Tag: آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘

  • آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر ملک بھر کی مساجد میں نماز شکرانہ، شہر شہر ریلیاں

    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر ملک بھر کی مساجد میں نماز شکرانہ، شہر شہر ریلیاں

    بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے ملک بھر کی مساجد میں نماز شکرانہ کا اہتمام شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں۔

    بھارت کی جانب سے 7 مئی کی شب بلا اشتعال جنگ مسلط کرنے کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب اور جنگ بندی معاہدے سے پاکستان کی امن کی سوچ کی فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

    آج ملک بھر کی مساجد میں اجتماعی دعاؤں اور شکرانے کے نوافل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بھارت کے خلاف سرخرو ہونے پر رب تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اجتماعی دعاؤں میں پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، ملک میں امن واستحکام، پاک فوج کی کامیابی وکامرانی اور قومی اتحاد برقرار رہنے کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری کی جانب سے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

    دریں اثنا کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، پنڈی بھٹیاں، نارروال، جڑانوالہ، میرپور آزاد کشمیر سمیت ملک کے طول وعرض میں پاک فوج کے بھارت کو منہ توڑ جوانے پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ مٹھائیاں تقسیم اور بھنگڑے بھی ڈالےگئے ہیں جب کہ سڑکوں سے گزرنے والی پاک فوج کے جوانوں کو پھولوں کے گلدستے اور گلے لگا کر ان سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    یوم تشکر کے موقع پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی انجمنوں کی جانب سے تقریبات، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر شہر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ان اجتماعات اور ریلیوں سے حکومتی وزرا اور سیاسی وسماجی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے خلاف پاک فوج کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے دندان شکن جواب سے بھارت کے جنگی جنون میں مبتلا سیاسی رہنما گھروں میں دپک کر بیٹھ گئے۔ پاک فوج نے جس پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اب اس کی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی۔ اگر کبھی ایسی بے وقوفی کی تو آج سے زیادہ طاقت کے ساتھ بھیانک انجام سے دوچار کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/thanksgiving-day-pakistan-army-special-prayers/

  • آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟

    آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی بلااشتعال ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارت کے کئی ائیر بیس کو ملیامیٹ کر دیا ہے۔

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔

    اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔

    ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا؟

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی آپریشن کا نام ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ رکھا ہے، پاکستان کی جانب سے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز نماز فجر کے وقت سے کیا گیا۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔

    عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ، اللّٰہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے جس کا مطلب ’سیسہ پلائی آہنی دیوار‘ ہے۔

    بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص یعنی آہنی دیوار سے تشبیہ کی وضاحت

              معروف مفکر دین ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم قرآن پاک کی روشنی میں اللّٰہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کو “ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص یعنی آہنی دیوار سے تشبیہ دیتے ہیں یہی لوگ اللّٰہ سبحان و تعالیٰ کے پسندیدہ بندوں میں شمار ہونگے، اِسی تناظر میں اس آپریشن کا نام بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص رکھا گیا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں