے میں تحقیقات کرانے اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

    واضح رہے کہ انیس سو چوراسی میں بھارت نے سکھوں پر ظلم کے جو پہاڑ توڑے تھے، اس کے متاثرین آج تک انصاف کے منتظر ہیں، اور سکھ بھارت سے آزادی حاصل کر کے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

  • گولڈن ٹیمپل حملے کی 32ویں برسی،امرتسر شہرمیں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات

    گولڈن ٹیمپل حملے کی 32ویں برسی،امرتسر شہرمیں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات

    نئی دہلی : بھارت میں گولڈن ٹیمپل پر حملے کو بتیس سال مکمل ہونے پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے بڑے مظاہروں کے پیش نظر امرتسر شہر میں 8ہزار پولیس و نیم فوجی دستوں کی چھ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1984میں امرتسر میں سکھوں کی معروف مذہبی عبادت گا ہ گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج نے دھاوا بول دیا تھا،اس آپریشن کو سرکاری طور’’بلیو اسٹار آپریشن‘‘کا نام دیا گیا تھا۔

    آپریشن بلیو اسٹار کے دوران نہ صرف عبادت گاہ کا تقدس پامال ہوا بلکہ گوردوارے کی تاریخی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا،جب کہ بلیو اسٹار آپریشن کے باعث پانچ سو سے زائد سکھ بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق گولڈن ٹیمپل پر فوجی حملے کی 32 ویں برسی کے موقع پر 8 ہزار پولیس اہلکاروں اور 6 نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد سے امرتسر شہر کسی چھاؤنی کی سی تصویر پیش کر رہا ہے۔

    amratser

    دوسری جانب کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    واضع رہے رہے کہ6 جون 1984 کو کئے گئے آپریشن بلیو سٹار میں ہلاک ہونے والے پانچ سو سے زائد افراد کی برسی اور گوردوارے پر فوجی حملے کے دن کی یاد سے اس دن سکھ برادری میں غم و غصہ کی لہر بڑھ جاتی ہے۔

    amratser1

    بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ گولڈن ٹیمپل آپریشن کی برسی کے موقع پر ہر سال حکومت مخالف مظاہروں میں پرتشدد واقعات ہوتے رہے ہیں،جس میں درجنوں لوگ زخمی ہو جاتے ہیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا تا ہے۔