Tag: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ

  • پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل

    پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہوگئے، واقعہ 27 فروری 2019 کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور حمکت عملی کا شاندار مظاہرہ تھا۔

    26فروری کو بھارت نے جبہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کادعویٰ کیا تھا، جوابی کارروائی کرتے ہوئے 27فروری کو پاک فضائیہ نے صبح 9:45پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز کیا۔

    جے ایف 17تھنڈر اور ایف 16 مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے انہوں نے 6 اہداف کو لاک کیا غیر فوجی اورکیمپوں سے دور کھلی جگہوں پر بم گرائے، بھارتی فضائیہ نے افراتفری میں اپناہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔

    پاک فضائیہ نے بہترین حکمتِ عملی اپناتے ہوئے 2بھارتی طیارے مار گرائے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن پیر شاہ گاؤں آزاد کشمیر میں گرا، اس کو مقامی افراد نے پکڑلیا پھر اسے پاک فوج نے اپنی تحویل میں لیا، بعد ازاں پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی ونگ کمانڈر کو رہا کیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پس پردہ اصل حقائق سامنے آگئے، پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور اس کی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا۔ 27فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا تاریخ ساز دفاع کیا۔

    پاکستان نے عالمی میڈیا کو جائے وقوعہ پر لے جا کر بھارتی فضائیہ کا عالمی سطح پر بھانڈا پھوڑا، امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فئیر کے علاوہ بھارت کے دفاعی ماہرین اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی فضائیہ کا جھوٹا دعویٰ مسترد کیا۔ اس موقع پر بھارت کے سابق جرنیل بھی پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا لیکن جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنالیا۔

    بھارتی حکام  نے حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے پاکستان کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا جو آج تک سچ ثابت نہ ہوسکا۔

    یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے طیارے کے تباہ ہونے اور گرفتاری کے بعد علاقے سے متعلق استفسار اور میڈیکل چیک اپ کے دوران کے تاثرات بیان کئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پیراشوٹ سے نیچے آتے ہوئے میں نے دونوں ملک دیکھے، اوپر سے مجھےدونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا گرا تو مجھے پتہ بھی نہیں تھا میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں، مجھے دونوں ملک اور سارے لوگ بھی ایک جیسے ہی لگے۔

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پس پردہ اصل حقائق آشکار ہوگئے

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پس پردہ اصل حقائق آشکار ہوگئے

    اسلام آباد : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پس پردہ اصل حقائق آشکار ہوگئے، 26 فروری کوبھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا، جس کا بھانڈا پاکستان نے عالمی میڈیا کوموقع پرلے جا کر پھوڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت ،بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا ، 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا لیکن بھارتی فضائیہ کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کوموقع پرلے جا کر پھوڑا۔

    26 فروری 2019 کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، مودی نے بذات خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا۔

    پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنالیا۔

    بھارت نے حقیقت کے اعتراف کے بجائے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا لیکن بھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے مسترد کیا۔

    سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے 11 ستمبر 2018 کو ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا مُودی پاکستان سے جنگ کا ڈرامہ رچا کر انتخابات میں کامیابی چاہتا تھا۔

    امریکی صحافی کرسٹین فیئر نے کہا تھا کہ 100فیصد کہہ سکتی ہوں کوئی ایف 16 تباہ نہیں ہوا، میں کہتی ہوں کہ کاش آپ ایف 16 مار گرائیں۔

    نیویارک ٹائمز کا بھی کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلابھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپناہی ہیلی کاپٹر گرایا۔

    یہی نہیں بلکہ بھارت کے دفاعی ماہرین نے بھی بھارتی فضائیہ کا جھوٹا دعویٰ مسترد کیا ، ،سابق بھارتی جنرل سیدعطاحسنین نے کہا
    کسی نے انفارمیشن آپریشنزکا طریقہ سکھایا تو وہ آئی ایس پی آرہے۔

    پاکستان ماضی میں کئی بار بھارتی فالس فلیگ آپریشن کےمنصوبوں کو بے نقاب کر چکا ہے ، 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی تھی ، لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مُودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا۔

    کانگریس رہنما اُدت راج نے بھی انکشاف کیا تھاپلوامہ حملے کی منصوبہ بندی مُودی سرکار نے خود کی اور 14 فروری 2023 کو بھی پاکستانی ایجنسیز نے بھارت کا پلوامہ طرز پر حملے کا منصوبہ بے نقاب کیا تھا۔

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی میں جے ایف 17  تھنڈر کا اہم  کردار

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی میں جے ایف 17 تھنڈر کا اہم کردار

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں جدید ترین جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس کی بدولت پاکستان کو اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن پر سبقت حاصل ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی میں جے ایف سیونٹین تھنڈرکا کلیدی کردار رہا، جدید ترین طیارےکی بدولت پاکستان کو ایک بار پھر اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن پر سبقت حاصل ہوئی۔

    کس مہارت اورخوبصورتی سےاس لڑاکا طیارے نے ستائیس فروری دو ہزار انیس کو دشمن کےدانت کٹھے کئے ،اس جہاز میں کون کون سے اہم ٹیکنکل چیزیں شامل ہیں۔

    فخرِ پاکستان جے ایف سیونٹین تھنڈر کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ پاک چین دوستی کا استعارہ ہے، جے ایف سیونٹین تھنڈر ایک ملٹی رول طیارہ ہے، جو کہ ائیر ٹو ائیر اور ائیر ٹو گراؤنڈ اٹیک کر سکتا ہے۔

    یہ آٹھ ہزار پاؤنڈ وزن اٹھا سکتا ہے اور اس کی رفتار تقریبا دو ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے، تھنڈر ریکی ، ایکروبیٹ سب کرسکتا ہے جبکہ تھنڈر بلاک ٹو فضا میں ہی ری فیول ہوسکتا ہے۔

    جے ایف سیونٹین تھنڈر بیک وقت اے فائیوسی،ایف سیون پی،معراج تھری اور معراج فائیو جیسے چارطیاروں کی صلاحیت پوری کرسکتا ہے۔

    بی وی آر سسٹم کا حامل طیارہ انتہائی فاصلے پر موجود اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، کامرہ میں پاکستانی انجینئیرز اور ٹیکنیشینز نے چین کے تعاون سے چوتھائی صدی سے بھی کم وقت میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کی تیاری کے ہدف کو عبور کرکے ایروناٹیکل کی دنیا میں ایک ریکارڈ قایم کیا۔

    پاکستان میں تیار ہونے والے یہ بہترین طیارے پاکستان فضائیہ کے انجینئیرز ،ٹیکنیشینز مکینیکل اسٹاف کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔

  • پاکستان کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‌میں بھارتی ہیلی کاپٹرگرائے جانے کا دعویٰ ’’سچ ثابت‘‘، بھانڈا پھوٹ گیا

    پاکستان کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‌میں بھارتی ہیلی کاپٹرگرائے جانے کا دعویٰ ’’سچ ثابت‘‘، بھانڈا پھوٹ گیا

    نئی دہلی : پاکستان کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹرگرائے جانے کا دعویٰ ’’سچ ثابت ہوگیا، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کے بلنڈر کی بھینٹ چڑھ گیا، پاکستان کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کےدوران بھارتی ہیلی کاپٹرگرائے جانے کادعویٰ ’’سچ ثابت‘‘ہوا۔

    بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا،جس میں بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی کےدوران ’’گھبراہٹ‘‘میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مارگرایا تھا۔

    کیپٹن سمن رائےچوہدری کا کورٹ مارشل ہوگیا اور ونگ کمانڈرشیام نیتھانی کو بھی سزا ہوئی۔

    گروپ کیپٹن پر حکم عدولی کرنے پر بدحواسی میں اپناہی ہیلی کاپٹرمارگرانے پرکورٹ مارشل کیاگیا ، گھبراہٹ اورپریشانی کےعالم میں دئیے گئے احکامات سےبھارتی فضائیہ کو133.3کروڑکانقصان پہنچا۔

    ہیلی کاپٹرگرائے جانے کے نتیجےمیں بھارتی فضائیہ کے6اہلکارسمیت7 افرادہلاک ہوئے تھے۔

    پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نےاُسی وقت بھارتی بلنڈرکابھانڈا پھوڑادیاتھا جبکہ بھارت نے مستردکرتےہوئےاسےمن گھڑت اورجھوٹ قراردیا تھا۔

    کیپٹن سمن رائےچوہدری اورونگ کمانڈرشیام نیتھانی کی سزانےپاکستانی دعوےکی تصدیق کردی اور آئے روز کے اسکینڈلزنےبھارتی افواج کی ساکھ اورعزت خاک میں ملا دی۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ہزیمت چھپانے کیلئے ونگ کمانڈرابھی نندن کوویر چکراکااعزاز بھی دیاگیاتھا کیا۔

    بھارتی عوام نے سوال اٹھایا کہ کیا اسکینڈلززدہ بھارتی فوج ایک پیشہ ورانہ فوج کہلانےکی مستحق ہے ، بھارتی فوج مسلسل اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ہے۔

  • کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: عسکری قیادت کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی، لیکن پاکستان نے جرأت مندانہ انداز میں بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں، تاہم مادر وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

    انھوں ںے کہا پاکستان جارحیت مسلط کرنے پر جنگ دشمن تک لے گیا، بھارت کو خوش فہمی میں بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑا، کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    27فروری : پاک فوج کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کو 4 سال مکمل

    یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو دراندازی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا تھا، نہ صرف گرایا بلکہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار بھی کیا اور بعد ازاں فنٹاسٹک چائے پلاکر باعزت طریقے سے رخصت کیا۔

  • سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے کا سرپرائز

    سرپرائز ڈے پر پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے کا سرپرائز

    کراچی: 27 فروری سرپرائز ڈے کو یادگار بنانے کے لیے کراچی میں پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے والے ادارے اسکائی ونگز نے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکائی ونگز نے آپریشن سوئفٹ ری ٹارٹ کی یاد میں گرفتار بھارتی سورما ابھی نندن، پاکستانی ہیرو حسن صدیقی کی تصاویر تربیتی سیسنا طیارے پر پینٹ کروا دیں۔

    1965 کی جنگ کے دوران 5 بھارتی لڑاکا طیارے زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی تصویر بھی طیارے پر پینٹ کی گئی ہے۔

    تربیتی طیارے پر کشمیر کی حسین وادی کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کے پرچموں کی کی عکاسی بھی کی گئی ہے، ان تصاویر کے ذریعے اقوام متحدہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے۔

    سربراہ اسکائی ونگز عمران اسلم خان نے بتایا کہ سیسنا طیارے پر مصوری معروف ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے کی ہے، مشرقی تیمور کو تو اقوام متحدہ نے اپنی ایک قرارداد کے ذریعے فوری طور پر علیحدہ وطن کا درجہ دے دیا، جب کہ کشمیر اس سے زیادہ پرانا تنازعہ ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا منتظر ہے۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ، پاک فضائیہ کا خصوصی نغمہ ‘صدائے پاکستان’ جاری

    انھوں نے کہا پوری قوم اپنے ہیروز کے ساتھ ہے اور ان پر فخر کرتی ہے، گرفتار بھارتی سورما ابھی نندن کی تصویر کو دشمن ہونے کے باوجود مہذب انداز میں پینٹ کرنے کا پس منظر جنگی قیدیوں سے اچھا سلوک ہمارے مذہب کی تعلیمات میں شامل ہے۔

    واضح رہے کہ طیارے پر آرٹ ورک کو محبت اور امن کا عنوان دیا گیا ہے۔

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ، پاک فضائیہ  کا خصوصی نغمہ ‘صدائے پاکستان’ جاری

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ، پاک فضائیہ کا خصوصی نغمہ ‘صدائے پاکستان’ جاری

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ صدائے پاکستان جاری کردیا، جس میں 27 فروری کے معرکے میں پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے  کے موقع پر خصوصی نغمہ”صدائے پاکستان” جاری  کردیا، نغمے میں مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے آواز کا جادو جگایا۔

    ملی نغمے میں پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ، جنہوں نے 27 فروری 2019 کے معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

    https://youtu.be/A4n26TPlL-I

    Posted by Pakistan Air Force on Friday, February 26, 2021

    خیال رہے ستائیس فروری وہ ناقابل فراموش دن جب پاک فضائیہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دشمن بھارت کے دو جنگی طیارے مارگرائے اور بھارتی غرور خاک میں ملادیا۔

    واضح رہے 27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

  • پاکستان امن پسند ملک ہے، وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان امن پسند ملک ہے، وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ستائیس فروری 2019 کو قوم کی حمایت سے پاکستان کی مسلح افواج نے ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا تھا اور آئندہ بھی مادر وطن کی حفاظت کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں بلکہ عزم وحوصلہ تھا ، جس کی بالآخر فتح ہوئی ،انہوں نے اس عزم کو دھرایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا اور وطن عزیز کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر قوم اورمسلح افواج کومبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا بھارت نےغیرقانونی اورغیرذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کی اور پاکستان نے قابل فخراورپُراعتمادقوم کی حیثیت سے بھارتی ردعمل کا جواب بھرپورعزم کےساتھ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پردیا۔