Tag: آپریشن ردالفساد

  • آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل:  آرمی چیف کا شہداء کی  قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش

    آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل: آرمی چیف کا شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے کامیابی سے 5سال مکمل ہونے پر کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ 2دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں سمیٹی گئی کامیابیوں کومستحکم کرنے اور ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خامتے کیلئے یہ آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن رد الفساد میں عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا بنیادی مقصد رہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب سفر کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا ء کے خون کے نذرانوں اور عوام کے بھرپور جدوجہد سے ممکن ہوئیں ،بلاشبہ دو دہائیوں کی کامیابیاں بھاری قربانیوں سے ممکن ہوئیں ہیں ، آزادی آسانی سے نہیں ملتی، آزادی کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے 5سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیرپا امن کیلئے دی گئی شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، اس مقصد کیلئے عظیم قوم نے جو عزم دکھایا اس کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

  • یومِ پاکستان پر بھرپور قومی یکجہتی کیساتھ پریڈ کا انعقاد ہوگا،  ڈی جی آئی ایس پی آر

    یومِ پاکستان پر بھرپور قومی یکجہتی کیساتھ پریڈ کا انعقاد ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ یوم پاکستان بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور بھرپور قومی یکجہتی کیساتھ پریڈ کا انعقاد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفسادکو4سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پریس کانفرنس کا مقصد قوم کو اس کے ثمرات سے آگاہی دینا ہے۔

    آپریشن ردالفساد کی شروعات

    میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد22 فروری2017 کوشروع کیاگیا، ردالفساد اس لیے مختلف ہے کہ یہ پورے ملک میں امن کیلئے تھا، اہم اہداف میں عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا تھا، اہم اہداف میں دہشتگردوں کا خاتمہ شامل تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ردالفساد کا بنیادی محورعوام ہیں، ردالفساد اس وقت شروع کیاگیا جب دہشت گردوں نے طول وعرض میں پناہ لینے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے عام شہریوں بچوں،خواتین کو بھی نشانہ بناکر زندگی کو مفلوج کرنے کی ناکام کوشش کی۔

    آپریشن ردالفساد کا مقصد


    ان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر ٹیرارزم کے 3 بنیادی نکات ہیں، ان نکات میں طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہو، آپریشن کامقصد موثر بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ویسٹرن زون کا استحکام تھا اور ملک بھرمیں دہشت گردوں کی سپورٹ بیس کا خاتمہ تھا۔

    چار سالوں کے دوران ہونے والے آپریشن کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ردالفسار بلڈ اینڈ ٹرانسفرفیس کا کاز ہے، آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کو مکمل غیر موثر کرنا تھا، آپریشن ردالفساد کے تحت کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے اور ابتک 3 لاکھ 75 ہزارسے زائد آپریشنز کئے گئے، جس میں سی ٹی ڈی ،پولیس ،رینجرز،آئی ایس آئی ،ایم آئی نے بھرپورکرداراداکیا۔

    آپریشنز کے اعدادو شمار


    صوبوں میں آپریشنز کے اعدادو شمار بتاتے ہوئے میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 34ہزار سےزائد آپریشنز ، سندھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد آپریشنز ، بلوچستان میں 80ہزار سےزائدآپریشنز اور کے پی میں 92ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے، اب اس کااعتراف دنیابھی کررہی ہے، آپریشن میں تمام اداروں نے بھرپورکردار ادا کیا۔

    انھوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نےانتھک محنت سے بڑے نیٹ ورک کو ختم کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران خیبر فور آپریشن بھی کیا گیا، ان 4 سالوں میں 5 ہزار سے زائد تھریٹ الرٹ جاری کیے گئے ‌‌اور چار سال میں تین سو تریپن دہشتگرد مارے گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ سال اگست میں آپریشن کیاگیا اور 72ہزار سے زائد غیرقانونی اسلحہ برآمد کیاگیا، پاک افغان بارڈر پر 1684 کراس فائر واقعات ہوئے۔

    بارڈر منیجمنٹ


    بارڈر منیجمنٹ سے متعلق میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ ایف سی کے 58نئے ونگز قائم کئے جا چکے،مزید15کاقیام باقی ہے جبکہ 2611کلومیٹرپاک افغان بارڈرپرباڑکا83فیصدکام مکمل کیاجاچکا ہے ،باڑ منصوبے کے تحت497فورٹس تعمیرہوچکےہیں، بارڈر منیجمنٹ ڈویژن وزارت داخلہ کے ماتحت ہے ، 72کلو میٹر سے زائد علاقے سے بارودی سرنگیں صاف کردی گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بارڈرکنٹرول کےتحت ٹرمینل سے 33 فیصدنقل وحرکت ہو رہی ہے اور 48ہزارسےزائد بارودی سرنگیں برآمد کرچکے ہیں، آپریشن کو سپورٹ اور لوگوں کی حفاظت کیلئے بہت سی چیک پوسٹیں قائم کی گئیں، 450چیک پوسٹیں 250سے بھی کم رہ گئی ہیں، 37ہزار 428 پولیس اہلکار کو ٹریننگ  دیکر قبائلی علاقوں میں لگایا جائے گا، پاک افواج نے بلوچستان میں3ہزار865لیویز اہلکاروں کو ٹریننگ دی۔

    نیشنل ایکشن پلان


    نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئےگئے، 344 دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئیں جن میں 58پرعملدرآمدہوچکا، 78سےزائد تنظیموں اوردہشت گردوں کیخلاف بھرپور ایکشن کیا گیا، دہشتگردوں کے ایسٹ کو فریز،نقل وحرکت پر پابندی لگائی گئی۔

    میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت اور اغوابرائےتاوان کےعمل پرمؤثر کام جاری ہے ، بلوچستان،جی بی میں نوجوانوں کو انتہا پسندی پر مائل کرنے کےعزائم کوناکارہ بنایا گیا اور انتہاپسندی کی طرف مائل 2005لوگوں کو قومی دھارے میں واپس لایا گیا۔

    آپریشن ردالفساد : کراچی میں امن وامان کی صورتحال


    کراچی کے حوالے سے انھوں نے کہا کراچی میں آپریشن کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی، کراچی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاحامل ہے اور عالمی کرائم انڈیکس میں چھٹے سے103 نمبر پر آگیا۔

    دہشت گردی سے سیاحت تک کا سفر


    دہشت گردی سے سیاحت تک کے سفر سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے سیاحت کا یہ سفر انتہائی کٹھن تھا ، جوعلاقے دہشت گردی کا شکار تھے اب وہاں اقتصادی کام ہورہے ہیں، کے پی قبائلی اضلاع میں31بلین روپے کی لاگت سے831 منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

    میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ ان 4سال میں 1200سے زائدشدت پسند ہتھیار ڈال چکے ہیں، افواج پاکستان مشکلات کے باوجود اپنے کام میں مصروف رہی، نیشنل سیکیورٹی کے جتنے ایشوز آئے اس پر میڈیا نے بھرپور تعاون کیا۔

    یوم پاکستان بھرپور طریقے سے منایا جائے گا


    یوم پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا اگلے ماہ 23مارچ کویوم پاکستان آرہاہے ، یوم پاکستان پر بھرپور قومی یکجہتی کیساتھ پریڈ کاانعقاد ہوگا ، عوام کے تعاون سے ہم ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔

    امن کا سفر الحمد اللہ جاری


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امن کا سفر الحمد اللہ جاری ہے ،آپریشن ردالفساد صرف ایک ملٹری آپریشن نہیں تھا اس کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط تھا، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بہت حد تک کی جاچکی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کےتحت کچھ چیزوں پر کام باقی ہے ان پر بھی کام ہورہاہے، اورتیزی سے ہورہاہے۔

    میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام جاری ہے، ہائبرڈ وار فیئر کی مد میں آنیوالے چیلنجز پر حکومتی سطح پر بھی اقدامات ہوئے ہیں، بارڈر منیجمنٹ پاکستان کو محفوظ کرنے کیلئے اہم تھا۔

    افغانستان کی صورتحال


    افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمیں ادراک ہے کہ افغانستان کےامن کیساتھ ہی پاکستان کا امن جڑا ہے، افغان امن کیلئےپاکستان نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے جسے سراہاجارہاہے، چمن بارڈر پر ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم جلد بحال کردیا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے متعلق ڈوزیئر کو عالمی برادری کے ہر فورم پر سنجیدہ لیاگیاہے، دہشت گردوں کو کافی حد تک ڈینٹ لگایا جا چکا ہے مزید کام جاری ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے مکمل اہداف کو حاصل کریں گے۔

    ہر واقعے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑنا چاہیے


    انھوں نے کہا کہ فیٹف سےمتعلق پراسیجرکےتحت آبزرویشن پربہت کام ہوا ہے ، بلڈنگ ٹرانسفر فیزابھی ختم نہیں کیا ہے ، ہر واقعے کو دہشت گردی نہیں سمجھنا چاہیے اور نہ دہشت گردی سے نہیں جوڑنا چاہیے ،امن وامان کا بھی معاملہ ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی قیاس آرائیں نہیں ہونی چاہیے


    میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی قیاس آرائیں نہیں ہونی چاہیے، ان چیزوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ان چیزوں کےبارے میں سوچنا یاقیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیے، فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اتنی شارٹ ٹرم نہیں ہوتیں۔

    فوج اکیلی کچھ نہیں یہ عوام کی بدولت ہوتی ہے


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا قربانیاں صرف فوج یا رینجرز، پولیس نے نہیں دیں لیکن زیادہ قربانیاں عوام نے دی ہیں ، فوج اکیلی کچھ نہیں یہ عوام کی بدولت ہوتی ہے ، عوام ساتھ کھڑی ہے تو فوج کچھ بھی کرسکتی ہے اور اگر عوام کی حمایت نہ ہوتو کچھ بھی نہیں کیاجاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے کوروناکےدوران اپنا مثبت کردارادا کیا،مسائل اجاگرکئے، موجودہ صورتحال میں ہر ایک کو کوروناویکسین کی ضرورت ہے ، سب سے پہلے فرنٹ لائن پر ہیلتھ ورکرز ،پھر سینئر سٹیزن ہیں، فوج اپنا کام کررہی ہےاورکرتی رہےگی ، پاک فوج قوم اورپاکستان کے لئے ہرچیز کرے گی۔

    میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی آئی سی سی اوردنیا بھر میں تعریف ہوئی، بلاشبہ گوادر میں دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم سامنے آیا ہے، بین الاقوامی کرکٹ کی کچھ ضروریات ہوتی ہیں ، گوادر اسٹیڈیم ضروریات پرپورااترے گا تو امید ہے ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا، ہوسکتا ہے اس بار نہیں تواگلی بار پی ایس ایل کا میچ گوادر میں بھی ہو۔

    سوشل میڈیا سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تھریٹس کی شکل بدل رہی ہے، نئی ٹیکنالوجیز آرہی ہیں اور سوشل میڈیاپرشدت پسند مواد ٹارگٹ کرنے کی کوشش کررہےہیں، حکومت اس پرقانون سازی کیلئےکام کررہی ہے۔

  • آپریشن ردالفساد، بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد گرفتار

    آپریشن ردالفساد، بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ : آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے  بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ردالفساد آپریشن کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ،کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کوگرفتار کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے تیار خودکش جیکٹ، بم بنانے کا سامان اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیا گیا،گرفتار ملزم افغان شہری ہے جوغیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔

    یاد رہے 11 جنوری کو بھی آپریشن رد الفساد کےتحت ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی تھی ، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمدہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،گرنیڈ،مائنز،آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہل کار شہید ہو گئے تھے، شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل تھے۔

    اس سے قبل ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

    ڈی آئی خان ‌: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد حاکم کو ہلاک کردیا، حاکم نے6 شہریوں کو یرغمال بنایا تھا اور وہ خودکارجدید ہتھیاراورگرینیڈ سے لیس تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گرد حاکم نے 6شہریوں کو مذموم مقاصد کے لئے یرغمال بنایا تھا اور  خودکارجدید ہتھیار اورگرینیڈ سے لیس تھا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام یرغمالی بازیاب کرالیے جبکہ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔

    اس سے قبل دادو پولیس نے بلوچستان سے ملحقہ پہاڑی علاقے سے سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتارکیا تھا، ملوث دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

    گرفتار ملزم نوید کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔

  • آپریشن ردالفساد : جنوبی وزیرستان اور کوہلو میں کارروائیاں، اسلحہ برآمد،3گرفتار

    آپریشن ردالفساد : جنوبی وزیرستان اور کوہلو میں کارروائیاں، اسلحہ برآمد،3گرفتار

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں کر کے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جنوبی وزیرستان ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا مکین میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے راکٹ، دستی بم، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں، اینٹی ٹینک مائن باکسز زیر زمین چھپائے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، 14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، بارود، راکٹ اور مارٹر گولے برآمد کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ایف سی بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی‘ اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    ایف سی بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی‘ اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    کوئٹہ : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران پکڑے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، آرپی جی راکٹ، اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔


    ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان کےمختلف علاقوں میں ایف سی کا آپریشن‘ 20 دہشت گرد گرفتار

    بلوچستان کےمختلف علاقوں میں ایف سی کا آپریشن‘ 20 دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے آپریشن کے دوران 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے آپریشن کے دوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن بلوچستان کےعلاقوں بلیدہ، گشکور، تراٹھا اورپشین میں کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں، آرپی جی راکٹ، سب مشین گن اور اسنائپر رائفل برآمد ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جی پی ایس سسٹم اوردیگرمواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ 21 جنوری 2018 کو صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔


    ایف سی بلوچستان کا آپریشن: مشتبہ افراد گرفتار، اسلحے کی کھیپ برآمد


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 8 جنوری کو ایف سی بلوچستان نے مستونگ اور ڈھاڈر میں آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    راولپنڈی : ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کےدوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیاراورگولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    سیکیورٹی فورسزنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کےدوران ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بر آمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جیز، 30 بور اورنائن ایم ایم کے پستول شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، 14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد


    اس کے علاوہ ہتھیاروں میں چھوٹی مشین گن، پسٹل، رائفلز اورگولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں، سیکیورٹی فورسز نے موقع سے تین افراد کو بھی حراست میں لےلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: بلوچستان، دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ، پانچ گرفتار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد :14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    آپریشن ردالفساد :14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    راولپنڈی : ایف سی نے پیرکوہ، ڈیرہ بگٹی، سرکی، مرغا فقیرزئی میں کامیاب آپریشن کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے چودہ غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

    خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں آپریشن ردالفساد کامیابی سےجاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشن ردالفساد میں کاپیرکوہ، ڈیرہ بگٹی، سرکی، مرغا فقیرزئی میں کارروائی کی۔

    اس دوران چودہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا، آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن میں گرفتار ملزمان سے 45کلوگرام دھماکا خیزمواد، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں: ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا


    علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے گاؤں ماچس میں آپریشن کرکے بڑی تعداد میں راکٹس، مشین گن رائفل، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔


    مزید پڑھیں: بلوچستان: ایف سی پرحملہ‘ 3 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ 


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    روالپنڈی: صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائیوں کے دوران 1300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان میں کوہلو، اوچ، نصیرآباد، راضی نلہ، گرندانی میں آپریشن کے دوران 1300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تحویل میں لے لیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، راکٹس سمیت نقشے اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلیے گئے۔


    خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘اسلحہ وگولہ بارود برآمد


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 9 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نےآتوخیل مہمند ایجنسی اور اپردیر میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچر، دستی بم برآمد کیے تھے۔


    بلوچستان: کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد


    یاد رہے کہ 15 جون کو ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازہ میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد اسلحے میں 49 آر پی جی سیون راکٹ،6 مائنز ، 5 آئی ای ڈیز، اینٹی ایئر کرافٹ گن،49 فیوز،95 بکس اینٹی ایئر کرافٹ گن راؤنڈز شامل تھے۔


    باجوڑایجنسی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، آئی ایس پی آر


    واضح رہے کہ دو ماہ قبل سیکورٹی فورسز نے باجوڑایجنسی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود، آر پی جی اور ایس ایم جی ، خودکش جیکٹس، ریموٹ کنٹرول بم، دستی بم ،بال بیئرنگ کے گیارہ باکس برآمد کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔